Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » رضا ربانی نہ کھپے : فاضل جمیلی
اختصاریئے

رضا ربانی نہ کھپے : فاضل جمیلی

ایڈیٹرمارچ 9, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
raza-rabbani
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے آصف علی زرداری کی پارٹی میں جب سے مانڈی والوں کی کھپت بڑھی ہے، بھٹو کے جیالوں اور بے نظیر کے جاں نثاروں کی طلب گھٹتی جا رہی ہے۔ کہیں کہیں بلاول کا بس چلتا ہے تو کرشنا کوہلی ، انورلال ڈین ، بہرہ مند تنگی ، قرۃالعین مری اور سعید غنی کی صورت میں پیپلزپارٹی کی جھلک دکھائی دینے لگتی ہے۔ جس طرح پاکستان میں جمہوریت فلم میں وقفے کی طرح آتی ہے،اسی طرح پیپلزپارٹی کا جیالاپن بھی اب وقفوں وقفوں کے بعد جھلکتا ہے۔ایسے ہی ایک وقفے میں رضاربانی کو چیئرمین سینٹ بنادیا گیا تھا۔ پھر کیا تھا اس جیالے نے سینٹ کو ’’ایوانِ بالا‘‘ نہ رہنے دیا،’’گلی دستور‘‘ بنا دیا۔ جہاں فیض، فراز اور جالب کی نظمیں گشت کرتی تھیں۔ جمہوریت کی فاختائیں چہچہاتی تھیں اور آتے جاتے لشکروں کی شبیہوں پر سیاہی پھیر دی گئی تھی۔ یہ شور ،یہ غوغہ یہیں تک رہتا توکوئی بات بھی تھی لیکن یہاں تو یہ انوکھےمطالبے بھی ہونے لگے کہ ملک کے تمام سرکاری اداروں میں آویزاں فوجی آمروں کی تصویریں ہٹا دی جائیں۔رضا ربانی نے ایوان کو ایسے چلایا جس طرح کوئی سخت گیر ماسٹر بچوں کی کلاس چلاتا ہے۔صبح سویرے سب سے پہلے اپنی کرسی پر جا کر بیٹھ جاتے تھے۔اراکین اور وزیروں کی حاضریاں لگاتے تھےاور ایسے ایسے سبق پڑھانے کی کوشش کرتے تھے جو پاکستان کے سیاسی نصاب میں کبھی شامل ہی نہیں رہے۔ وزیر اور مشیرحاضر نہ ہوں تو خود رُوٹھ کر چلے جاتے تھے۔چیئرمین نہیں بنے تھے تو سینٹ میں گرجتے برستے رہتے تھے۔ 21ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ کے حق میں ووٹ دینا پڑا تو رو پڑے تھے۔آغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج تشکیل دینے کی ذمہ داری بھی رضا ربانی نے ہی نبھائی تھی۔ میثاقِ جمہوریت کے تحت جب 1973 کے آئین کو اُس کی اصل شکل میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو آئینی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی صدارت بھی رضا ربانی ہی کوسونپی گئی تھی۔ اُن کی قیادت میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اٹھارہویں ترمیم کا مسودہ تیار کیا گیا اور اس آئینی ترمیم سے آمریت کے ادوار میں متعارف کروائی گئی شقیں ختم کی گئیں اورایونِ صدر میں مرکوز تمام اختیارات منتخب وزیراعظم اور پارلیمنٹ کو منتقل کیے گئے۔رضا ربانی اگرچہ ساتویں بار سینیٹر منتخب ہوئے ہیں لیکن اس مرتبہ وہ پیپلزپارٹی کی پہلی ترجیح نہیں تھےاور اگلے چیئرمین کے لیے تو بالکل بھی نہیں ہیں۔ مسلم لیگ ن چونکہ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کے مخمصے سے گزر رہی ہے اس لیے پیپلزپارٹی کا جیالاپن اب اُس پہ طاری ہے اوررضاربانی جیسے ’’بیگانے‘‘ اُسے اپنے اپنے سے لگنے لگے ہیں۔ن لیگ چاہتی ہے کہ رضاربانی پھر سے چیئرمین سینٹ بن جائیں لیکن ایک ایسے وقت میں جب فرحت اللہ بابر ، آصف زرداری کے ترجمانی نہیں کرسکتے توپھر رضا ربانی کا بیانیہ بھی پیپلزپارٹی کا بیانیہ کیسے ہو سکتا ہے۔ سلیم مانڈی والا کے نام پر اتفاق نہ ہوا تو قرعہء فال شیری رحمٰن کے نام نکل سکتا ہے۔ تحریکِ انصاف اگرچہ بلوچستان سے کسی آزاد اُمیدوار کو چیئرمین سینٹ بنانے کے حق میں ہے لیکن اتفاقِ رائے نہ ہونے کی صورت میں پیپلزپارٹی کے اُمیدوار کے نام پر متفق ہو سکتی ہے۔ اس طرح شیری رحمٰن سینٹ کی پہلی خاتون چیئر پرسن منتخب ہو نے کا اعزاز حاصل کر سکتی ہیں۔ اگر شیری رحمٰن کے نام پر بھی اتفاق نہ ہوا تو پھر آصف زرداری کے پاس رضاربانی کی کڑوی گولی نگلنے کے سواکوئی چارہ نہ ہوگا۔
(بشکریہ جنگ بلاگز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچیئرمین سینٹ کیلئے ”اصولی“ بنیادوں پر جوڑ توڑ : برملا / نصرت جاوید
Next Article ادبی بیٹھک میں یوم خواتین کے موقع پر مشاعرہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.