بھارتی ریاست اڑیسا میں مسافر اور مال بردار ٹرین میں ٹکر کے نتیجے میں280 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹکر کے نتیجے میں شالیمار چنئی کورومنڈل ایکسپریس کی آٹھ بوگیاں پٹری سے الٹ گئیں۔ حادثہ شام 7 بج کر 20 منٹ پر اڑیسا کے ضلع بالاسور میں پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق مسافربردار ٹرین مغربی بنگال کے شالیمارریلوے اسٹیشن سے چنئی سینٹرل اسٹیشن کی طرف جا رہی تھی، ابتدائی طور پر 30 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی تھیں تاہم حادثے میں مزید ہلاکتوں جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔
حکام کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ کے تین یونٹس، 60 ایمبولینسوں سمیت ڈاکٹرز اور رضاکاروں کی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ کے قریب ایک اور ٹرین بھی پٹری سے اتر گئی ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
بھارت: مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں ٹکر سے280 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی
ایڈیٹر10 Views
Previous Articleوجاہت مسعودکا کالم:سامری کا بچھڑا اور ہمارا سیاسی شعور
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم:ایک ماحول دوست سواری کا قصیدہ

