Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » منصور آفاق کا کالم : اختر شمار کے غم میں‌
لکھاری

منصور آفاق کا کالم : اختر شمار کے غم میں‌

ایڈیٹراگست 12, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

صبح پانچ بجے آنکھ کھلی تو اس خبر نے خانہِ دل ویران کردیا کہ اختر شمارنے اپنی جان آفریں سپردِحق کردی ہے۔بے یقینی سے در و دیوار کو دیکھا۔ زندگی کی بے ثباتی پر نظر ڈالی ۔ڈیپریشن خواب گاہ میں پھیل گیا۔ارد گرد پڑی ہوئی چیزیں بے مایہ لگنے لگیں جنہیں بڑے شوق سے جمع کیا تھا۔ پتہ چلا کہ گیارہ بجے جنازہ ہے ۔ دس بجے خالد ندیم شانی اور راول حسین کے ساتھ اختر شمار کے گھر پہنچ گیا۔ اس کے بیٹوں سے ملا۔کچھ اور آئے ادیبوں شاعروں سے ملاقات ہوئی اورایک درد سا سینے سے اٹھا ۔یعنی دکھ برداشت سے باہر ہو گیا تھا۔میں وہاں سے اٹھ کرواپس گھر آگیا، دوا کھائی اور اپنے آپ کو زندہ رکھنے کااپنے آپ سے وعدہ کیا۔ابھی دو تین پہلے قائم نقوی نے بھی وفات پائی تھی ۔وہ بزرگ بھی بہت پرانے دوست تھے مگر اختر شمار ہے کہ دماغ سے نکلتا ہی نہیں ۔
میں نے زندگی کے بارے میں اختر شمار کے نظریات پرایک بے رحمانہ نگاہ ڈالی۔غربت کے ایام سے لے کر ایک اچھی زندگی تک تمام مراحل کو جستہ جستہ دیکھا۔بے شک انسانی زندگی منافقانہ طرزِ عمل کی آویزش کا نام ہے ۔نیکی و بدی کی جنگ جاری ہے مگرجنگ کے اپنے اپنے درجات ہیں ۔اسی جنگ میں کبھی انسان ماور ائی ہیر و بن جاتاہےتوکبھی انقلابی ،کبھی یو گی بن جاتا ہے توکبھی صوفی ۔ یہیں کہیں سے من و تو کی تکرارشروع ہوتی ہے ۔ انسان طبقوں میں تقسیم ہونے لگتا ہے ۔ویسے بنیادی طبقے صرف دو ہوتے ہیں ۔ایک طاقتور اور دوسرا کمزور طبقہ ۔باقی ساری اسی کی شکلیں ہیں ۔ظالم ، مظلوم آجر و اجیر، حاکم و محکوم وغیرہ ۔کائنات کا دائرہ جوں جوں تنگ ہوتا ہے ، فرد کی اجتماعی طاقتیں یک جاہو کر مزاحمت میں تبدیل ہوتی جا تی ہیں تب فرد کے اندر احساسِ ذمہ داری اور جواب دہی کے جذبات جاگنے لگتے ہیں۔ وہ دنیا کو زیادہ سے زیادہ طاقت وردکھائی دینا چاہتا ہے وہ سمجھتا ہے وہ لوگوں میں رہ کر ان سے ماور ا ہوگیا ہے ۔اسے یگا نگت کا وہ درجہ میسر آنے لگتاہے ۔یہاں ذات کا شعور ایک طرح کی بیماری بن جاتی ہے۔جسے شعوربد بھی کہا گیا ہے۔کچھ لوگوں کے نزدیک یہی شعور ذات کائنات کی بنیادی سچائی اور آگہی ہے۔ لیکن وہ وقت کا مقر وض رہتاہے کیوں کہ کائنات کاپہیہ الٹا نہیں چل سکتا۔ اب کوئی اپنے ہونے کی نفی کرے ، اپنے آپ کو گھسیٹتا پھرے زمین پر رینگے یا خود کشی کے بارے میں سوچے اسے اپنے ساتھ ساتھ کائنات کی موجودگی کا اعتراف بھی کرنا ہی پڑتاہے ۔اسے خدا کا شعور بھی کہا جا سکتا ہے اور دنیا کا شعور بھی ۔یہی شعو ر ایک ایسی فلم بھی ہے جس کے ناظر ین پر فرض ہے کہ وہ اسے دیکھیں اور پھر اس کی محرومیوں پر آنسو بہاتے ہوئے مسرت محسوس کریں۔
