پاکستان اور ایران کے درمیان 5 سالہ اسٹریٹجک تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔
وزارت خارجہ میں پاک ایران وزرائے خارجہ نے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔
بعد ازاں مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی میں ایران نے بہترین کردار ادا کیا، 2023 سے 2028 تک کے لیے باہمی تجارتی معاہدہ کو حتمی شکل دے دی ہے جس سے پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت 5 ارب ڈالرز تک بڑھے گی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آج کے اقدامات اگلے کئی سالوں تک ہمارے عوام کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ معیشت، تجارت اور کلچر پر دونوں ملکوں میں کام ہو رہا ہے، گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، ایران، چین اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری منصوبہ ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا پاک ایران بارڈر مارکیٹوں کے قیام سے تجارت میں آسانی ہو رہی ہے، تجارت میں مزید وسعت چاہتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور عوام سے تعزیت بھی کی۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

