Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کشور ناہیدکا کالم:لہجہ آپ کی شائستگی کا آئینہ
لکھاری

کشور ناہیدکا کالم:لہجہ آپ کی شائستگی کا آئینہ

ایڈیٹرمئی 18, 20235 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک معزز شخصیت نے سامنے آنے والے ملزم کو عدالت میں داخل ہونے پر بے ساختہ کہا…. ’’آپ کو دیکھ کرخوشی ہوئی ‘‘۔ اب اسی ملزم نے فون پر بات کرتےہوئے، اس معزز شخصیت کے بارے میں کہا ’’وہ تو نجانے کیسا ہے‘‘۔ یہ ہے تہذیب اور لہجو ںکا فرق جو آپ کی بنیادی تربیت کو ظاہر کرتا ہے۔ آپ روز دن میں کئی بار ، وزیر داخلہ کی گفتگو سنتے ہونگے شروع ہوتے ہی، اپنا فون اس لیے بند کر دیتےہیں کہ معلوم ہے لغویات کے ملغوبے کا دفتر کھل جائے گا۔ اسی طرح مگر ذرا اس سے کم وزیر اطلاعات کی بھی زبان پھسل جاتی ہے۔
سیاست میں گفتگو سیکھنی ہے تو قائد اعظم ، مولانا آزاد اور حسرت موہانی کے لب و لہجہ کو یاد کریں اور اگر انگریز ی زبان میں بد تہذیبی دیکھنی ہو تو ٹرمپ کی گفتار کو سنیں۔ ہندی میں بد زبانی سننی ہو تو امیت شاہ کو انڈیا کے کسی بھی شہر میںبولتے سنیں۔ ٹی وی اور کان دونوں بند کر لیں گے۔ اچھی انگریزی سننا ہو تو رابرٹ فرسک کو سن کر لطف اٹھائیے۔
آئیے پاکستانی سیاست کے مہروں کے لہجوں اور الفاظ کا انتخاب کرتے ہوئے جائزہ لیں۔ احسن اقبال اورخرم دستگیر بولتے وقت ہائپرنہیں ہوتے جب کہ عمران خان ہو کہ فواد چوہدری اور کبھی کبھی شہباز شریف بھی ہائپر ہو کر طعنہ دینے کو مقابل لوگوں کو مکار، فریبی کہہ کر دل کی بھڑ اس تو نکال لیتے ہیں مگر پڑھالکھا شخص ہر چند بہت نوجوان ہے مگر گفتگومیں شائستگی ہے بلاول بھٹو، اپنی ماں اورنانا کی طرح بولنے اور آہستگی سے چوٹیں کرنے کا لہجہ اختیار کرتا ہے۔ ادیبوں کا لہجہ سننا ہو تو اپنی فاطمہ بھٹو انگریزی میں اور ٹونی مارلیس کا بولنا آپ کو سننے کی طرف مائل کرتا ہے۔ سب سے زیادہ خوبصورت طارق علی کی تقریر ہوتی ہے۔ چوہدری نثار کئی گھنٹے بولتےتھے۔ گفتگو میں مغز کتنا ہوگا۔ سب ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہوتے تھے ’’کہنا کیا چاہتے ہیں‘‘۔ تین دفعہ وزیر اعظم ،پرچیوں کے بغیر اب بھی جب بولتے ہیں تو گفتگو میں ’’مجھے کیوں نکالا ‘‘ والی تلخی عود کر آتی ہے۔ پاکستان میں آئین کی پچاس سالہ تقریبات منعقد ہوئیں۔ بڑا مجمع تھا۔ خیر اس ملک میں ویہلے بندے اور بیکار نوجوان لاتعداد ہیں۔ وہ آئین جو ہر دور حکومت میں الٹا کر رکھ دیا گیا۔ اس کا بجائے جشن کے، تجزیہ کرنا چاہئے تھا کہ جب بھی ترمیم کی گئی۔ کیا اس زمانے کے کسی ’بڑے ‘کی خواہش اور ضرورت کےتحت کی گئی یا عوام کی ضرورت کے دفاع میں۔؟ میں غلط لکھ رہی ہوں عوام کی ضرورت اور اہمیت ہوتی تو 9مئی سے 10مئی تک جو وحشیانہ اقدمات کئے گئے اور پورے ملک میں قیمتی جانوں کو تو جانے دیجئے، ملک بھرمیں تاریخی اداروں اور عمارات کو جلا کر خاک کر دیا گیا۔ جب سے پاکستان بنا ہے۔ لاہور چھاؤنی میں کونے کا ایک گھر تھا۔جسے کور کمانڈر کا گھر کہا جاتا تھا۔ کسی بھی زمانے کے حکمراںنے یہ نہیں بتایا کہ یہ گھر قائد اعظم کا تھا۔