ڈاکٹر اختر شمار اسی شعور کے درمیان کہیں بہہ رہا تھا۔ اس نے تقریباً تیس سال تک بالکل گوشت نہیں کھایاپھر اس کے بعد کبھی کبھار کھا بھی لیتا تھا۔وہ صوفی بھی تھا اور دنیا دار بھی۔ اگرچہ زندگی اور خدا دونوں کانچ مزاج رکھتے ہیں مگر وہ دونوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتا تھا۔دو دن پہلے وہ اچانک ہمیں چھوڑ کر چلا گیا۔خدا کے تعاقب میں روانہ ہو گیا۔یقیناً جو کچھ اس نےجان لیا وہ آج تک کوئی نہیں جان سکاکیوں کہ کبھی کوئی گیا ہوا پلٹ کرآیا ہی نہیں ۔وہ شاید یہی جاننا چاہتا تھا۔ہری پور میں کہیں کوئی تھا ۔ شاید اب بھی ہے۔ جن سے وہ یہ کائناتی راز و نیاز کرتا تھا۔زندگی کے آخری دن بھی انہی کے ساتھ گزارے۔ تقریباً ہفتہ بھر پہلے واپس آیا تھا۔ جب وہاں سے آرہا تھا اس دن فون پر بات ہوئی تھی مگر اس وقت تک اس کی آواز میں ایک انوکھی چمک موجود تھی۔ مجھے کب پتہ تھاکہ یہ اس شخص سے میری آخری گفتگو ہے؟
1991 میں جب میں نے اختر شمار کی پہلی کتاب کا دیباچہ لکھا تھا تو اسے ایک صوفی قرار دیا تھا جس پر لوگوں نے بہت اعتراضات کئے کہ یہ حق کیلئے لڑنے جھگڑنے والا شخص صوفی کیسے ہوتا ہے تو میں نے ہمیشہ یہی کہا کہ صوفی ہوتا ہی وہ ہے جو حق کےلئے آواز بلند کرے۔ اورسب سے پہلےاپنا حق ہوتا ہے۔ فرحت عباس شاہ ، غافر شہزاد ، شفیق احمد خان سب اس کے پرانے دوست ہیں ۔فرحت نے اس کی وفات پر ماتم کرتے ہوئے کہا’’ہائے اب میں کس سے لڑا کروں گا ‘‘۔ میں نے کئی بار اختر شمار کے حوالے سے کچھ لکھنے کا سوچااور پھر اپنی سوچ کو مؤخر کردیا ۔مجھے کیا خبر تھی کہ کسی دن میں اس کا نوحہ لکھنے والا ہوں۔بالکل اسی طرح کی تکلیف مجھے اس دن بھی ہوئی تھی جب مجھے جاوید انور کی موت کی خبر ملی تھی ۔ میں نے لکھا تھا۔
رُک گئیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں
دھڑکنیں حرف کی
لفظ مردہ ہوئے
سو گئیں جاگتی گھنٹیاں چرچ کی
اک سپیکر سے اٹھتی اذاں گر پڑی
ایک بہتا ہوا گیت جم سا گیا
مرگئی نظم
قوسِ قزح پہ مچلتی ہوئی
دور تک سرد سورج کی کالی چتا
راکھ چہرے پہ مل مل کے آتی ہوئی
ایڑیوں سے اندھیرے اڑاتی ہوئی
کچھ نہیں چار سو۔۔۔تیرگی سے بھری دھول ہی دھول ہے
موت کے فلسفے کے شبستان میں
اک سدھارتھ صفت سو گیا خاک پر
رنگ پتھرا گئے
کرچیاں ہو گئیں بوتلیں خواب کی
بہہ گئی ارمغانِ حرم دشت میں
ناگا ساکی سے میت اٹھی خیر کی
صبح ِ عیسیٰؑ سے شام اپنی
خالی ہوئی
ہوچی منہ سے نیام اپنی خالی ہوئی
گرپڑا لورکا بھی
کلائی سے باندھا ہوا
ساڑھے لینن بجے کے بجے رہ گئے
بالکل وہی کیفیت ہے ۔پھر اسی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں دھرکنیں لفظ کی مردہ ہوگئی ہیں۔ بہرحال انسان کی موت سے جنگ جاری ہےاور آخری آدمی کے آخری سانس تک جاری رہے گی۔

( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#akhtarshumar اختر شمار
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : دہشت گردوں کے مقابلے میں کمزور حکومت۔۔ امن کی امید کیسے ہو؟
Next Article کشور ناہید کاکالم : انگریزوں سے آزادی اور 75 برس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر اختر شمار کے چار اشعار : کیا کیا جھوٹ ہے ؟

فروری 10, 2023

آسمان ادب کا اختر شمار : اظہر سلیم مجوکہ کا کالم

اگست 22, 2022

ڈاکٹر اختر شمار زود رنج اور حفظ مراتب کے حوالے سے حساس تھے : ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ کی یادیں ( آخری قسط )

اگست 22, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.