Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نصرت جاویدکاتجزیہ:استعفوں کا اعلان، حکومت کے لیے نیا وختہ
تجزیے

نصرت جاویدکاتجزیہ:استعفوں کا اعلان، حکومت کے لیے نیا وختہ

ایڈیٹرنومبر 28, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تحریک عدم اعتماد کی بدولت اقتدار سے محروم کئے جانے کے بعد عمران خان صاحب نے جو جارحانہ انداز اختیار کررکھا ہے وہ سیاسی اعتبار سے ان کی ذات اور جماعت کے لئے بہت سود مند ثابت ہورہا ہے۔ اس ضمن میں ان کی بنیادی کامیابی روایتی اور سوشل میڈیا کے ماہرانہ استعمال کے ذریعے 24گھنٹوں تک پھیلے نیوز سائیکل پر کامل اجارہ ہے۔26نومبر کے روز انہیں 28اکتوبر سے چلائے مارچ کے اختتام پر راولپنڈی پہنچنا تھا۔ ان کی آمد سے دو روز قبل ہی ہمارے تمام ٹی وی چینلوں نے روزمرہّ کی خبروں کو تج کر ”خصوصی نشریات“ کئی گھنٹوں تک جاری رکھیں۔ پہلے روز ٹی وی سکرینوں پر اپنے اچھوتے خیالات کے ذریعے سادہ لوح عوام کی ذہن سازی کو مامور تجزیہ کار یہ طے کرنے میں مصروف رہے کہ نئے آرمی چیف کے چناؤمیں عمران خان صاحب کی ”مشاورت“ شامل رہی یا نہیں۔مذکورہ سوال کے من پسندیدہ جوابات تراشنے کے بعد دوسرا دن یہ طے کرنے میں صرف ہوگیا کہ تحریک انصاف کے قائد راولپنڈی پہنچنے کے بعد اگلا قدم کیا اٹھائیں گے۔ تبصرہ نگاروں کی اکثریت اس خیال کی حامی رہی کہ وہ اسلام آباد پر ایک اور یلغار سے باز رہیں گے۔اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے بغیر وہ کونسا ”سرپرائز“ دے سکتے ہیں؟ اس سوال کا اطمینان بخش جواب مگر دریافت نہ ہوسکا۔
بالآخر ہفتے کی شام اپنے طولانی خطاب کے ا نجام پر انہوں نے اعلان یہ کیا کہ ان کی جماعت اب قومی اسمبلی کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی اسمبلیوں سے بھی مستعفی ہوجائے گی۔ یہ اعلان سنتے ہی اکثر تبصرہ نگار ششدررہ گئے۔ہکا بکا ہوئے بالآخر یہ امید باندھی کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی اسمبلیاں آخری سانس لے رہی ہیں۔ ان دوصوبوں میں نئے انتخابات کو ٹالنا اب ممکن نہیں رہا۔ یاد رہے کہ دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد نئے انتخابات کے نتیجے میں جو حکومت قائم ہوگی وہ پانچ سال تک اقتدار میں رہے گی۔تحریک انصاف کی مخالف جماعتوں کو ان کے ہوتے ہوئے قومی اسمبلی کے انتخابات لڑنا ہوں گے۔ یہ فرض کرلیا گیا ہے کہ موجودہ عوامی مزاج کو دیکھتے ہوئے تحریک انصاف ہی صوبائی اسمبلیوں کے نئے انتخاب کے دوران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔قومی اسمبلی کے انتخابات تک پہنچنے سے قبل ہی گویا وفاقی حکومت میں شامل جماعتیں ہارے ہوئے لشکر میں بدل جائیں گی۔
جو تصور باندھا جارہا ہے میں اس سے خیبرپختونخواہ کی حد تک اتفاق کرنے کو مجبور محسوس کررہا ہوں۔مسئلہ مگر اٹک سے رحیم یار خان تک پھیلے آبادی کے اعتبار سے ہمارے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا ہے۔وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے فرزند مونس الٰہی صاحب نے عمران خان صاحب کا خطاب ختم ہوتے ہی ایک ٹویٹ لکھا۔اس کے ذریعے عمران خان صاحب اور ان کے چاہنے والوں کو یقین دلایا کہ خان صاحب کا اشارہ ہی کافی ہے۔وہ چودھری پرویز الٰہی کو ہدایت دیں تو وزیر اعلیٰ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی ایڈوائس فی الفور گورنر کو بھجوادیں گے۔مونس الٰہی صا حب کی نیت پر سوال اٹھانا غیر اخلاقی ہوگا۔ مسلم لیگ (نون) میں تاہم ایسے سیاستدانوں کا بہت بڑا گروہ بھی شامل ہے جو 1985ءسے جوڑ توڑ کی سیاست کا کائیاں کھلاڑی رہا ہے۔ یہ گروہ ہنگامی بنیادوں پر پنجاب اسمبلی میں چودھری پرویز الٰہی صاحب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرواسکتا ہے۔ یہ تحریک باضابطہ داخل ہوجانے کے بعد ”گنتی“ کا تقاضہ کرے گی۔چودھری صاحب کے ہاتھ یوں بندھ جائیں گے۔ انہیں اسمبلی کی تحلیل والی ایڈوائس پردستخط سے قبل ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔اب کی بار اس ضمن میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
شکوک وشبہات صحافی کی جبلت میں بدل جاتے ہیں۔انہیں بروئے کار لائیں تو گماں ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے اراکین پنجاب اسمبلی کی خاطر خواہ تعداد بھی فی الوقت پنجاب حکومت سے کنارہ کش نہیں ہونا چاہے گی۔ ہمارے آئین میں اٹھارویں ترمیم متعارف ہوجانے کے بعد صوبائی حکومتیں مالی اختیارات کے حوالے سے خودمختار ہوچکی ہیں۔پنجاب واحد صوبہ ہے جس کا بجٹ وفاقی حکومت کی مدد کا محتاج نہیں ہے۔ چودھری پرویز الٰہی سرکاری سرپرستی والی سیاست خوب سمجھتے ہیں۔وہ کمال فیاضی سے تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کو ”ترقیاتی کاموں“ کے لئے خاطر خواہ رقوم فراہم کررہے ہیں۔اس کے علاوہ پولیس اور مقامی انتظامیہ میں بھرتیوں،ترقی اور تبادلوں کا موثر نظام بھی موجود ہے۔تحریک انصاف کی ٹکٹ پر 2018ءمیں منتخب ہوا رکن اسمبلی جائز بنیادوں پر اپنے ”حلقے“ کو محفوظ بنائے چلاجارہا ہے۔مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے ابھرے عوامی غضب کا اصل نشانہ وفاقی حکومت میں شامل جماعتوں کے نما ئندے ہیں۔تحریک انصاف کی ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی میں بیٹھے رکن کی لہٰذا دل سے خواہش ہوگی کہ وفاقی حکومت میں شامل جما عتوں کے خلاف عوامی نفرت مزید کچھ ماہ تک برقرار رہے۔ اس کے بعد تازہ انتخاب ہوئے تو تحریک نصاف کے لئے اسے جیتنے کو کھلامیدان بھی مل جائے گا۔اس سوچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے وہ اپنے قائد کو حیلوں بہانوں سے مائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ پنجاب اسمبلی سے مستعفی ہونے میں عجلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔خیبرپختونخواہ کے بارے میں ٹھوس حقائق تک رسائی کے بغیر میں وہاں کے سیاسی ماحول کا خاطر خواہ اندازہ نہیں لگاسکتا۔ اس حقیقت پر تھوڑی توجہ دینے میں تاہم کوئی حرج نہیں کہ تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں 2013ءسے مسلسل برسراقتدار چلی آرہی ہے۔حکمرانی کے طویل برس انتخابی اعتبار سے آپ کے گلے کا طوق بھی بن سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں شاید تحریک انصاف کو خیبرپختونخواہ کے انتخابات میں ویسی کامرانی نصیب نہ ہو جو 2018ءکے انتخاب کے دوران دیکھنے کو ملی تھی۔
بالآخر جو بھی فیصلہ ہو۔ یہ بات مگر طے ہوگئی کہ عمران خان موجودہ حکومت کو مسلسل ”وختے“ میں ڈالے ہوئے ہیں۔ سیاسی اعتبار سے یہ ان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ نوئے وقت)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:سمے کا دھارا
Next Article ڈاکٹر فاروق عادل کاکالم:پاکستان ریڈیو اور پی ٹی وی استحکام کی راہ پر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.