Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » حکومت کا آئندہ عام انتخابات 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر کروانے کا عندیہ
اہم خبریں

حکومت کا آئندہ عام انتخابات 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر کروانے کا عندیہ

ایڈیٹرجولائی 18, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
election
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح عندیہ دیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گے، جس پر متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا جوکہ تازہ مردم شماری کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کا اِن کیمرا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کی، اجلاس کے بعد رہنما مسلم لیگ (ن) اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر نئی مردم شماری کے نتائج منظور نہ ہوئے تو پچھلی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی جائیں گی اور اسی بنیاد پر انتخابات کرائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے یہ بیان دیا گیا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ تازہ مردم شماری کے نتائج نوٹیفائی نہیں کیے جائیں گے۔
اعظم نذیر تارڑ نے انتخابی عمل میں شفافیت کے حکومتی عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات کو جلد ہی منظر عام پر لایا جائے گا، پارلیمانی پینل نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے لیے اپنی تجاویز کو تقریباً حتمی شکل دے دی ہے، مجوزہ انتخابی اصلاحات کو اب بل کی شکل میں ڈھالا جائے گا۔
اگرچہ عین وقت پر درجنوں ترامیم کے باوجود اس متوقع بل کا مسودہ ابھی تک راز ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں ترامیم انتخابات میں شفافیت اور قابل اعتماد نتائج کے حوالے سے کی گئی ہیں، الیکشنز ایکٹ 2017 میں متعدد ترامیم کی تجویز دی گئی ہے تاکہ انتخابی نتائج کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایک مجوزہ ترمیم کے تحت عبوری حکومت اس بات کی پابند ہو گی کہ وہ علاقے جہاں انٹرنیٹ سروس دستیاب نہیں ہیں، وہاں حکومت نتائج کے فوری تبادلے کے متبادل ذرائع کو یقینی بنائے گی۔
کچھ شرکا نے انتخابی نتائج کے اعلان میں تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں یہ معاہدہ طے پایا کہ مقررہ حد تک تاخیر کے بعد جمع کرائے گئے نتائج کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
کمیٹی کے اراکین نے پریزائیڈنگ افسر کے لیے انتخابی نتائج کو مخصوص مدت کے اندر جمع کرانے کو لازمی قرار دینے پر بھی اتفاق کیا، انہوں نے تجویز دی کہ تاخیر کی صورت میں پریزائیڈنگ افسر کو تاخیر کی ٹھوس وجوہات بتانے کا پابند ہونا چاہیے۔
پریزائیڈنگ افسران کو ریٹرننگ افسران ہائی ٹیک کمیونیکیشن ڈیوائسز (جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مواصلاتی آلات) کی فراہمی یقینی بنائیں گے، پریزائیڈنگ افسر انتخابی نتائج اور دستخط والی دستاویز کی تصویر ریٹرننگ افسر کو بھیجنے کا پابند ہوگا۔
وزیر قانون کے بیان کے ردعمل میں رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے تازہ مردم شماری کی بنیاد پر انتخابات کا مطالبہ کیا، یاد رہے کہ ایم کیو ایم نے گزشتہ برس پی ڈی ایم کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے اقدام کی حمایت کرنے کے لیے عمران خان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
ایم کیو ایم نے متنبہ کیا کہ انہیں اعتماد میں لیے بغیر اگلے انتخابات کے بارے میں فیصلہ کرنا بطور اتحادی ان کے حق پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
خالد مقبول صدیقی نے پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم مکمل طور پر بروقت انتخابات کے حق میں ہیں لیکن ہم پرانی (2017) کی مردم شماری کی بنیاد پر انتخابات کی حمایت نہیں کر سکتے، جب ہم نے پی ڈی ایم کی حمایت کی تب یہ ہمارے بنیادی مطالبات میں سے ایک تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اعتماد میں لیے بغیر آپ خود فیصلہ نہیں کر سکتے، بنیادی طور پر یہ مسلم لیگ (ن) کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمیں اعتماد میں لے، نئی مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن اگلے انتخابات سے پہلے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے صرف 2 مطالبات تھے، ہم منصفانہ مردم شماری کی بنیاد پر نئی حلقہ بندی اور لاپتا کارکنوں کی بازیابی چاہتے تھے، اگر آپ ان مطالبات پر نظر ڈالیں تو یہ کراچی کے عوام اور ان کے حقوق سے ہماری وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں لیکن ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد جب اس حکومت کی مدت تقریباً ختم ہوچکی ہے، ہمیں ان دونوں مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں نظر آرہی۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:عالمی عذاب بنی روس یوکرائن جنگ
Next Article پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق کرلیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.