لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے لکھ دیا کہ انتخابات 14 مئی کو ہونے ہیں تو چیف جسٹس کا فیصلہ حتمی ہے، انتخابات اسی روز ہوں گے اور یہی وزیراعظم کرائے گا۔
حرمت آئین اور عدلیہ کی آزادی پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا پارلیمنٹ اور عدلیہ کے درمیان تاریخی جنگ شروع ہو گئی ہے، سیاسی جماعتیں آپس میں دست و گریباں ہیں، اب یہ عالم ہے کہ بینچ کی تشکیل دیکھ کر بتا سکتے ہیں فیصلہ کس سائیڈ کا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا سیاسی امور کو پارلیمنٹ میں رہنا چاہیے، ادارے دست و گریباں ہیں تو ہمیں سوچنا ہو گا، سیاسی امور عدلیہ میں داخل ہو گئے ہیں، عدلیہ میں دراڑ پڑ چکی ہے، عدلیہ میں دراڑ اس حد تک پڑ چکی ہے کہ مل کر کام کرنا ممکن نہیں رہا، یہ معاملہ انتہائی سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا عدلیہ آئین کی تشریح کرتی ہے تو پارلیمنٹ ترمیم لے آتی ہے، پارلیمنٹ ترمیم کرتی ہے تو عدلیہ اس کی تشریح کرنا شروع کر دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے 90 دن کے اندر الیکشن کرائے جائیں، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل ہونا چاہیے، وزیراعظم اور لندن سے نواز شریف کہتا ہے وہ بینچ کو نہیں مانتے، ہمیں مل کر یہ سوچنا ہےکہ کیا آئین اور قانون کی بالادستی ہونی ہے یا نہیں، جو عدلیہ کے فیصلے پر عمل نہیں کرے گا وہ نااہل ہو گا۔
ماہر قانون کا کہنا تھا اہم معاملہ یہ ہےکہ کیا پنجاب اور کے پی میں انتخابات 90 دن میں ہونے ہیں یا نہیں، 4 ججز نے حتمی رائے دے دی، 2 ججز خود سے نکل گئے، دیکھا جائے تو چیف جسٹس کی برتری ہو جاتی ہے، سپریم کورٹ نے لکھ دیا ہے انتخابات 14 مئی کو ہونے ہیں تو چیف جسٹس کا فیصلہ حتمی ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا اگر انتخابات ہوتے ہیں تو سارا مسئلہ ہی ختم ہو جاتا ہے، انتخابات اسی دن ہوں گے اور یہی وزیراعظم کرائے گا، جب بلایا جائے گا تو نہ ماننے پر سزا ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی کی طرح 5 سال کی نااہلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
اتوار, نومبر 1, 2026
تازہ خبریں:
- ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
- نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
- اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
- ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
- نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
- خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ

