Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کالعدم ٹی ٹی پی اب بھی پاکستان میں حملوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کررہی ہے، خواجہ آصف
اہم خبریں

کالعدم ٹی ٹی پی اب بھی پاکستان میں حملوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کررہی ہے، خواجہ آصف

ایڈیٹراپریل 12, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
khwaja asif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) آج بھی پاکستان پر بالخصوص خیبر پختونخوا میں حملوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کی اردو سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد کے افغان طالبان قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو پاکستان پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر پاکستانی حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سے عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
العدم ٹی ٹی پی نے 28 نومبر کو باضابطہ طور پر جنگ بندی ختم کی اور اس کے بعد 100 سے زیادہ حملے کیے ہیں، ان میں سے بہت سے حملوں کی منصوبہ بندی اور ہدایات افغانستان میں موجود کالعدم تنظیم کی قیادت نے دی تھی۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ ایک ماہ قبل انٹرسروسز انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس آئی) کے ہمراہ افغانستان کے دورے کے دوران یہ معاملہ زیربحث آیا تھا اور افغان طالبان نے اس سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دوحہ معاہدے کے تحت اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ چونکہ افغان طالبان اور کالعدم ٹی ٹی پی 20 برسوں تک نیٹو افواج کے خلاف مل کر لڑتے رہے اس لیے ان کے درمیان ایک ’کامریڈی‘ موجود ہے لیکن بظاہر محسوس ہوتا ہے کہ افغان طالبان کالعدم ٹی ٹی پی سے فاصلہ اختیار کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماؤں کو پاکستان میں لاکر دوبارہ آباد کرنا عمران خان اور ان کی حکومت کی حکمت عملی تھی جس کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کی بھی حمایت حاصل تھی لیکن یہ کوشش ناکام ہو چکی ہے۔
’طالبان کی واپسی خلاف عوام خود احتجاج کررہے ہیں‘
خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع اور دیگر مقامات پر شہریوں کے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف احتجاج کے حوالے سے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عوام نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر رہنے سے صاف انکار کردیا ہے اور اچھی بات ہے کہ یہ احتجاج مسلح نہیں ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع اور خیبر پختونخوا کے عوام کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ’ اکٹھا رہنے’ کو تیار نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ افغانستان سے منسلک سرحدی پٹی سے منتخب ہونے والے اراکین قومی اسمبلی بھی اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ احتجاج مسلح نہیں ہے اور کہا کہ بڑی قابل ذکر بات ہے کہ ’طالبان کی واپسی کے خلاف لوگ غیر مسلح احتجاج کر رہے ہیں، یہ لوگ ماضی میں بھی طالبان کے ڈسے ہوئے ہیں، پی ٹی ایم کی قیادت کو دیکھ لیں، ان کے عزیز و اقارب کالعدم ٹی ٹی پی کے ہاتھوں مارے گئے‘۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ لوگوں نے خود احتجاج کیا، ماضی میں انہوں نے احتجاج نہیں کیا تھا لیکن اب انہوں نے محسوس کیا ہے کہ وہ ایک پرامن شہری کی حیثیت سے گزشتہ 8-10 سال میں جو زندگی گزار چکے ہیںِ اس کو دیکھتے ہوئے وہ سمجھتے ہیں کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر نہیں رہ سکتے، اس لیے انہوں نے بہت مؤثر انداز میں آواز اٹھائی ہے‘۔
تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ چونکہ میڈیا کی توجہ کا مرکز پاکستان کے سیاسی حالات بنے ہوئے ہیں اس لیے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کو ذرائع ابلاغ میں زیادہ کوریج نہ مل سکی۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ کسی نہ کسی حد تک (اراکین قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی) یہ بات درست ہے کہ افغان طالبان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں کوئی فرق نہیں لیکن افغان رہنماؤں سے بات کر کے یہ تاثر ملا کہ وہ ان سے فاصلہ ضرور اختیار کرنا چاہتے ہیں۔
’قومی ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے اثر سے نکل سکتی ہیں‘
ملک کی سیاسی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’عمران خان فوج پر الزام عائد کر رہے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ امریکا اور فوج سے متعلق عمران خان اس وقت کہاں پر کھڑے ہیں لیکن گزشتہ ایک سال کے دوران ان کا مؤقف بدلتا رہا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ (ان کے الزامات) امریکا سے شروع ہو کر آئی جی پنجاب تک پہنچ گئے کہ وہ ان کے خلاف سازش کر رہے ہیں، عمران خان کے حالیہ بیانات سے سمجھ نہیں آتی کہ کیا وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں یا نہیں چاہتے، ان کا کوئی واضح مؤقف نہیں ہے۔’
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عمران خان آج بھی اپنی رشتہ داری ہمارے ساتھ نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ قائم کرنا چاہیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے (اثرورسوخ سے) سے نکل سکتی ہیں، اگر اسد قیصر اور دیگر لوگ جو مذاکرات کی بات کرتے ہیں وہ قومی ڈائیلاگ ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ بھی بیٹھے، میڈیا کی بھی نمائندگی ہو، سول سوسائٹی کے لوگ بھی ہوں اسی وقت قومی مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں، نیا سماجی معاہدہ ہونا چاہیے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہونا چاہیے جس میں پاور اسٹرکچر کے لوگ موجود ہوں’۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عدلیہ بھی جارح ہے، میڈیا بھی کبھی بے لگام، کبھی بالگام ہو جاتا ہے، اسی طرح بڑے کاروباری اداروں کا بھی ایک کردار ہے، چنانچہ سیاستدان اکیلے مذاکرات کر بھی لیں تو وہ قومی زندگی میں بنیادی تبدیلی نہیں لا سکتے’۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh جنرل باجوہ خواجہ آصف مقبوضہ کشمیر مولانا فضل الرحمن نریندر مودی نواز شریف وفاقی وزیر دفاع پاک بھارت پاک فوج پرویز مشرف پی ایس ایل کالعدم تحریک طالبان کورونا وائرس گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو توہین عدالت کیس میں نا اہل قرار دے دیا گیا
Next Article صدر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں

ستمبر 7, 2026

پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 3, 2026

ڈاکٹر فخر عباس ، مریم نواز اور لاہور سے محبت : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اگست 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.