Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:سمے کا دھارا
لکھاری

ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:سمے کا دھارا

ایڈیٹرنومبر 28, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سمے کا دھارا وہ قافلہ ہے جو ہر وقت رواں دواں رہتا ہے۔ کوئی بھی موسم ہو، کوئی بھی رُت ہو، دن ہو کہ رات ہو، خزاں ہو کہ بہار ہو، دھوپ ہو یا بارش ہو سمے کا دھارا بہتا رہتا ہے۔ اپنے اردگرد زندہ وجودوں کی بھاگ دوڑ دیکھنے والے ہم سب اس چھلاوے سے بے نیاز رہتے ہیں۔ ہر لمحے کے اثبات کی گواہی دینے والا یہ دھارا ہماری نظروں سے اوجھل رہتا ہے۔ یہ ایک ایسا دریا ہے جو کبھی خشک نہیں ہوتا، جس کی روانی حالات کی کسی اونچ نیچ سے متاثر نہیں ہوتی، نہ یہ حکم مانتا ہے اور نہ درخواست قبول کرتا ہے۔ یہ احساسات سے ماورا ہے۔ نہ تھکتا ہے، نہ بوڑھا ہوتا ہے۔ چلنا اس کی زندگی ہے اور یہی اس کی شناخت بھی ہے۔ فطرت نے اس کی جو رفتار سیٹ کی ہوئی ہے یہ اس کے مطابق چلتا رہتا ہے۔ ہمارے دُکھ سکھ اور انتظار کی کوئی کیفیت اسے نہ رُکنے پر مجبور کر سکتی ہے اور نہ ہی تیز بھاگنے پر قائل کر سکتی ہے۔ ہمارے سامنے ہر طرف اک روانی کا بہاؤہے، ہر کوئی حرکت میں ہے۔ کائنات کی ٹریفک اپنی اپنی ڈگر پر محوِ سفر ہے۔ ہم یہ سب دیکھتے ہیں، محسوس کرتے ہیں مگر یہ ماننے کو تیار نہیں کہ وقت کا دھارا کسی دن ہمیں اس مقام تک لے جائے گا جہاں ہماری رفتار ساکت ہو جائے گی۔ کوئی رعب دبدبہ، طاقت اور دولت کام نہیں آئے گی۔ اصل مسئلہ اور پریشانی جو ہر ذی روح کو لاحق ہے وہ سمے کے اس دھارے سے مطابقت اختیار نہ کر سکنا ہے۔ کبھی ہم وقت سے آگے نکلنے کی چاہ میں اتنا بھاگتے ہیں کہ منزلوں کا تعین کرنے والا رستہ ہم سے بچھڑ جاتا ہے۔ زندگی بے مقصدیت کی دھند میں اندھا دھند ہاتھ پاؤں مارنے لگتی ہے اور ہم بے دم ہو کر گر جاتے ہیں۔ ایسا کئی بار ہوتا ہے۔ کئی بار خود کو سنبھالتے ہوئے ہم دوبارہ سفرکا آغاز کرتے ہیں لیکن رفتار کی سوئی سے ہم آہنگی نہیں ہو پاتی۔ یوں کبھی ہم اتنا پیچھے رہ جاتے ہیں کہ محسوس ہوتا ہے جیسے کسی مقام پر ٹھہر گئے ہوں۔ وقت سے آگے بڑھ جانے اور پیچھے رہ جانے والوں کی زندگی مشکلات اور مسائل سے بھری ہوتی ہے۔ جس طرح آگے نکلنے والوں کی دانش اور فطانت زمانے سے برداشت نہیں ہوتی اسی طرح پیچھے رہ جانے والے اپنے دور کی ترقیوں اور کامیابیوں کو خود میں جذب نہیں کر پاتے۔ زندگی جب ڈگر سے ہٹ جاتی ہے توایک امتحان بن جاتی ہے۔ شاید وقت سے آگے نکلنے والا فرد ہی نئے امکانات کی بات کرتا ہے۔ ابھی تک وقوع پذیر نہ ہونے والے واقعات تحریر کرتا ہے۔ ان دیکھے جہانوں کے خواب لفظوں میں تصویر کرتا ہے اور خواہش کو مجسم کرنے کا ہنر جانتا ہے۔
شاعر کے خواب میں معاشرے کی امیدوں کی دھڑکن سمائی ہوتی ہے۔ وہ اجتماعی احساسات کی ترجمانی کرتا ہے۔ اس لئے اس کے خواب سماج کے ہر فرد کے خواب بن جاتے ہیں۔ وہ پہلی سیڑھی پر کھڑے فرد کو اپنے ساتھ چھت پر لے جاتا ہے اور اسے ستاروں کے وسیع جہان کا حصہ بنا دیتا ہے۔ اس کے لفظ تحریک بن جاتے ہیں۔ ایسی تحریک جو شمع کی طرح جلتی ہے، سورج کی طرح ابھرتی اور خوشبو کی طرح پھیلتی ہے۔ خوابوں کی اس پنیری سے نظریہ جنم لیتا ہے جو حالات و واقعات کا رخ موڑ کر رکھ دیتا ہے۔ یوسف خالد بھی ایک خواب دیکھنے والا شاعر ہے۔ وہ دل کی کیاریوں میں ست رنگے پھولوں کی پنیری اُگانا چاہتا ہے جو اس کے جہان کو معطر کر دے، اس کی آنکھوں کو جگمگا دے مگر رنگوں، خوشبوؤں اور اجالوں کے طلب گار کو ایک صبح اس کیاری میں فلسفے کے سوال کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ جن کے جواب اس کی اپنی ذات کے ساتھ ساتھ معاشرے کی تسکین کے لئے بھی ضروری ہیں۔ ان کی تمام نظمیں احساسات کے پھولوں سے شروع ہو کر نظریاتی مکالموں اور مباحث پر ختم ہوتی ہیں۔ ان کی خوبصورت کتاب ’’سمے کا دھارا‘‘ جس کا انتساب راقم کے نام ہے، میں ایسی کئی نظمیں موجود ہیں جو اپنے اندر کئی کہانیوں کو سموئے ہوئے ہیں۔ اچھی نظمیں پڑھنے کو دل کرے تو سمے کا دھارا ضرور پڑھیں۔ فی الحال اس میں سے ایک نظم سنئے اور لطف اٹھایئے:
موسمِ گل
کیا تم نے کبھی سوچا ہے
جب سبز موسم میں پلتی ہوئی طلب گاری
ملن کے گیت گاتی ہے تو
زمین کی تہ میں خوابیدہ بیج سماعت کے در کھول دیتا ہے
گہری نیند میں ملفوف قوتِ نمو انگڑائی لیتی ہے
ایک مہکتا ہوا انکھوا لبوں پر صدائے لبیک سجائے زمین کا سینہ چیر کر
اپنے ہونے کا اعلان کرتا ہے
موسم کی کشادہ بانہیں اور زندگی کا رس بانٹتی ہوا
آگے بڑھ کر اس کا استقبال کرتی ہیں
فضا میں سرشاریاں گھلنے لگتی ہیں
زرخیز زمین کی طرح حساس دل رنگ، خوشبو اور ذائقوں کا مسکن ہوتا ہے
تو پھر یہ کیسے ممکن ہے
کہ دل کی راہداریوں میں پلنے والے جذبے موسمِ گُل کے انتظار میں
بے تاب نہ ہوں
جب معطر ہوا حسّاس دلوں کو لمس کی لذت سے آشنا کرتی ہے
تو نواحِ جاں میں ہر طرف پھول کھل اٹھتے ہیں
کیا کبھی کوئی سبزہ و گل کو نمودار ہونے سے روک سکا ہے
تو سوچو… دل کی سلطنت میں
جب رنگ، خوشبو اور صباحتیں باہم آمیز ہوتی ہیں تو
گیتوں کا رستہ کون روک سکتا ہے
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکاکالم:خان صاحب کا ’’فیض‘‘
Next Article نصرت جاویدکاتجزیہ:استعفوں کا اعلان، حکومت کے لیے نیا وختہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.