انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے اگلے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخیں فائنل کرلیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 4 سے 30 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی نے امریکا اور ویسٹ انڈیز کے 10 وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔امریکا میں فلوریڈا، ڈیلیس، نیویارک اور موریس ول میں ورلڈ کپ میچز ہوں گے۔
واضح رہے کہ موریس ول، ڈیلیس اور نیویارک کو تاحال انٹرنیشل کرکٹ وینیو کا درجہ حاصل نہیں ہوا۔
رپورٹس کے مطابق آئی سی سی امریکا اور ویسٹ انڈیز بورڈ کی مشاورت سے وینیوز فائنل کرے گا۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گے، یہ پہلے سے مختلف فارمیٹ ہوگا، پہلے راؤنڈ میں ٹیموں کو 5، 5 کے چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر 8 راؤنڈ کیلئے دو گروپس میں تقسیم کی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق سپر 8 کے دونوں گروپس کی 2 ، 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

