Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, نومبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
  • سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسعت اللہ خان کا کالم : ہاتھ تو قصائی کا بھی تھک جاتا ہے
تازہ ترین

وسعت اللہ خان کا کالم : ہاتھ تو قصائی کا بھی تھک جاتا ہے

ایڈیٹراگست 31, 202415 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusatullah-khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم تو خیر اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی نیتن یاہو حکومت کو تاریخ کی سب سے انتہاپسند فلسطین دشمن سرکار سمجھتے ہیں۔ مگر خود اسرائیلی اسٹیبلشمنٹ مقبوضہ مغربی کنارے کے یہودی آبادکاروں کو انتہا پسند کہہ رہی ہے۔ اندازہ لگا لیں کہ جس گروہ کو ایک انتہا پسند حکومت انتہا پسند قرار دے رہی ہے وہ گروہ دراصل کس لیول کا متشدد ہوگا۔اس کا اندازہ گزشتہ ہفتے ہوا جب داخلی سلامتی کے ذمے دار اسرائیلی ادارے شن بیت کے سربراہ رونن بار نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو ، اٹارنی جنرل اور کابینہ وزیروں کو ایک خط بھیجا جس میں بنا لگی لپٹی خبردار کیا گیا کہ مغربی کنارے پر آباد یہودی آبادکار اس قدر بے لگام ہو چکے ہیں کہ ان کی حرکتوں نے اسرائیل کی سلامتی خطرے میں ڈال دی ہے۔اسرائیل کے چینل بارہ نے اس افشا ہونے والے خط کے جو مندرجات جاری کیے ہیں ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ انتہاپسند حکومت اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے مابین حالات سے نمٹنے کے بارے میں حکمت عملی پر اختلافات کی خلیج کس قدر گہری ہو رہی ہے۔
شن بیت کے سربراہ رونن بار نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے پر ” ہل ٹاپ یوتھ “ کے نام سے یہودی آبادکاروں کے مسلح دہشت گرد گروہ کو اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر اور وزیرِ خزانہ بازلیل سموترخ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ (دونوں وزرا بذاتِ خود غربِ اردن کے غیر قانونی آبادکار ہیں)۔ انہوں نے اپنے پرتشدد حامیوں کو نہ صرف خودکار اسلحے کے بے تحاشا لائسنس جاری کیے ہیں بلکہ اسرائیلی پولیس کو ان کے ” کام “ میں مداخلت سے بھی منع کر رکھا ہے۔ہل ٹاپ یوتھ نامی یہ فاشسٹ گروہ جو سیکڑوں مسلح آباد کار جنگجوﺅں پر مشتمل ہے۔ دیدہ دلیری کے ساتھ فلسطینی املاک نذرِ آتش کرتا ہے ، زمینوں پر قبضہ کرتا ہے اور مزاحمت کرنے والوں کو ہلاک اور زخمی کرتا ہے۔حتمی مقصد غربِ اردن کو عربوں سے پاک کرنا ہے۔
شن بیت کے سربراہ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ان متشدد آبادکاروں کو جرائم پیشہ کہہ کے درگزر نہیں کرنا چاہیے بلکہ یہ دہشت گرد ہیں۔ان کا مقصد اپنی کارروائیوں سے وسیع پیمانے پر خوف پھیلانا ہے۔ خط کے مطابق پولیس کی جانب سے نگاہیں چرانے اور کچھ مرکزی رہنماﺅں کی پشت پناہی کے سبب صورتِ حال قابو سے باہر ہو چکی ہے۔ان آبادکاروں کے تشدد کی ابتدا سگریٹ لائٹرز سے ہوئی تھی اور اب ان کے ہاتھ میں جنگی ہتھیار ہیں۔ان میں سے متعدد ہتھیار ریاستی عمل داروں نے فراہم کیے ہیں۔ یہ دہشت گردانہ مہم نہ صرف یہودی تعلیمات بلکہ ہم سب پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔
شن بیت کے سربراہ نے خبردار کیا کہ یہ دہشت گرد پہلے پہل سکیورٹی فورسز سے آنکھ بچا کے کارروائیاں کر رہے تھے اور اب ان کی جرات اس قدر بڑھ چکی ہے کہ وہ اپنی راہ روکنے والے سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں سے بھی نہیں چوک رہے۔ انھیں اسٹیبلشمنٹ کے کچھ اہلکار اسٹیبلشمنٹ کے ایک اور حصے کو نیچا دکھانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور اس کا نتیجہ ریاستی رٹ کی کمزوری کی صورت میں نکل رہا ہے۔اس خط میں اٹھارہ جولائی کو قومی سلامتی کے وزیر بن گویر کے مسجد اقصیٰ کے دورے کا بھی تذکرہ ہے۔( ایک بین الاقوامی سمجھوتے کے تحت اردن اقصی کمپلیکس کا کسٹوڈین ہے۔اس احاطے میں یہودی داخل تو ہو سکتے۔البتہ یہاں عبادت کے لیے مسلمان ہونا شرط ہے۔ مگر بن گویر نے اپنے دورے میں کھلم کھلا میڈیا کیمروں کے سامنے اس احاطے میں اپنے ہمراہ آنے والے مسلح افراد کے ساتھ عباداتی مناجات پڑھیں۔اور واضح طور پر اعلان کیا کہ ہم اقصی کے احاطے میں حقِ عبادت محدود کرنے کے کسی سمجھوتے کو نہیں مانتے)۔
