Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نصرت جاویدکا تجزیہ:سردار تنویر الیاس کے پلازے کی ”اچانک“ بندش
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ:سردار تنویر الیاس کے پلازے کی ”اچانک“ بندش

ایڈیٹردسمبر 7, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بارہا آپ کو یاد دلاتا رہتا ہوں کہ سیاست میں کسی اہم پیش رفت کے بعد عوام کے ذہنوں میں فوری طورپر ابھراتاثر اصل حقائق سے کہیں زیادہ اہم ہوتا ہے۔ اسی باعث سیاسی عمل کو کئی محققین Perception Managementبھی پکارتے ہیں۔اردو میں ”بیانیے کی تشکیل اور اسے مزید قابل اعتبار بنانا“ شاید مذکورہ اصطلاح کا مناسب متبادل ہوسکتا ہے۔
بہرحال منگل کی صبح اُٹھ کر اخبار میں چھپے کالم کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد ٹویٹر اکاؤنٹ پر نگاہ ڈالی تو وہاں پر ”بریکنگ نیوز“ چل رہی تھی کہ اسلام آباد کے ایک مشہور ترین کمرشل اور رہائشی پلازے کو سی ڈی اے نے اپنے قواعد کی مبینہ خلاف ورزی پر سیل کردیا ہے۔یہ پلازہ جن صاحب کی ملکیت ہے وہ ان دنوں آزادکشمیر کے منتخب وزیر اعظم ہیں۔ سردار تنویر الیاس ان کا اسم گرامی ہے۔میری ان سے دور پرے کی بھی شناسائی نہیں ہے۔ان کے بارے میں عمومی تاثر البتہ یہ مشہور ہے کہ وہ اپنی بے پناہ دولت کو بے دریغ انداز میں استعمال کرتے ہوئے سیاست میں بہت تیزی سے نمایاں اور اہم ترین منصب پر پہنچے ہیں۔ پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں کئی مالدار افراد اپنے وسائل کو ایسے ہی اثرورسوخ کی خاطر استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں بھی یہ عمل لہٰذا حیران کن نہیں ہونا چاہیے ۔
سردار تنویر الیاس کی ذاتی خامیوں یا خوبیوں سے قطع نظرآج کی حقیقت یہ بھی ہے کہ وہ آزادکشمیر کے منتخب وزیر اعظم ہیں۔پیر کی شام منگلا ڈیم کے حوالے سے ایک تقریب تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف وہاں مہمان خصوصی تھے۔ ان کے خطاب کے دوران سردار صاحب اپنی نشست سے کھڑے ہوکر چند سوالات اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کو شرمندہ کرتے نظر آئے۔ اس واقعہ کے عین ایک دن بعد سردار صاحب کے زیر ملکیت پلازہ سیل ہونے کی خبر آگئی۔
تفصیلات سے کامل نآشنائی کے باوجود میں یہ تسلیم کرنے کو آمادہ ہوں کہ سی ڈی اے نے جائز قانونی بنیادوں پر ان کا پلازہ سیل کرنے کا انتہائی قدم اٹھایا ہوگا۔اندھی نفرت وعقیدت میں منقسم ہوئے معاشرے میں لیکن ”قانونی وجوہات“ پر خواہ وہ کتنی ہی ٹھوس اور مناسب کیوں نہ سنائی دیں لوگ اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہوں گے۔ دو جمع دو سے چار نکالنے والی منطق انہیں یہ طے کرنے کو اُکسائے گی کہ سردار تنویر الیاس کو وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران ”مداخلت“ کی وجہ سے ”انتقام“ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مذکورہ تاثر کو جھٹلانا ہٹلر کے گوئبلز جیسے ترجمانوں کے لئے بھی ممکن نہیں ہوگا۔
