Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وجاہت مسعودکا کالم:سر دوستاں سلامت کہ تو خنجر آزمائی
لکھاری

وجاہت مسعودکا کالم:سر دوستاں سلامت کہ تو خنجر آزمائی

ایڈیٹرستمبر 13, 20239 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا کالم لکھنا توسن خیال کی آوارہ خرامی ہے؟ اس کے لئے تو مگر شعر کی بے کنار کائنات موجود ہے۔ غالب تو ماورائے عدم کی نامعلوم وسعتوں سے یہ کہتے ہوئے نگہ بے نیازی سے آگے بڑھ گئے ’سیر کے واسطے تھوڑی سی زمیں اور سہی‘۔ فراق فرماتے تھے، ’ارے صاحب، بات کیا کرنا ہے، بس دماغ سانس لیتا ہے‘۔ اخباری کالم نگار کو لیکن اہل زمین کے معاملات سے مفر نہیں کہ اس نے تاریخ کے عذاب دستاویز کرنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ سیاست قوم کے خد و خال کی باریک نقش کاری ہے۔ سیاسی عمل میں معیشت، شناخت اور کاروبار مملکت کے ان گنت مفادات کا تصادم کارفرما ہے، لیکن اس تصادم کو شہری مساوات، عوام کی حتمی حاکمیت اور پرامن مکالمے کے متعین ضابطوں میں رہتے ہوئے یوں نبھانا ہوتا ہے کہ اختلاف رائے میں تشدد کی بدنمائی تو ایک طرف، ذاتی عناد کی تلخی تک راہ نہ پا سکے۔ سیاسی عمل کی یہی تہذیب ایسے تمدن کی طرف لے جاتی ہے جہاں بظاہر قطبی زاویے مل کر اجتماعی ترقی کا دھارا مرتب کرتے ہیں۔ گزشتہ اظہاریے میں محترم حبیب اکرم سے اختلاف کی جسارت کی تھی۔ حبیب اکرم سے تعلق خاطر ایسا استوار اور ہموار ہے کہ درویش کبھی انہیں محب مکرم کہہ کر مخاطب ہوتا ہے تو کبھی حبیب لبیب۔ رائے کا اختلاف دوستی میں حائل نہیں ہوتا اور ذاتی تعلق اختلاف رائے کے آڑے نہیں آتا۔ یار عزیز نے اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے نیاز مند سے اختلاف کا تحریری پیغام ارزاں کیا ہے۔ حبیب اکرم صاحب کا نقطہ نظر من و عن پڑھنے والوں تک پہنچانا محض ذمہ داری نہیں، ایک اعزاز ہے۔ لکھتے ہیں۔
’مکرمی وجاہت مسعود صاحب، آپ سے نیاز مندی میرے لیے ہمیشہ وجہ افتخار رہی ہے اور آپ کے کالم، آپ سے بعض فکری اختلافات کے باوجود میری پسندیدگی کی فہرست میں سب سے اوپر ہی آتے ہیں۔ آج آپ سے اس برقی پیغام کے ذریعے مخاطب ہونے کی ضرورت یوں پیش آئی کہ گزشتہ کالم میں آپ نے اس خاکسار کی تحریر سے ایک نتیجہ اخذ کر کے فیصلہ سنا دیا، جس کے خلاف اپیل آپ ہی کی عدالت میں دائر کرنا مناسب معلوم ہوتا ہے۔ جناب عالی، میں نے عرض کیا تھا کہ عمران خان 2018 میں عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم منتخب ہوئے اور اب بھی الیکشن کے طلبگار ہیں۔ آپ نے ان دو نکات پر جو تبصرہ فرمایا اس کے مطابق 2018 کا الیکشن جعلی تھا اور اب بھی عمران خان بگولوں کے تعاقب میں ہیں۔ مجھے عمران خان کا دفاع مطلوب نہیں مگر اپنی صفائی پیش کرنا ضرور مقصود ہے۔
محترمی۔ پاکستان کا دستور الیکشن کے حوالے واضح ہے کہ آرٹیکل 225 کے مطابق اگر کسی کو اس پر اعتراض ہو تو وہ الیکشن ٹریبونل میں جائے۔ اگر یہ الیکشن آپ کے تاثر کے مطابق درست نہیں تھا تو پھر یہ بتانا بھی واجب ہے کہ اس آئینی راستے کو کتنے لوگوں نے آزمایا۔ دوسری بات یہ کہ الیکشن مانگنا اور وہ بھی ایسے وقت میں جب ملک میں کوئی براہ راست منتخب ادارہ موجود نہیں، بگولوں کا تعاقب کیسے قرار پایا؟ آپ کی رائے سر آنکھوں پر لیکن الیکشن کا غیر منصفانہ ہونا یا نئے الیکشن کا مطالبہ دونوں ہی آئینی حقیقتیں ہیں جو اس دائرے میں طے شدہ ہیں۔ اگر یہ دونوں دستوری حقائق نہیں تو میرا استدلال غلط اور قابل طعن ہو سکتا ہے، اگر یہ دونوں صرف میری رائے کے تابع ہوں تو میں لائق ملامت ہوں۔ مجھے آپ کے قلم کی کاٹ کا خوب اندازہ ہے۔ پھر بھی یہ کہنے کی جسارت ضرور کروں گا کہ حقائق کی گردنوں کو اپنے قلم کی کاٹ سے محفوظ ہی رکھیے۔ والسلام، آپ کا حبیب ’