شن بیت کے سربراہ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایک اعلیٰ ذمے دار ریاستی عہدیدار ( بین گویر ) کے غیر ذمے دارانہ طرزِ عمل کے نتیجے میں اتنی خونریزی بھڑک سکتی ہے کہ شاید ہمیں اپنا چہرہ پہچاننا مشکل ہو جائے۔ شن بیت سربراہ نے مزید لکھا ہے کہ وہ بطور یہودی ، بطور اسرائیلی اور بطور سرکاری عہدیدار نہایت تکلیف اور دکھ کے ساتھ متعدد بار سوچنے کے بعد یہ خط لکھنے پر مجبور ہوئے ہیں تاکہ کل کلاں حالات قابو سے باہر ہوں تو کوئی یہ الزام نہ دھر سکے کہ سکیورٹی اداروں نے بروقت خبردار نہیں کیا تھا۔یہ ایک ایسی صورتِ حال ہے جس کے سبب نہ صرف یہودی آبادکاروں کا مستقبل داﺅ پر ہے بلکہ ہمارے قریبی بیرونی دوست ممالک بھی ہم پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے فوج کو بھی وہ اضافی ذمے داریاں نبھانا پڑ رہی ہیں جن کی انھیں تربیت نہیں دی گئی اور نہ ہی یہ ان کا بنیادی کام ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ریاستی قیادت ملکی سلامتی اور اس کے وجود کو ایک مخصوص نظریے کی بھینٹ نہ چڑھائے۔
اسرائیلی چینل بارہ کی رپورٹ کے مطابق شن بیت کے سربراہ کا یہ خط جب کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی میں رکھا گیا تو قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے شن بیت کے سربراہ کی فوری برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے اجلاس سے واک آﺅٹ کیا۔ وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اگرچہ اس بارے میں کوئی فوری رائے نہیں دی مگر وہ بھی شن بیت کے سربراہ اور مرکزی انٹیلی جنس موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا سے خاصے ناخوش ہیں۔
نیتن یاہو نے دونوں میں سے کسی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ ” میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کرنے والی ٹیم اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا تنِ تنہا سامنا کر رہا ہوں۔وہ کمزوری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام شرائط ماننے پر آمادہ ہیں اور میرے پیش نظر اسرائیل کا مجموعی سکیورٹی مفاد ہے۔میں ایسی کسی شرط کے سامنے جھکنے پر تیار نہیں جو ریاست کی سلامتی کے مفاد سے متصادم ہو “۔دوسری جانب کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی کے رکن اور وزیردفاع یوو گیلنٹ نے اپنے ٹویٹ میں شن بیت کے سربراہ کی تشویش کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ قومی سلامتی بن گویر کے غیر ذمے دارانہ رویے اور اقدامات نفاق پیدا کر رہے ہیں اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں جب کہ شن بیت اور سلامتی کے ذمے دار دیگر ادارے ان خطرات کی مسلسل نشاندہی کر رہے ہیں۔ بن گویر نے وزیرِ دفاع کے ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹ کیا کہ یوو گیلانٹ مجھ پر حملہ آور ہونے کے بجائے اگر حزبِ اللہ پر حملہ کریں تو یہ قومی سلامتی کے لیے زیادہ بہتر ہو گا۔
شن بیت کے سربراہ کا یہ خط خاصا جرات مندانہ ہے مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اسرائیل کوئی نارمل معتدل ریاست ہے۔ یہ دراصل بدمعاشوں کے درمیان حکمتِ عملی کے اختلافات ہیں۔ سب نسل کشی کے حق میں ہیں۔ البتہ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سیاستدانوں کے لامتناہی جنونی ایجنڈے کے برعکس دس ماہ سے جاری طویل جنگ سے کچھ وقفہ چاہتی ہے۔ آخر گردنیں کاٹتے کاٹتے قصائی کا ہاتھ بھی تو تھک جاتا ہے۔
(بشکریہ روزنامہ ایکسپریس)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#girdopesh اسرائیل اسرائیلی جارحیت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا نریندر مودی پاکستان آئیں گے ؟
Next Article ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : عورت کے قتل کا خطرہ، ہر وقت: فیمی سائیڈ!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران و امریکہ: نئے حملے رکنے سے کیا امن قائم ہوجائے گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 11, 2026

نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ

اکتوبر 28, 2026

محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم

اکتوبر 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 19, 2026
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.