سعودی عرب نے دنیا کی مہنگی ترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے سعودی عرب کی حکومت نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے مالکان سے بات کی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ مبینہ طور اس لیگ کا منصوبہ ورلڈکرکٹ کو تبدیل کر دے گا۔
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سعودی حکام نے ٹی ٹوئنٹی کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ کو اپنا اگلا منصوبہ قرار دیا ہے۔
خیال رہےکہ بھارتی کھلاڑیوں پر اپنے بورڈ کی جانب سے دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی ہے تاہم آسٹریلوی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ سعودی عرب حکام کی تجویز کے بعد قوانین میں نرمی کیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں لیگ کے حوالے سے بات چیت ایک برس پہلے شروع ہوئی تھی، آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے بھی ایک انٹرویو میں سعودی سرمایہ کاری کی دلچسپی کی تصدیق کی تھی۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ نیوٹرل وینیو کے حوالے سے اس وقت متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کو ترجیح دی جاتی ہے، سعودی حکام پر امید ہیں کہ دنیا کے لیے کرکٹ کا اگلا پڑاؤ سعودی عرب ہوگا۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون

