Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » رؤف کلاسراکاکالم:پرانا کھیل‘ نئے کھلاڑی
لکھاری

رؤف کلاسراکاکالم:پرانا کھیل‘ نئے کھلاڑی

ایڈیٹراگست 17, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرا خیال تھا نئے لوگ کچھ بہتر نکلیں گے۔ شاید اپنے ماں باپ یا رشتہ داروں سے کچھ مختلف کریں گے۔ نئی نسل کچھ نیا نہیں کرے گی تو دنیا کیسے ترقی کرے گی؟ ارتقائی عمل رک جائے گا۔ لیکن مریم نواز کے پٹرول کی قیمتیں بڑھائے جانے پر کیے گئے ٹویٹ کو پڑھ کر اندازہ ہوا کہ سیاستدانوں کی اگلی نسل بھی وہیں سے اپنا کاروبارِ سیاست شروع کررہی ہے جہاں بزرگوں نے چھوڑا تھا۔ اس ٹویٹ میں وہ فرماتی ہیں کہ نواز شریف تیل کی قیمت بڑھانے کے خلاف تھے اور احتجاجاً اجلاس سے آن لائن واک آؤٹ کرگئے۔ اس ٹویٹ سے مریم نواز نے چند باتیں ثابت کرنے کی کوشش کی ہے‘ ایک تو وہی پراناکھیل‘ گڈ کاپ‘ جو نواز شریف اور شہباز شریف بڑے اچھے طریقے سے کھیلتے آئے ہیں۔ اب اس کھیل میں مریم نواز کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ مریم نواز اپنے چچا اور نواز شریف اپنے بھائی کی حکومت کے سپورٹر بھی ہیں اور خود اس کی بڑی اپوزیشن بھی۔ وہ دونوں اطراف سے کھیل رہے ہیں۔ اس ٹویٹ سے ایک اور بات بھی سامنے آتی ہے کہ مریم نواز کو بھی پاکستانی لوگوں کی ذہنیت اور انٹلیکچول اپروچ پر شک ہے کہ یہ سب بیوقوف لوگ ہیں‘ وہ اس بات پر فوراً یقین کر لیں گے کہ واقعی مریم نواز اور نواز شریف ان کیلئے اس اجلاس میں لڑے کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مت بڑھائیں‘ لیکن کیا کریں کہ چھوٹے بھائی اور چچا نے ان کی بات مسترد کر دی اور بے چارے باپ بیٹی ان کا منہ تکتے رہ گئے۔ لندن سے اجلاس میں شریک بے بس نواز شریف اور تو کچھ کر نہ سکے‘ احتجاجاً اس ظلمِ عظیم کے خلاف واک آؤٹ کر گئے اور ساتھ ہی مریم نواز کو بھی کہہ گئے کہ بیٹا تم ٹویٹ کردینا کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے اس گناہ میں ہم باپ بیٹی شریک نہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز‘ دونوں کو یقین ہے کہ ان کی اس بات پر ان کے فالوَرز یقین کریں گے اور تنقید کا رخ شہباز شریف کی طرف ہو جائے گا اور مفتاح اسماعیل پر تبرا کیا جائے گا۔ مقصد نواز شریف اور مریم نواز کو عوام کا ہمدرد بنا کر پیش کرنا ہے جبکہ شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل کو ظالم۔
اگر آپ کویہ بچکانہ سی بات لگتی ہے تو آپ غلطی پر ہیں۔ پرانے کھلاڑی یہ کام بڑی مہارت سے کرتے آئے ہیں اور ہر دفعہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے ہیں۔ مجھے یاد ہے لندن میں 2007ء میں بینظیر بھٹو اور نواز شریف میں میثاقِ جمہوریت سائن ہو چکا تھا‘ جس میں یہ طے پایا تھا کہ نواز شریف اور بینظیر بھٹو کیمپ کے لیڈر یا خود وہ دونوں اداروں یا پرویز مشرف سے خفیہ ملاقاتیں نہیں کریں گے اور اگر پاکستان لوٹ کر ان میں سے کسی کی حکومت آگئی تو وہ خفیہ ملاقاتوں میں ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کر کے حکومتیں نہیں گرائیں گے۔ لیکن اُنہی دنوں بینظیر بھٹو دبئی میں پرویز مشرف اور لندن میں جنرل کیانی سے خفیہ ملاقاتیں کررہی تھیں اور ان سب ملاقاتوں کا علم نواز شریف اور شہباز شریف کو تھا۔ ان دونوں کو ان خفیہ ملاقاتوں میں اپنا فائدہ نظر آرہا تھا کہ بینظیر این آر او لے کر پاکستان جائیں گی تو ان کا راستہ بھی کھلے گا۔ وہ اس وقت گڈ کاپ بنے ہوئے تھے کہ ہم مشرف کے خلاف ہیں۔ کوئی این آر او نہیں لیں گے۔ ساری بدنامی پی پی پی کے کھاتے میں جارہی تھی۔ نواز شریف نے کبھی بینظیر بھٹو اور پی پی پی سے احتجاج نہ کیا کہ آپ ہم سے معاہدے پر دستخط کر کے کیوں خفیہ ملاقاتیں کررہی ہیں‘ کیونکہ شریفوں کو پتا تھا کہ ان کی اپنی جمہوری گڈ وِل بن رہی تھی کہ دیکھا! وہ آمر کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں لیکن بینظیر ڈیل کررہی ہیں۔وہی ہوا جس کی کیلکولیشن شریف برادرز نے کی تھی۔ بینظیر بھٹو واپس آئیں جس پر انہوں نے سعودیوں کے ذریعے مشرف پر دباؤ ڈلوایا اور نواز شریف بھی سعودیوں کے جہاز پر لاہور پہنچائے گئے اور ساتھ میں کروڑوں کی بلٹ پروف لگژری گاڑی بھی سعودیوں نے تحفے میں دی۔ بدنامی پی پی پی کے حصے میں آئی جبکہ لوٹ کر شہباز شریف دس سال کیلئے پنجاب کے وزیراعلیٰ بن گئے اور نواز شریف تیسری دفعہ وزیراعظم۔ بینظیر بھٹو ماری گئیں‘ جو یہ ڈیل سب کے لیے کررہی تھیں۔ مشرف اور بینظیر تاریخ میں گم ہوگئے جبکہ شریف خاندان آج بھی حکمرانی کررہا ہے۔
اس طرح نواز شریف جب وطن لوٹے تو پی پی پی حکومت کے کچھ عرصہ بعد یہ خبریں سامنے آنے لگیں کہ شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی جرنیلوں سے ملاقاتیں ہورہی ہیں۔ یہ خفیہ ملاقاتیں اس چارٹر آف ڈیمو کریسی کے خلاف تھیں جو لندن میں سائن کیا گیا تھا۔ اس کا جواز یہ دیا گیا کہ ان کا چارٹر بینظیر بھٹو سے ہوا تھا‘ زرداری سے نہیں۔ پوچھا جا سکتا تھا کہ اگر زرداری سے نہیں تو پھر ان کے ساتھ مل کر حکومت کیوں بنا لی اور درجن بھر وزیر گیلانی صاحب کی حکومت میں کیوں شامل کروا لیے؟ اس طرح چشم فلک نے وہ نظارہ بھی دیکھا کہ جب نواز شریف اور شہباز شریف زرداری‘ گیلانی حکومت کے خلاف میمو گیٹ کے نام پر غداری کے مقدمے درج کرانے سپریم کورٹ پہنچ گئے اور کمیشن بنوا کر لوٹے۔ ایک دن جب یہی سوال نواز شریف سے کیا گیا کہ شہباز شریف اور چوہدری نثار تو خفیہ ملاقاتیں کررہے ہیں تو وہ فوراً بھولے بن گئے اور کہا: ان کے نالج میں نہیں ہے اور اگر ملاقاتیں کی ہیں تو نہیں کرنی چاہئیں۔ آپ سوچ سکتے ہیں کہ نواز شریف پارٹی سربراہ ہیں اور انہیں یہ تک نہیں پتا کہ ان کی پارٹی کے دو اہم پلرز ان کے علم میں لائے بغیر ملاقاتیں کررہے تھے؟مجھے یاد ہے کہ میں نے اُس وقت بھی کالم لکھا تھا کہ اگر میاں صاحب کے علم میں لائے بغیر یہ ملاقاتیں کی گئیں تو وہ پارٹی چیئرمین کے طور پر شہباز شریف اور چوہدری نثار کو پارٹی سے برطرف کریں کہ ان کی جرأت کیسے ہوئی کہ پارٹی چیئرمین کو اندھیرے میں رکھ کر اتنے بڑے کام کریں۔ اور اگر انہیں واقعی نظر انداز کیا گیا تو نواز شریف صاحب کو خود پارٹی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے کیونکہ پارٹی کے اہم لوگ ان سے پوچھے بغیر بڑے بڑے فیصلے کررہے ہیں جو ان کی پالیسی اور سوچ سے مختلف تھے۔ یہ تو پارٹی سے بغاوت تھی جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا لیکن میاں صاحب نے نہ چوہدری نثار اور شہباز شریف کو برطرف کیا نہ ہی خود احتجاجاً پارٹی قیادت سے استعفیٰ دیا۔
اس سیاسی کہانی سے آپ کو کیا اخلاقی سبق ملا؟ اس کہانی کا ایک ہی سبق ہے جو بار بار دہرایا جاتا ہے کہ یہ سب گڈ کاپ‘ بیڈ کاپ کا کھیل ہے۔ عوام کو اس کھیل کی جب تک سمجھ آتی ہے ان کی جیب کٹ چکی ہوتی ہے اور سیاسی جیب کترے نئی واردات ڈالنے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ صاف ظاہر ہے کہ بچے گھر سے سب کچھ سیکھتے ہیں۔ ایک دفعہ ایک کاروباری دوست سے پوچھا کہ جب آپ ڈنر ٹیبل پر بیٹھتے ہیں تو کیا گفتگو کرتے ہیں؟ وہ ہنس کر بولا: بچوں سے پوچھتے ہیں آج کیا منافع کمایا اور جو سوچا تھا اس سے کتنا کم یا زیادہ کمایا؟ یوں بچوں کو گھر سے تربیت دی جاتی ہے کہ انہوں نے زندگی کیسے گزارنی ہے۔ اخلاقی بنیادوں پر زندگی کھڑی کرنی ہے یا مار دھاڑ کرنی ہے۔ اگر اب مریم نواز نے ڈنر ٹیبل پر اپنے باپ اور چچا سے گڈ کاپ اور بیڈ کاپ سیکھا ہے تو اس میں ان کا کیا قصور۔ انہوں نے جو کچھ سنا‘ دیکھا اور سمجھا وہی اب اپنی سیاسی زندگی میں اپلائی کررہی ہیں کہ سخت فیصلوں کی ذمہ داری خود نہیں لینی‘ ہر وقت ایک Punching Bag تیار رکھنا ہے‘ جب دل کیا اس کو مکا دے مارا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے اس پرانے کھیل میں مریم نواز اور مفتاح اسماعیل کی نئی انٹری ہوئی ہے۔ مفتاح اسماعیل اس وقت نہ صرف نواز شریف‘ مریم نواز اور اسحاق ڈار کے لیے پنچنگ بیگ کا رول ادا کررہے ہیں بلکہ پوری پارٹی اس کام پر لگی ہوئی ہے۔ مفتاح اسماعیل کو کہتے ہیں: واردات ڈال دو‘ عوام کو کہتے ہیں: دیکھا ہم نے منع بھی کیا تھا‘وہ پھر بھی باز نہیں آیا۔
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:آزادی اظہار کا حق اب کیوں یاد آیا؟
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ:نچلے اور متوسط طبقے کی ختم ہوتی امید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 28, 2026

کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند

نومبر 27, 2026

حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 27, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 28, 2026
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند نومبر 27, 2026
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم نومبر 27, 2026
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 27, 2026
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.