Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم
  • سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ توشہ خانہ بینچ سے علیحدہ ہوجائیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست
اہم خبریں

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ توشہ خانہ بینچ سے علیحدہ ہوجائیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست

ایڈیٹرجولائی 3, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
islamabad high court_
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سے غیرجانب داری اور شفافیت کے لیے توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے بینچ سے الگ ہونے کی درخواست کردی۔
بیرسٹر گوہر خان کے ذریعے دائر درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مقدمے میں ابھی دلائل مکمل نہیں ہوئے لہٰذا جسٹس عامر فاروق سے شفاف سماعت اور بینچ کی غیرجانب داری برقرار رکھنے اور انصاف تک رسائی کے لیے بینچ سے الگ ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔
عدالت سے کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے مقدمات پر کئی قانونی اور آئینی سوالات اٹھائے ہیں۔
کہا گیا ہے کہ بینچ کو جن مقدمات کا فیصلہ کرنا ہے ان معاملات کی مثال نہیں ملتی اور اس کے نتائج دور رس ہیں، نہ صرف غیرجانب دار شفاف بلکہ غیرجانب داری نظر بھی آنی چاہیے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اس بات کا پختہ یقین ہے کہ مذکورہ بینچ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ فیصلہ نہیں کر سکتا، غیر معقول وجوہات کی بنا پر انصاف تک رسائی کے بنیادی حق سے محروم کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف متعدد جھوٹی ایف آئی آرز کا چیف جسٹس کو علم تھا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضر ہونے کی اجازت نہیں دی اور بایو میٹرک تصدیق سے بھی استثنیٰ نہیں دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری غیر قانونی قرار نہیں دینا بھی خلافِ قانون فیصلے کا منہ بولتا ثبوت ہے، چیف جسٹس نے ایک اہم کیس کا فیصلہ بغیر کسی جواز کے ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کی اجازت نہیں دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ حال میں ایک جج کے سیکیورٹی خدشات پر ضمانت کی درخواست دوسری عدالت منتقل کرنے پر چیف جسٹس نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی، معزز چیف جسٹس کی کارروائی سے ان مسائل پر غیر جانب داری سے غور کرنے کی صلاحیت پر سنگین سوالات اٹھیں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ انصاف، غیر جانب داری کے اصول اور قانونی طرزِ عمل کا تقاضا ہے کہ چیف جسٹس مقدمات کی سماعت سے علیحدگی اختیار کریں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے کہا گیا ہے کہ درخواست ہے کہ مقدمات کو قانون کے مطابق آگے بڑھانے کے لیے کسی دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں ٹیریان وائٹ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دو ججوں کا فیصلہ بھی ایک پریس ریلیز کے بعد ویب سائٹ سے حذف کردیا گیا اور ایک جج نے حکم دیا تھا کہ اس فیصلے کو اپ لوڈ کیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اس سے مذکورہ عدالت میں ہونے والی سماعت پر غیرجانب داری کے برعکس اثر کا اظہار ہوتا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سماعت سے غیرجانب داری اور انصاف کی فراہمی پر سنجیدہ سوالات ہوں گے۔
درخواست میں کہا گیا کہ انصاف کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق خود کو اس کیس سے الگ کریں اور مناسب ہوگا کہ یہ کیس بھی کسی دوسرے بینچ کو منتقل کردیا جائے۔
خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس کی سماعت تاحال مقرر نہیں کی گئی ہے۔
توشہ خانہ ریفرنس
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ سنانے کے بعد کے ان کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس عدالت کو بھیج دیا تھا، جس میں عدم پیشی کے باعث ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔
گزشتہ برس اگست میں حکمراں اتحاد کے 5 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق وزیراعظم کی نااہلی کے لیے توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔
ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ سے حاصل ہونے والے تحائف فروخت کرکے جو آمدن حاصل کی اسے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔
آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت دائر کیے جانے والے ریفرنس میں آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت ان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
کیس کی سماعت کے دوران وکیل بیرسٹر علی ظفر نے مؤقف اپنایا تھا کہ 62 (ون) (ایف) کے تحت نااہلی صرف عدلیہ کا اختیار ہے اور سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں۔
توشہ خانہ ریفرنس کے سلسلے میں 7 ستمبر کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا تھا کہ یکم اگست 2018 سے 31 دسمبر 2021 کے دوران وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کو 58 تحائف دیے گئے۔
بتایا گیا کہ یہ تحائف زیادہ تر پھولوں کے گلدان، میز پوش، آرائشی سامان، دیوار کی آرائش کا سامان، چھوٹے قالین، بٹوے، پرفیوم، تسبیح، خطاطی، فریم، پیپر ویٹ اور پین ہولڈرز پر مشتمل تھے البتہ ان میں گھڑی، قلم، کفلنگز، انگوٹھی، بریسلیٹ/لاکٹس بھی شامل تھے۔
جواب میں بتایا کہ ان سب تحائف میں صرف 14 چیزیں ایسی تھیں جن کی مالیت 30 ہزار روپے سے زائد تھی جسے انہوں نے باقاعدہ طریقہ کار کے تحت رقم کی ادا کر کے خریدا۔
اپنے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے بطور وزیر اعظم اپنے دور میں 4 تحائف فروخت کیے تھے۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2 کروڑ 16 لاکھ روپے کی ادائیگی کے بعد سرکاری خزانے سے تحائف کی فروخت سے تقریباً 5 کروڑ 80 لاکھ روپے حاصل کیے، ان تحائف میں ایک گھڑی، کفلنگز، ایک مہنگا قلم اور ایک انگوٹھی شامل تھی جبکہ دیگر 3 تحائف میں 4 رولیکس گھڑیاں شامل تھیں۔
چنانچہ 21 اکتوبر 2022 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف دائر کردہ توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 63 کی شق ’ایک‘ کی ذیلی شق ’پی‘ کے تحت نااہل کیا جبکہ آئین کے مذکورہ آرٹیکل کے تحت ان کی نااہلی کی مدت موجودہ اسمبلی کے اختتام تک برقرار رہے گی۔
فیصلے کے تحت پی ٹی آئی چیئرمین کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ بھی کردیا گیا تھا۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسویڈن حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے مجرموں کے خلاف تادیبی کارروائی کرے، وزیراعظم
Next Article یونان کشتی سانحہ: اسمگلروں کے خلاف کارروائی، پاسپورٹ بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم

اکتوبر 23, 2026

سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی

اکتوبر 22, 2026

پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم اکتوبر 23, 2026
  • سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی اکتوبر 22, 2026
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 22, 2026
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 21, 2026
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.