ویمنز اولمپک فٹبال کوالیفائر میں پاکستان نے تاجکستان کو 0-1 سے شکست دے دی۔
ملکہ نور کے فیصلہ کن گول کی بدولت پاکستان نے اے ایف سی پیرس اولمپک 2024 ویمنز کوالیفائرز کے آخری میچ میں میزبان تاجکستان کو ایک صفر سے شکست دیدی۔
پاکستان کی یہ کوالیفائر ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے، جیت کے باوجود مسلسل دو شکستوں کے بعد پاکستانی ٹیم کوالیفائر کے اگلے راؤنڈ سے پہلے ہی باہر ہوچکی تھی۔
گروپ ای میں فلپائن اور ہانگ کانگ نے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پاکستان ایک کامیابی کے ساتھ گروپ میں تیسری پوزیشن پر رہا۔
تاجکستان کو گروپ میں تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ منگل کوتاجکستان کے ہسور سینٹرل اسٹیڈیم میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان میچ کا پہلا ہاف انتہائی دلچسپ رہا۔
26ویں منٹ میں امینہ حنیف کے پاس پر ملکہ نور نے خوبصورت گول کرکے پاکستان کو ایک صفر کی برتری دلائی۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں مخالف ٹیم نے گول کرکے میچ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستانی ڈیفنڈرز نے اسے ناکام بنایا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

