Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عبدالرشید شکور کا کالم : کامن ویلتھ گیمز ۔۔دو پاکستانی اور ایک سری لنکن باکسر انگلینڈ میں غائب
عبدالرشید شکور

عبدالرشید شکور کا کالم : کامن ویلتھ گیمز ۔۔دو پاکستانی اور ایک سری لنکن باکسر انگلینڈ میں غائب

ایڈیٹراگست 10, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
boxing
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہونے والے 22ویں کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینے والے پاکستانی باکسنگ سکواڈ میں شامل دو باکسرز غائب ہو گئے ہیں۔ان دو باکسرز کے نام سلیمان بلوچ اور نذیر اللہ بتائے گئے ہیں۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عارف حسن نے بی بی سی اُردو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ دو پاکستانی باکسر سکواڈ سے الگ ہو گئے ہیں اور وہ گیمز کے اختتام پر پاکستان واپس نہیں لوٹے۔
عارف حسن نے بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز میں شریک پاکستانی دستے کی وطن واپسی سے چند گھنٹے قبل باکسنگ ٹیم کوچ نے ان دونوں باکسرز کے کمرے میں فون میں کیا تاکہ انھیں ناشتے اور پھر واپسی کی تیاری کے لیے کہا جائے۔
عارف حسن نے بتایا کہ ’فون پر کوئی جواب نہ ملنے پر کچھ دیر اُن کا انتظار کیا گیا جس کے بعد انتظامیہ سے کہہ کر اُن کے کمرے کھلوائے گئے تو ان دونوں باکسرز کا سامان وہیں موجود تھا لیکن وہ دونوں غائب تھے۔‘
انھوں نے کہا کہ اس بارے میں کامن ویلتھ گیمز کی انتظامیہ اور برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ کو فوری طور پر مطلع کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں باکسرز کے غائب ہو جانے کی پولیس میں بھی رپورٹ درج کروا دی گئی ہے۔سید عارف حسن کا مزید کہنا ہے کہ دونوں باکسرز کے پاسپورٹ اور دیگر سفری کاغذات پاکستانی باکسنگ ٹیم کی مینیجمنٹ کے پاس ہیں۔انھوں نے کہا کہ دونوں باکسرز نے کہیں جانے کے بارے میں منیجر کو مطلع نہیں کیا تھا۔
اس واقعے پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔ برمنگھم اور لندن میں ان دونوں باکسرز کے دوستوں اور رشتے داروں کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں تاکہ یہ پتہ چلایا جا سکے کہ یہ دونوں باکسرز کن کن سے رابطے میں رہے تھے۔انگلینڈ میں غائب ہونے والے دونوں باکسرز قومی مقابلوں میں پاکستان آرمی کی نمائندگی کرتے ہیں۔
نذیراللہ کراچی کے علاقے لیاری کی موسی لین سے ہیں اور یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔ انھیں انگلینڈ کے باکسر کے خلاف پانچ صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سلیمان بلوچ سرگودھا سے ہیں اور اس سے قبل بھی وہ متعدد غیر ملکی دورے کر چکے ہیں۔ انھیں کامن ویلتھ گیمز میں انڈین باکسر کے خلاف پانچ صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ماضی میں بھی متعدد ایشیائی اور انٹرنیشنل مقابلوں کے موقع پر پاکستانی باکسرز کے غائب ہو جانے کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔حالیہ کامن ویلتھ گیمز کے موقع پر کھلاڑیوں کے غائب ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔اسی طرح قبل انگلینڈ میں آئے سری لنکا کے 160 رکنی دستے کے دس ارکان غائب ہو چکے ہیں جن میں نو کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کے غائب ہونے کی رپورٹ سری لنکن حکام نے پولیس میں درج کروا دی تھی۔
بین الاقوامی مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں کے غائب ہونے کے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں۔ عام طور پر بہتر معاشی مستقبل کی خاطر ایسے کھلاڑی اپنے ملک واپس جانا نہیں چاہتے اور ان مقابلوں کا فائدہ اٹھا کر غائب ہو جاتے ہیں۔

( بشکریہ بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#boxing #england باکسنگ برطانیہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاے آر وائے نیوز فوری بحال کرنے کا حکم : چینل شہباز گل کو مدعو نہیں کرے گا
Next Article کراچی میں تیز بارش، 12 پروازیں منسوخ، فلائٹ آپریشن شدید متاثر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

"جھیل، سمندر اور سبزہ زار” کا ایک جمالیاتی جائزہ : سراج احمد تنولی کا کتاب کالم

جولائی 26, 2026

برطانیہ میں تارکین وطن مخالف ’ریفارم یوکے‘ پارٹی کی کامیابی : تجزیہ ۔۔ سید مجاہد علی

مئی 10, 2026

پی آئی اے کا پانچ سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال، پہلی پرواز مانچسٹر روانہ

اکتوبر 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا ستمبر 7, 2026
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.