سردار صاحب کی زیر ملکیت پلازے کی ”اچانک“ بندش وزیر اعظم آزادکشمیر کو ہر صورت سیاسی فائدہ پہنچائے گی۔ اپنے حامیوں کو وہ ”مظلوم“ بھی نظر آئیں گے۔ سردار صاحب خود مگر اس پلازے کے محض مالک ہیں۔وہاں موجود دوکانوں اور ریستوران وغیرہ سے سینکڑوں دیگرلوگ روزانہ کی بنیاد پر رزق کماتے ہیں۔سردار تنویر الیاس کے زیر ملکیت پلازے کی ”اچانک“ بندش کا براہِ راست نقصان ان کے کاربار کو ہوگا۔ کسادبازاری کے موجودہ اداس کن ماحول میں کاروباری طبقات کی اکثریت پہلے ہی موجودہ حکومت کی اپنی معاشی مشکلات کا ذمہ دار ٹھہرارہی ہے۔سردار تنویر الیاس کے ساتھ جس انداز میں ”حساب برابر“ کرنے کی کاوش ہوئی ہے اسے مذکورہ پلازے میں موجوددوکانوںاورکاروبارکے مالک اپنے دھندوں پر حملہ ہی تصور کریں گے۔
اسلام آباد2018کے انتخابات کے بعد سے تحریک انصاف کا گڑھ شمار ہورہا ہے۔یہاں سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستیں تحریک انصا ف نے جیتی تھیں۔ ایک نشست پر بلکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی شکست سے دو چار ہونا پڑا تھا۔نظر بظاہر اسلام آباد کے ووٹروں کی کماحقہ تعداد نے تحریک انصاف کے بارے میں اپنی رائے نہیں بدلی ہے۔ محسوس ہوتا ہے کہ آئندہ انتخابات اگر تحریک انصاف کی ترجیح کے مطابق آئندہ برس کے مارچ میں ہر صورت کروانا پڑے تو اس جماعت کی ٹکٹ پر کھڑے امیدوار بآسانی اس شہر سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستیں دوبارہ جیت لیں گے۔ سردار تنویر الیاس کے زیر ملکیت پلازے کی اچانک بندش تحریک انصاف کے دیرینہ حامیوں کے دلوں میں مسلم لیگ (نون) کے خلاف نفرت کو بلکہ مزید بھڑکائے گی۔
تحریک انصاف مگر مذکورہ بالا حقیقت پر ہی اکتفا کرنے کو تیار نہیں۔اس جماعت کے ذہین ترین بیانیہ ساز یعنی فواد چودھری صاحب نے چند ٹویٹس کے ذریعے سردار تنویر الیاس کے ساتھ ہوئے سلوک کو ان کی ذات کے خلاف نہیں بلکہ آزاد کشمیر کے منتخب وزیر عظم کو ”کشمیریوں کے حقوق کی خاطر”آواز بلند کرنے کی ”سزا“ٹھہرایا ہے۔وہ مصر ہیں کہ سردار تنویر الیاس کے ساتھ ہوا یہ سلوک مقبوضہ کشمیر میں محصور افراد کی دل شکنی کا باعث ہوگا۔ہمارا ازلی دشمن بھارت ان کے دل ٹوٹنے کی بابت شاداں محسوس کرے گا۔
جان کی امان پاتے ہوئے فریاد کرنا چاہوں گا کہ سردار صاحب کے ساتھ ہوئے سلوک کو مقبوضہ کشمیرمیں محصور ہوئے افراد کی مشکلات سے نتھی نہ کیا جائے۔اس پہلو کو ضرورت سے زیادہ اچھالا گیا تو بے تحاشہ پاکستانی یاد کرنے کو مجبور ہوجائیں گے کہ اگست 2019میں جب مودی سرکار نے تمام عالمی اور باہمی معاہدوں کو رعونت سے نظرانداز کرتے ہوئے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370کی تنسیخ کے بعد ریاست جموں وکشمیر کو دو حصوں میں بانٹ کر نئی دلی سے براہ راست چلائی ”یونین ٹیرٹری“ بنایا تو پاکستان میں کس کی حکومت تھی۔ عمران خان صاحب ان دنوں ہمارے وزیر اعظم تھے۔مودی کے غاصبانہ اقدام کے بعد وہ فقط ایک دن کے لئے احتجاج کا بندوبست کرسکے۔ ان کی حکومت نام نہاد عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر پر نازل ہوئی غارت گری کے خلاف بھرپور ردعمل کے اظہار کو مائل نہ کرپائی۔ عمران خان صاحب کے ساتھ ملاقات کے دوران جبکہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے ازخود مسئلہ کشمیر پر ”ثالثی“ کی پیش کش کی تھی۔ ہم اسے بھی مذکورہ وعدے پر عملدرآمد کو مجبور نہیں کر پائے تھے ۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرؤف کلاسراکاکالم:ڈاکو سے عظیم لیڈر تک
Next Article وجاہت مسعودکاکالم:ہمارا تمہارا خدا بادشاہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.