اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے جلسے اور جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معاشرے کے بعض طبقات اسلام آباد کی حدود میں مجالس اور جلوسوں سمیت غیر قانونی مجالس منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، موجودہ امن و امان اور سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانا ضروری ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ان خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔
انتظامیہ کےمطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق دو ماہ تک رہے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

