پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی گاڑی کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔
عمران خان 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب راولپنڈی اور مختلف مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی اسلام آبادکی عدالت میں پیش ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے آج اپنی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی نیب راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر نیب کے دفتر کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔
نیب کے باہر پولیس، رینجرز، ایف سی اور ایلیٹ سمیت لیڈیز پولیس بھی تعینات ہے۔
میلوڈی میں نیب کے دفتر سے ملحقہ راستوں کو پولیس نے سیل کردیا ہے، خاردار تار اوربلاکس لگا کر میلوڈی سےلال مسجد تک مرکزی شاہراہ، ملحقہ گلیاں اورسڑکیں بھی سیل ہیں جب کہ سکیورٹی کے پیش نظر غیر متعلقہ افراد کا نیب دفتر کے اطراف داخلہ ممنوع قراردیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں نیب دفتر کے باہر بکتر اور قیدی وین بھی پہنچا دی گئی ہے۔
گزشتہ روز عمران خان نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ بشریٰ بیگم کے ساتھ عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد جا رہے ہیں اور ممکن ہے کہ انہیں گرفتار کرلیا جائے۔
دوسری جانب نقص امن کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 میں 28 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔
(بشکریہ: جیونیوز)
ہفتہ, ستمبر 26, 2026
تازہ خبریں:
- آج بابائے جمہوریت کی 23 ویں برسی ہے
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا التوا ، عطا تارڑ اور سہیل آفریدی کی تکرار
- پیٹرول میں اضافہ مسلسل جاری : آج 391 روپے 30 پیسے لیٹر ملے گا
- پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ
- پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
- پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ

