لاہور:پنجاب میں دھند کے باعث 14 پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ 3 پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر منتقل کردیا گیا۔
ائیر پورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹس پر پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری کا سامنا ہے جب کہ ملک کے مختلف ائیرپورٹس کی 18 پروازیں ری شیڈول کردی گئی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جدہ لاہور کی سعودی ائیر لائن کی پرواز کو اسلام آباد میں اتارا گیا اور لاہور سے جدہ کی پرواز منسوخ کردی گئی۔
شارجہ سیالکوٹ پی کے 210 کی دبئی اور پی کے 180 کی لاہور اور اسلام آباد میں لینڈنگ ہوئی جب کہ لاہور کراچی کے درمیان پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 منسوخ کر دی گئی۔
لاہور کوئٹہ اور لاہور کراچی کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ نجی ائیرلائن کی کراچی اسلام آباد کی 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
اس کے علاوہ کراچی سکھر کی پی آئی اے کی 2 پروازیں اور کراچی کوئٹہ کے لیے بھی پی آئی اے کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

