ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا ، مختلف علاقوں میں تیز بارش سے شاہراہیں اور گلیاں محلے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں ۔ ملتان میں طوفانی بارش کا 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،چونگی نمبر 9ڈسپوزل اسٹیشن پر 147 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں 1976 میں 134.5 ملی میٹر ریکارڈ بارش ہوئی تھی ۔ایم ڈی واسا خالد رضا خان نے رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور واسا ملتان کا نکاسی آب آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔ کمشنر ملتان ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی جی ایم ڈی اے کو لمحہ بہ لمحہ آپریشن سے متعلق رپورٹ پیش کی جا رہی ہے – تیز بارش سے ملتان کے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے – جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب بارش کے باعث میپکو کے درجنوں فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے ، جس سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ۔میپکو حکام کے مطابق بارش رکتے ہی بند فیڈرز سے بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا ۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی پر واسا حکام کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے گئے۔مگر شہر میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

