اسلام آباد:آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی رواں ماہ پاکستان لائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی رواں ماہ کے آخر میں پاکستان لائی جائے گی، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹرافی ٹور کی تاریخوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاک-نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ٹرافی پاکستان لانے کا خواہش مند ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز 18 سے 27 اپریل کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی ٹور 20 اپریل تک ویسٹ انڈیز میں جاری رہے گا، ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے بعد ٹرافی کو پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں ٹرافی ٹور کی تاریخ اور مقام آئندہ ہفتے طے ہوجائے گا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

