اسلام آباد 🙁 گردو پیش رپورٹ ) نگران وزیر اعظم کے لیے مشاورت کے بعدنام ور ماہر قانون جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے اور وہ چند روز میں نگران وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے ۔ معتبر ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کو آج تحلیل کیے جانے کا امکان ہے، نگراں وزیراعظم کے لیے مشاورت کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئے معاشی ماہر، بیوروکریٹ سمیت تین نام فائنل کرلئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں حتمی مشاورت ہوگی۔
راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ساتھیوں سے مشاورتی عمل مکمل کرلیا ہے وزیراعظم کو اپوزیشن کے تین نام شیئر کروں گا۔
آج نیوز نے اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا کہ نگران وزیراعظم کے لئے کسی جج ، جرنیل یا بیورو کریٹ کا نام دیا ہے، جس پر انھوں نے جواب دیا کہ نگران وزیراعظم پاکستانی ہوگا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اہم بیٹھک میں نگران وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کریں گے۔شہباز شریف اور راجہ ریاض کی جانب سے تین تین نام دئیے جائیں گے۔ اتفاق رائے کے بعد اس نام کا اعلان مشترکہ طور پرکیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف ، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان نگراں وزیراعظم کیلئے پیش کردہ ناموں پرغور جاری ہے۔
کل تک کی مشاورت میں حفیظ شیخ کا نام سرفہرست تھا ۔
نگران وزیر اعظم کیلئے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ، موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی، جسٹس (ر) مقبول باقر، مخدوم احمد محمود ، محمد میاں سومرو کے نام بھی زیر غور رہے۔
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