یہ تو رہا بھائی حبیب اکرم کا پیغام۔ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس نکتے کی نشان دہی سے ابتدا کی جائے جہاں سرے سے کوئی اختلاف ہی نہیں۔ اب قومی اور صوبائی اسمبلیاں اپنی آئینی میعاد مکمل کر کے تحلیل ہو چکی ہیں لہذا مجھ سمیت ملک کا ہر جمہوریت پسند شہری آئینی مدت کے مطابق انتخابات کے بلاتاخیر انعقاد کا طالب ہے۔ کسی خود ساختہ جواز کی آڑ میں انتخابات کا التوا ملکی تاریخ میں ایک اور سیاہ روایت کی بنیاد رکھے گا۔ تاہم خیال رہے کہ عمران خان نے نئے انتخابات کا مطالبہ اگست 2023 میں پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے بعد نہیں کیا۔ ان کا موقف تھا کہ ان کی حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ چنانچہ انہوں نے مارچ 2022 میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے سے گریز کی ہر ممکن کوشش کی۔ ایک غیر ملکی سازش دریافت کی جس سے بعد ازاں دست بردار ہو گئے۔ جنرل قمر باجوہ کے سبک دوش ہونے کے بعد انہیں اپنے خلاف سازش کا محرک قرار دیا۔ اس سے پہلے رات کی تاریکی میں جنرل قمر باجوہ سے ملاقاتوں کے دوران غالباً وہ اپنے خلاف سازش میں جنرل قمر باجوہ کے ’کردار‘ سے بے خبر تھے۔ پارلیمانی نظام میں حزب اختلاف کا وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کا غیرمشروط حق دستور کی شق 95 میں صراحت سے موجود ہے۔ عمران خان اپنی مفروضہ ’غیرملکی سازش‘ کے بیانیے کو پارلیمنٹ میں لے گئے اور ایوان سے استصواب کیے بغیر ڈپٹی اسپیکر کے ذریعے تحریک عدم اعتماد مسترد کروا کے قومی اسمبلی تک تحلیل کر دی۔ عدالت عظمیٰ نے اس عمل کو غیر آئینی قرار دیا تو عمران خان اپنے رفقا سمیت اسمبلی سے رخصت ہو گئے اور نئے انتخابات کا مطالبہ شروع کر دیا۔ یہ مطالبہ محل نظر تھا کہ اسمبلی کی میعاد مکمل نہیں ہوئی تھی۔ عمران خان کے حامیوں نے 28 فروری 2022 کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پر ہلا بولا، 25 مئی کو اسلام آباد پر چڑھائی کی۔ 26 نومبر 2022 کو اسلام آباد کی طرف مارچ سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوتے نظر نہ آئے تو دو صوبائی اسمبلیاں منہدم کر دیں۔ صوبائی اسمبلیاں توڑنے پر پرویز الہٰی کا بیان تاریخ کا حصہ ہے۔ دستور میں نگران حکومتوں کا عجیب الخلقت پیوند ہوتے ہوئے صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے علیحدہ علیحدہ انتخابات کا امکان ختم ہو چکا ہے۔ گزشتہ 17 ماہ میں عمران خان نے جمہوری سیاست کی بجائے راولپنڈی کی ایک عمارت پر شست باندھ رکھی ہے۔ سخن شناس نہ ای دلبرا خطا اینجا است (جاری ہے)
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسینے پر سانپ اور چارپائی کی خریداری : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 38 برس پرانا مکتوب )
Next Article مظہر عباس کا کالم:اگر عدلیہ آزاد ہوتی…
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.