ملتان : سابق رکن صوبائی اسمبلی سبین گل اورتحریک انصاف پی پی 222کی ٹکٹ ہولڈرشازیہ عباس کھاکھی نے سیاست اورپارٹی چھوڑنے کااعلان کیاہے ۔
سبین گل نے ایک ویڈیوپیغام میں کہاکہ میں نے ہمیشہ پرامن سیاست کی میرازمانہ طالب علمی سے سیاسی کیریئررہاجس میں کبھی جلاﺅ گھیراﺅ کاحصہ نہیں بنی ۔میں 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں ،9مئی کے جلاﺅ گھیراﺅ کابھی حصہ نہیں تھی ۔میں بریسٹ کینسر کی مریضہ ہوں اورصحت کی خرابی کے باعث سیاست جاری نہیں رکھ سکتی ۔
شازیہ عباس کھاکھی نے بھی ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان کیا ۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے مرحوم شوہر غلام عباس کھاکھی کے حلقے سے منتخب ہوئی تھی میں 9مئی کو عمرے کی ادائیگی کے لئے ملک سے باہر تھی مجھے دفاعی تنصیبات پرحملے دیکھ کر دکھ ہوا ۔۔
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

