Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » لاہور:ایشیا کپ 2023 کا شیڈول جاری، 2 ستمبر کو پاک-بھارت ٹاکرا ہوگا
کھیل

لاہور:ایشیا کپ 2023 کا شیڈول جاری، 2 ستمبر کو پاک-بھارت ٹاکرا ہوگا

ایڈیٹرجولائی 19, 20236 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا، جس کے 4 میچز پاکستان میں ہوں گے جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 2 ستمبر کو کینڈی میں ہوگا۔
لاہور میں ایشیا کپ 2023 کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی جہاں قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ اور پنجاب کی نگران حکومت کے مشیر کھیل اور فاسٹ باؤلر وہاب ریاض سمیت دیگر نے شرکت کی اور پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ ساتھ پریس کانفرنس میں ایونٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائےگا۔
ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والے ٹورنامنٹ کے 4 میچوں کی میزبانی پاکستان کرے گا جن میں ایک میچ سپر فور مرحلے کا بھی شامل ہے۔
پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ 3 میچ لاہور اور ایک میچ ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ سری لنکا دیگر 9 میچوں کی میزبانی کرے گا، کینڈی میں 3 اور کولمبو میں 6 میچ کھیلے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد سپر فور مرحلے تک رسائی کی صورت میں ایک مرتبہ پھر دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، اس صورت میں پاکستان اور بھارت 10 ستمبر کو کولمبو میں دوبارہ مدمقابل ہوں گے۔
شیڈول
ایشیا کپ کے لیے 6 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کردیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
30 اگست: پاکستان بمقابلہ نیپال، ملتان
31 اگست: بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا، پالیکلے، کینڈی
2 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بھارت، کینڈی
3 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان، لاہور
4 ستمبر: بھارت بمقابلہ نیپال، پالیکلے، کینڈی
5 ستمبر: افغانستان بمقابلہ سری لنکا، لاہور
سپر فور مرحلہ
6ستمبر: گروپ اے کی سرفہرست ٹیم بمقابلہ گروپ بی کی دوسرے نمبر کی ٹیم، لاہور
9 ستمبر: گروپ بی کی سرفہرست ٹیم بمقابلہ گروپ بی کی دوسرے نمبر کی ٹیم، کولمبو
10 ستمبر: گروپ اے کی سرفہرست ٹیم بمقابلہ گروپ اے کی دوسرے نمبرکی ٹیم، کولمبو
12 ستمبر: گروپ اے کی دوسرے نمبر کی ٹیم بمقابلہ گروپ بی کی سرفہرست ٹیم، کولمبو
14 ستمبر: گروپ اے کی سرفہرست ٹیم بمقابلہ گروپ بی کی سرفہرست ٹیم، کولمبو
15 ستمبر: گروپ اے کی دوسرے نمبر کی ٹیم بمقابلہ گروپ بی کی دوسرے نمبر کی ٹیم،
کولمبو
17 ستمبر: سپر فور مرحلہ کی سرفہرست ٹیم اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کے درمیان کولمبو میں فائنل ہوگا۔
18 ستمبر: فائنل کے لیے ریزرو دن
پی سی بی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ہماری مہمان نوازی اور انتظامات مثالی رہے ہیں اور یہ ٹورنامنٹ بھی بہترین انداز میں منعقد کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 15 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے اور ہم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بھی میزبان ہیں۔
ذکا اشرف نے کہا کہ ملتان کے شائقین کے لیے خوشی ہے کہ وہ ایشیا کپ کی میزبانی کر رہے ہیں اور پاکستانی ٹیم کے لیے اچھا موقع ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھائے اور ایشیا کپ کا ٹائٹل دوبارہ حاصل کرے۔
پاکستان نے آخری مرتبہ 2012 میں ایشیا کپ میں فتح حاصل کی تھی۔
پی سی بی کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ٹورنامنٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جے شاہ نے کہا کہ ایشیا کپ ایک ایسا ایونٹ ہے جو ایشیائی ممالک کو مقابلے کے جذبے اور دوستی کے ذریعے متحد رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے کھیل کی خوبصورتی اسپورٹنگ مہارت اور اتحاد کی جھلک نظر آئے گی۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے میزبان پاکستان میں آکر کھیلنے سے انکار کے بعد ٹورنامنٹ کے اکثر میچز سری لنکا منتقل کردیے گئے ہیں اور پاکستان کو ابتدائی مرحلے کے صرف 4 میچوں کی میزبانی دی گئی ہے۔
(بشکریہ:جیو نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #pcb #PTI apk vs india asia asia cup asia cup trophy cricket cricket board match
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام آباد:انتخابات پرانی مردم شماری پرکرانےکا فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعظم کی ایم کیو ایم کو یقین دہانی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : آئی ایم ایف رپورٹ، اس آئینے میں سب کو اپنا چہرہ دیکھنا چاہئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میں، روزنامہ ’کالک‘ اور ’عدم جونئیر‘ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اگست 3, 2026

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا ستمبر 7, 2026
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.