Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عاصمہ شیرازی کا کالم: ممنوعہ بیرونی چندے پر کھڑے ’صادق و امین‘
لکھاری

عاصمہ شیرازی کا کالم: ممنوعہ بیرونی چندے پر کھڑے ’صادق و امین‘

ایڈیٹراگست 2, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

فیصلے تحریر ہوں یا تشہیر، نوشتہ دیوار ہوں یا پس دیوار۔۔۔ نتائج سے ماورا ہونے چاہیے۔ خوف سے پناہ اور ڈر سے محفوظ رہنے کی دعائیں مانگیں یا حصار کے تعویذ باندھیں۔۔۔ بے خوف ہی اسکندر ہوتے ہیں۔
خوف ریاست کی دیواروں سے لپٹا ہو تو دلیری سوال بن جاتی ہے اور سچ تو یہ ہے کہ دلیرانہ فیصلوں کے لیے بھی نتائج سے بے پرواہ اور نڈر لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ دیانتداری بے خوف بناتی ہے۔ یہی وہ بُنیاد ہے جس کی کمی اس وقت محسوس کی جا رہی ہے۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں نہ صرف ’بیرونی فنڈنگ‘ سامنے آ چکی ہے بلکہ انڈیا اور امریکہ سے فنڈنگ کے شواہد بھی سامنے آ گئے ہیں۔ عمران خان صاحب کا بیان حلفی جھوٹا قرار پایا ہے، بات الزام سے آگے نکل گئی ہے۔کل تک جو جماعت دوسروں پر چوری کا محض الزام لگاتی تھی اُس کا اپنا بیان حلفی جھوٹا ثابت ہوا۔ اب گیند حکومت اور عدالت کے کورٹ میں ہے کہ وہ صداقت اور امانت کی سند واپس لیتی ہے یا نہیں۔
ممنوعہ غیر ملکی چندے پر کھڑی جماعت کیا اب بھی غداری اور چوری کے سرٹیفیکیٹ بانٹے گی اس کا فیصلہ اداروں اور حکمرانوں کو کرنا ہو گا۔ بہرحال چیف الیکشن کمشنر نے بے پناہ دباؤ اور خوف کو مات دے دی ہے۔
یہ غیر معمولی حالات ہیں، غیر معمولی واقعات ان غیر معمولی حالات پر حاوی ہو سکتے ہیں۔ وطن عزیز میں گزشتہ چند سال میں جو فیصلے کیے گئے اُنھوں نے ملک کو تجربہ گاہ میں بدل دیا ہے۔ یوں تو گزشتہ پچھتر برسوں سے ملک تجربوں سے گُزر رہا ہے تاہم اب تجربے ملک سے گزرتے ہوئے سانحے بن رہے ہیں۔
گزشتہ کئی برسوں سے اداروں کی سیاست میں مداخلت اور خود کو ریاست کے اعلیٰ عہدے پر فائز کر کے حکومت پر بے تاج حکمرانی کا جو تجربہ حال ہی میں ہائبرڈ رہ کر کیا گیا اُس نے ملک کی بنیادوں کو ہلا دیا ہے۔اداروں میں میرٹ کی بجائے ذاتی مفاد کو قومی مفاد اور شخصی عناد کو قومی وقار بنا کر جس طرح پیش کیا گیا اُس کا نتیجہ یہ ہے کہ آئین اور قانون کہیں پیچھے رہ گئے ہیں۔
اس کی ایک مثال سابق چئیرمین نیب کی تعیناتی ہے۔ خوف کے ہتھیار سے جس طرح انصاف اور احتساب کا قتل ہوا اُس کی جیتی جاگتی مثال ایک بے بس عورت کی صورت آج بھی ویڈیو کہانیوں میں موجود ہے۔
کیا کوئی ایسا معاشرہ بھی دیکھا ہے جہاں سائلہ کو انصاف کے نام پر یرغمال بنا کر احتساب کو ہی ڈرایا گیا ہو۔ اخلاقی کمزوری، خوف کا خول چڑھا کر احتساب کو انتقام بناتی رہی اور حکمران ریاست مدینہ کے نام پر کوفہ سجاتے رہے۔یہ صرف ایک ادارے کے بپتا ہے، آج کوئی بھی اینٹ اُٹھائی جائے تو اس کے نیچے وہ وہ فائلیں، ویڈیوز اور آڈیوز دفن ہیں جو انصاف، احتساب اور نظام کی بنیادیں ہلانے کو کافی ہیں۔
عدلیہ کے حالیہ فیصلوں اور اعلیٰ عدلیہ میں تقسیم اُسی لڑائی اور محاذ آرائی کا شاخسانہ ہے جو ذاتی اور شخصی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح کا باعث بن رہی ہے۔ اب بھی اگر اعلیٰ ججوں کی تعیناتی میں میرٹ کا خیال نہ رکھا گیا تو نظام کو گرنے سے کوئی نہیں بچا پائے گا۔سیاستدان تقریروں میں سچ بتانے اور سچ سامنے لانے کا اعلان تو کرتے ہیں مگر خوف کا شکار ہیں اور اُس خوف سے باہر نکلنے کی اشد ضرورت ہے۔ ملک ایک تجربے کے نتیجے میں جس معاشی بحران کا شکار ہوا ہے کیا مناسب نہ ہو گا کہ سچ سامنے لایا جائے۔
ادارے اور معاشرہ جس وجہ سے تقسیم در تقسیم ہو رہا ہے، ضروری ہے کہ اُسے روکنے کے لیے سچ سامنے لایا جائے۔ فسطائیت کو روکنے کے لیے جمہوریت، میرٹ پر فیصلے اور خوف سے آزادی بھی ضروری ہے۔کیا وقت نہیں آ گیا کہ پچھتر سال کی نہیں تو کم از کم گزشتہ چار سال کا سچ ہی سامنے لے آیا جائے۔موجودہ پارلیمان ملک کی معیشت، سیاست اور سماج کے ساتھ ہونے والی گہری سازش پر سچائی کمیشن تشکیل دے اور پچھتر سال سے ہونے والی سازش کا سراغ ڈھونڈنے کا کمیشن بنائے مگر اُس کے لیے خوف سے آزاد باغیوں کو ڈھونڈیں جن کی دیانت خوف سے آزاد ہو۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#imrankhan عمران خان فارن فنڈنگ کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہیلی کاپٹر میں سوار کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام افراد شہید ہو گئے: آئی ایس پی آر
Next Article پاکستان نے قرض کے اجرا کے لیے آخری شرط پوری کرلی ہے، آئی ایم ایف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.