راولپنڈی: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے سابق وزیر کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔
عدالت نے شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع کردی جس کے بعد پولیس نے انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔
علاوہ ازیں عدالت نے 6 فروری سے سانحہ 9 مئی کے تمام ملزمان کواڈیالہ جیل آنے کا حکم جاری کیا ہے جب کہ تمام متعلقہ تھانوں کے تفتیشی افسران کو بھی 6 فروری کو اڈیالہ جیل طلب کیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف بھی 9 مئی کیسزکی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

