سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں عدالتوں کو بھی چاہیے کہ وہ ہمارا احترام کریں۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آئین سازی سیاست دانوں کا حق ہے اسے غصب نہیں ہونے دیں گے، سیاست دانوں کو کمزور نہ سمجھا جائے، توہین عدالت ہمیشہ صرف سیاست دانوں پر لگتی ہے؟
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے سیاست دانوں سے پارلیمنٹ میں مشاورت کریں گے، نو مئی کو براہ راست پاکستان کے وجود پر حملہ کیا گیا، سیاست سیاست کھیلنے سے ملک کو نقصان ہورہا ہے، پی ٹی آئی کا مقصد صرف اور صرف اقتدار ہے،پارلیمنٹ تحلیل کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل سکس کی کارروائی ضرور ہونی چاہیے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سب سے زیادہ کے پی میں ہورہی ہے اور کے پی حکومت آپریشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہی نہیں۔
(بشکریہ:ایکسپریس نیوز)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

