بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مسلسل بارش نے 88 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگئی، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی جبکہ کئی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 228.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو دارالحکومت میں جون کے مہینے میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ بارش میں سے ایک ہے۔نئی دہلی میں 24 گھنٹوں میں اب تک کی سب سے زیادہ بارش 28 جون 1936 کو 235.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 1936 میں جون کے مہینے میں 235 ملی میٹر بارش ہوئی تھی اور اب جون کے ایک دن میں 228 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔نئی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کی بارش نے شہر کی سٹرکوں کو ندی نالیوں میں تبدیل کردیا ہے، گاڑیاں ، ٹرک سڑکوں پر پانی کے باعث پھنس گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں شدید بارش کے باعث جمعہ کی صبح ائیرپورٹ کی چھت کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ2 افراد زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی سول ایوی ایشن کے مطابق نئی دہلی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون کی چھت موسلا دھار بارش کے باعث گری جس کے بعد متاثرہ ٹرمینل سے فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا ہے اور اس کی بحالی کیلئے متبادل انتظامات کیے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی دارالحکومت گزشتہ چند ماہ سے شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی لپیٹ میں ہے اور گرمی کے باعث نئی دہلی میں بہت سی اموات بھی ہوئی ہیں۔
(بشکریہ:جیونیوز)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