اب جب میڈیا نے شور مچاتے ہوئے بار بار جناح ہاؤس کہا تو تاریخ دانوں سے پوچھا کہ اس عمارت کا قائد اعظم سے کیا تعلق رہا ہے۔ پتہ چلا کہ قیام پاکستان سے پہلے یہ گھر قائد اعظم کا تھا۔ پاکستان بننے کے بعد، اس گھر کو چھاؤنی میں ہونے کے باعث، آرمی ہائوس کہہ دیا گیا۔ یہ مت بھولئے کہ محترمہ فاطمہ، اپنے آخری سانس تک، اس کی ملکیت کے لئے لڑتی رہیں۔ مگر اتنی عظیم شخصیت کی بات کسی حکمراں ،کسی عدالت نے نہ سنی۔ بالکل ویسے ہی جیسے بھٹو صاحب کی پھانسی کا حکم ایک آمر کے کہنے پر،ا ن منتظمین نے دیا جو مرتے دم تک شرمندگی کا اظہار کرتے رہے۔ موجود چیف جسٹس کے ہاتھ میں قلم ہے کہ استرا۔ اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ ہم نے اسی طرح بنگالیوں کے گھروں، بلڈنگوں اور دانشوروں کو پھانسی دے کر گھروں کے دروازوں پر لٹکا دیا تھا۔ یہ کس نے کیا تھا۔ باجوہ صاحب نہیں مانتے مگر حمود الرحمن کمیشن رپورٹ سب کچھ بتا رہی ہے۔ 9مئی اور 10مئی کوپورے ملک میں ڈنڈے، پٹرول بم، جلائو گھیرائو اس قدر تھا کہ لگتا تھا کہ کوئی بہت بری پنجابی فلم چل رہی ہے۔ ہم نے 1947میں پھر 1971کے علاوہ بے مقصد جنگوں میں غریب اور فوجی جوانوں کو مروایا۔ میڈیا پہ کہتے تھے ہم زندہ قوم ہیں۔
بار بار ایک سوال اٹھایا جا رہا ہے۔ جس کا جواب حکومت ابھی تک نہیں دے رہی۔ مگر عندیا ہے کہ مخالف پارٹی کو بین کر دیا جائے۔ ایک دفعہ پیچھے مڑ کر دیکھیں، کبھی کمیونسٹ پارٹی، کبھی اے این پی اور عوامی لیگ کے علاوہ ایک دفعہ جماعت اسلامی کو بین کر کے نتائج قوم کو بھگتنا پڑے۔ حکومت یہ بھی کہہ رہی ہے کہ دہشت گرد جو پکڑے گئے ہیں۔ ان کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پھر وہی عدالتیں ۔کیا ان کو بھی خوش آمدید کہیں گی۔ مجھے اس عمر میں بار بار یہ خیال کیوں ستا رہا ہے کہ ساری حکومت ساری پولیس ،ساری فوج ایک طرف وہ جو باقاعدہ تربیت یافتہ جلائو گھرائو کرنے میں مشاق تھے۔ وہ دو دن تک وہ کرتے رہے، جس کی تربیت تھی، کس نے اور کیوں یہ تربیت دی اور ہماری ساری ایجنسیاں جو بے چارے غریب بندے کو جیل بھیج دیتی ہیں اور ان کے ہی بقول آٹھ مہینے سے یہ ٹریننگ ہو رہی تھی۔ بوتل بم بنانا سکھایا جا رہا تھا۔ کوئی مجھے بتا دے وہ سب ایجنسیاں کہاں ڈیوٹی دے رہی تھیں۔ وہ آنکھیں بند کیسے تھیںیا خود بھی اپنی اپنی جان بچا رہی تھیں۔ اب کیا کریں کہ حکومت خود کو بچائے جا رہی ہے۔ مظاہرہ کس کے خلاف، یہ سب تمہارے تیار کردہ بت ہیں۔ میانوالی ایئر بیس کو جلانے کا ارادے کرنے والے پاکستانی تو نہیں ہو سکتے ۔ وہ کون تھے۔؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:کس نام سے پکاروں؟
Next Article خالد مسعود خان کا کالم:سو جوتے اور سو پیاز والا محاورہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 6, 2026

زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

ستمبر 5, 2026

نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 5, 2026
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ستمبر 5, 2026
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.