لاہور: مسلم لیگ (ق) جنرل کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں چودھری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔ جنرل کونسل اجلاس میں طارق بشیر چیمہ کو بھی مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اجلاس میں چودھری وجاہت حسین کو مسلم لیگ (ق) کا بلا مقابلہ صدر اور کامل علی آغا کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ہے۔
اجلاس میں چودھری پرویز الٰہی کو مسلم لیگ (ق) پنجاب کا بلامقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا۔مسلم لیگ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عہدوں پر انتخاب بلامقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چودھری شجاعت حسین مرکزی صدارت اور طارق بشیر چیمہ مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹا دیئے گئے۔اجلاس میں پنجاب ،کے پی ،بلوچستان اور سندھ کے پارٹی عہدیداران اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ مرکزی اور آزادکشمیر سے مسلم لیگ (ق) کے عہدیدار بھی اجلاس میں شریک تھے۔ علاوہ ازیں سابق ارکان اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز اور سینیٹربھی اجلاس میں موجود تھے۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

