Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, نومبر 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مظہر عباس کا کالم:اتفاقِ رائے پر اختلاف
لکھاری

مظہر عباس کا کالم:اتفاقِ رائے پر اختلاف

ایڈیٹراگست 17, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran march
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’’دیکھنے ہم بھی گئے تھے پہ تماشا نہ ہوا،‘‘ اپنی مقبولیت کے عروج پر ہونے کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان پچھلے چار ماہ میں نہ موجودہ حکومت کو جلد عام انتخابات کروانے پر مجبور کر سکے اور نہ ہی کوئی منظم احتجاجی تحریک چلا پائے، گو ان کے بہت سے حامیوں کو توقع تھی کہ 17جولائی کو پنجاب کے ضمنی الیکشن میں کامیابی اور بڑے صوبے میں حکومت بننے کے بعد 13 اور 14 اگست کی شب کسی بڑی احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا مگر بات مزید جلسوں سے آگے نہ جا سکی۔ حکمتِ عملی میں یہ اچانک تبدیلی کسی ’’بیک ڈور‘ ‘ڈپلومیسی کا نتیجہ ہے یا کوئی انجانا خوف؟ بادی النظر میں بات اب الیکشن کے مقررہ وقت پر یعنی آئندہ سال اگست تک جاتی نظر آرہی ہے۔
25 مئی کو اسلام آباد ’’لانگ مارچ‘‘ میں ریاستی جبر کے سامنے ڈٹ جانے کے بجائے دفاعی حکمتِ عملی اپنائی گئی، پھر الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کرنے کے بجائے انتظامیہ کی دی ہوئی جگہ F-9 پارک میں جلسے پر اکتفا کیا گیا اور آخر میں پریڈ گرائونڈ اسلام آباد کے بجائے جلسہ لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم منتقل کر دیا گیا۔ پھر بڑے بڑے اعلانات ہوئے، ’حقیقی آزادی‘ تحریک کا جلسہ بھی شاندار تھا اور جوش و خروش بھی تھا بس ’اعلان‘ کا انتظار تھا پر جو اعلان ہونا تھا وہ نہ ہوا۔ حکمتِ عملی میں اس تبدیلی سے بظاہر حکومت کو تو کوئی پیغام دینا مقصود نہیں تھا شاید کہیں اور یہ اشارہ دیا جا رہا ہے کہ معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔ کچھ ایسا ہی اشارہ صدر پاکستان جناب عارف علوی نے یہ کہہ کر دیا کہ وہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ’پل‘ کا کردار ادا کر سکتے ہیں، دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے گورنر محترم جناب بلیغ الرحمان کا پنجاب حکومت کی کابینہ سے حلف لینا بھی صورتِ حال کو ٹھہراؤکی طرف لے جانے کی جانب ایک قدم کہا جاسکتا ہے۔
ان چند ہفتوں میں یہ تبدیلی تو آئی ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومتوں کو کوئی سخت اقدام کرنے سے اجتناب کا مشورہ دیا گیا ہے۔ رہ گئی لفظی جنگ تو وہ جاری رہے گی۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی آج صرف عمران خان کے وزیراعلیٰ نہیں ہی ورنہ وہ اتنے دوٹوک انداز میں خان صاحب کے چیف آف اسٹاف کی مذمت نہ کرتے، اب تو خیر خان صاحب نے بھی دبے الفاظ میں اعتراف کرلیا ہے کہ شہبازگل کے بعض ریمارکس غلط تھے اورالفاظ کا چناؤدرست نہیں تھا۔ ستمبر میں 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن جن میں عمران خان خود حصہ لے رہے ہیں ،پنجاب، خیبر پختونوا اور کراچی میں بڑی سیاسی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی اور اسی ماہ کے آخر میں کراچی، حیدرآباد اور بدین میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ۔ اب یہ سارے الیکشن موجودہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہی ہوں گے، 17جولائی کے بعد اگر 25 ستمبر کے ضمنی الیکشن کے نتائج بھی خان صاحب کیلئے ’مثبت‘ آئے تو عین ممکن ہے کہ وہ موجودہ الیکشن کمیشن کے تحت ہی عام انتخابات کیلئے بھی تیار ہو جائیں۔ ویسے بھی اب موجودہ کمیشن کے سربراہ راجہ سکندر سلطان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کا ارادہ ترک کر دیا گیا ہے کیونکہ پچھلے دو ہفتوں سے وہ پٹیشن جو واپس لے لی گئی تھی دوبارہ دائر نہیں کی گئی۔رہ گئی بات ’ممنوعہ‘ فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ ریفرنس کی تو بظاہر اس میں بھی کوئی خاص پیش رفت ہوتی نظر نہیں آ رہی البتہ ایک طویل قانونی جنگ شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس ملک میں ’نظریۂ ضرورت‘ کی ضرورت کبھی ختم نہیں ہوئی لہٰذاعمران پر نااہلی کی تلوار لٹکتی تلوار ہو یا میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی خبریں، یہاں سب ہو سکتا ہے۔ عمران نے خود اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اسے نااہل کروا کے میاں صاحب کی نااہلی سے جوڑ کر اس پر دونوں کی نااہلی کا سمجھوتہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے جس کیلئے وہ تیار نہیں۔یہ بات ٹھیک ہے کہ عمران کا ’جہاد‘ کا بیانیہ موجودہ حکمرانوں کے خلاف اب احتجاج میں تبدیل ہوگیا ہے تاہم شہباز گل کے انٹرویو نے اس ساری صورتحال کو مزید خراب کر دیا۔
اس وقت اہم ترین سوال یہ ہے کہ ’نیوٹرل‘ کیا سوچ رہے ہیں؟ سیاست دانوں میں اتفاقِ رائے پیدا کروانے کی کوششیں تو جاری ہیں اور یہ بھی کہ الیکشن ’فری اینڈ فیئر‘ ہوں۔ عمران اب الیکٹرونک مشینوں اور بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر بھی بہت زیادہ زور نہیں دے رہے تو عین ممکن ہے وہ موجودہ الیکشن کمیشن کے تحت عام انتخابات میں بھی چلے جائیں۔ پنجاب کی تبدیلی کے بعد وہ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے متفق ہوتے نظر آ رہے ہیں کہ عام انتخابات سے پہلے صوبے میں پوزیشن مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔حکومتی اتحادیوں میں بظاہر اتحاد نظر آتا ہے عمران کے خلاف بڑے فیصلے کے سلسلے میں بھی اعلیٰ سطح پر مشاورت شروع ہو گئی ہے جس کے بارے میں امکان یہی ہے کہ اعلان اکتوبر کے وسط میں کر دیا جائے گا ۔ اگر کوئی ’نئی سوچ‘ آتی ہے تو نئی حکمتِ عملی بھی سامنے آئے گی اور نیا بیانیہ بھی۔ گو کہ عمران خان کو ان چار ماہ میں حکومت مخالف توکوئی بڑی کامیابی حاصل نہ ہو سکی مگر انہوں نے یقینی طور پر عوام کی ایک بڑی تعداد کو اپنے ساتھ جوڑ لیا ہے۔
ویسے یہ بات کم لوگوں کو پتا ہے کہ خان صاحب پرانے لاڈلے ہیں۔ ایک واقعہ تو خود انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا ہےکہ ’’یہ جولائی 1988کی بات ہے جب جنرل ضیاء الحق کے صاحبزادے انوار الحق نے حکومت میں شمولیت کی دعوت دی جس پر میں نے معذرت کرلی کیونکہ سیاست میں آنے کا شوق نہیں تھا۔‘‘ ایک ماہ بعد 17اگست 88 کو ضیاء ایک پراسرار فضائی حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ لاڈلے تو شریف بھی تھے اور اب بھی بننے کو تیار ہیں لیکن ایک وقت میں ایک ہی ہو سکتا ہے۔ دیکھتے ہیں اس بار کون ہوتا ہے؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:مسلم لیگ (ن) کے کھرے کھوٹے!
Next Article یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:آزادی اظہار کا حق اب کیوں یاد آیا؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 28, 2026

کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند

نومبر 27, 2026

حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 27, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 28, 2026
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند نومبر 27, 2026
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم نومبر 27, 2026
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 27, 2026
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.