Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » محمد حنیف کا کالم: منٹو سالگرہ مبارک، موت مبارک
لکھاری

محمد حنیف کا کالم: منٹو سالگرہ مبارک، موت مبارک

ایڈیٹرمئی 12, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

منٹو کی 43 سال کی عمر میں خون تھوکتا، پاگل خانوں میں آتا جاتا مر گیا۔ آج کہنا تو ہیپی برڈے بنتا ہے لیکن تو خود ہی کہتا تھا اس ذلت کی زندگی سے موت اچھی ہے تو مبارک ہے کہ تو صحیح وقت پر نکل گیا۔
منٹو تو نے جو دیکھا وہ لکھا، جو تو نے لکھا اس نے تجھے زندہ رہنے کے قابل نہیں چھوڑا۔ تو اگر زندہ رہتا تو جو دیکھتا وہ شاید لکھ نہ پاتا۔
تیرے دوست کہتے تھے کہ تو اپنے پیارے ممبئی شہر سے ہندو مسلم فسادات سے ڈر کر لاہور بھاگ گیا کیونکہ کہ تجھے لگا کہ تیرا کوئی ہندو یار ہی نہ مار دے۔ اگر آج زندہ ہوتا تو بھاگ بھی نہ پاتا۔
ہندوستان سے تجھے ’دیش کے غداروں کو، گولی مارو سالوں کو‘ کی صدا آتی اور پاکستان آتا تو ’کافر کافر منٹو کافر‘ کے نعرے تیرا استقبال کرتے۔ تو اپنی کہانی ’ٹیٹوال کا کتا‘ کا مرکزی کردار بن کر رہ جاتا۔
تو نے ایک ’ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ لکھی، ہم نے سارے برصغیر کو ٹوبہ ٹیک سنگھ بنا دیا۔
اکثر لگتا ہے کہ ہم تیری کسی کہانی میں زندہ ہیں۔ شاید ’مشٹیک‘ نامی کہانی میں جس میں ایک چاقو پیٹ کاٹتا ہوا نیفے کی طرف آتا ہے جب آزار بند کٹتا ہے تو قاتل نیچے دیکھ کر تاسف کا اظہار کرتا ہے ’اوہ مشٹیک ہو گئی۔‘
اب ہم اس مشٹیک کو مشٹیک بھی نہیں کہتے، بلکہ سینے پر ہاتھ مار کر کہتے ہیں کہ بار بار کریں گے۔
تو نے ایسے لکھا جیسے تیرے قلم کو آگ لگی ہو، جیسے کاغذ جل کر راکھ ہونے والے ہوں، تو نے لکھا کہ عورتوں کے قتل کے بعد ان کا ریپ ہو رہا ہے، سرکار نے کہا ٹھنڈا گوشت فحش ہے۔ تو نے لکھا کہ غریب عورتیں دھندا کرنے پر مجبور ہیں، ہم نے کہا منٹو معاشرے میں گند پھیلا رہا ہے۔
انگریز سرکار نے تجھ پر تین کیس بنائے ہم نے آزاری حاصل کی، کروڑ سے زیادہ انسان بے گھر ہوا، 20 لاکھ سے زیادہ لوگ قتل ہوئے لیکن آزادی حاصل کرنے کے بعد ہماری آزاد حکومت نے انگریز سرکار کا مقابلہ کرتے ہوئے تین کیس تجھ پر اور بنا دیے۔
تو قلم کا مزدور تھا، نہ تجھے کوئی اور دھندا کرنا آیا، نہ ہی تو نے اپنے ساتھی لکھاریوں سے پلاٹ، دکان الاٹ کرانے کا ہنر سیکھا۔ تجھے اپنی بچیوں کی دوائی اور اپنی دارو کے لیے بہت کاغذ کالے کرنے پڑے۔
لیکن ہم نے تجھ سے وہ روٹی روزی بھی چھیننے کی کوشش کی۔ تیری طرح تیرا قلم بھی خون تھوکنے لگا۔
امریکی خود چل کر تیرے گھر آئے۔ وہی امریکی جن کی غلامی سے آزاد ہونے کے لیے ہم اب بھی آپس میں لڑ رہے ہیں۔ تو نے ان کے ڈالر ان کے منہ پر مارے اور مفت مشورہ دیا کہ یہ لے جا کر مولویوں کو دو، وہ ایک دن تمہارے بہت کام آئیں گے۔ تیرے اس طعنے کو امریکہ نے اپنی فارن پالیسی کا حصہ بنا لیا اور ہم اسے آج تک بھگت رہے ہیں۔
تیرا نام سن کر ہمارے ججوں کے پسینے شاید آج بھی چھوٹ جائیں لیکن وہ پبلیشر جو تجھ سے نظریں چراتے تھے وہ تجھے خوب چھاپتے ہیں، مال بناتے ہیں، ادبی میلوں ٹھیلوں میں تیرا ذکر چلتا ہے لیکن سکولوں اور شریف گھرانوں میں تیرا داخلہ اب بھی بند ہے۔
لیکن تجھے جتنا پیار پڑھنے والوں کی طرف سے اور نسل در نسل ملا ہے وہ برصغیر کے کسی لکھاری کو نہیں ملا۔
سنا ہے تو وصیت کر گیا تھا کہ میرا قبر پہ لکھنا کہ ’یہاں منٹو دفن ہے اور آج بھی سوچ رہا ہے کہ وہ بڑا کہانی لکھنے والا ہے یا خدا‘ ہم نے تمھارا فرمائشی کتبہ بھی سنسر کر دیا اور اس پر غالب کا ایک مصرعہ لکھ ڈالا کہ نہ کسی کو سمجھ آئے نہ کوئی اعتراض کرے۔
لیکن اب تو اپنے خدا کے پاس ہے، امید ہے اس نے تیری سالگرہ پر ایک آدھ بہشتی پوے کا انتظام کیا ہو گا۔ دل کھول کر پی اور اس سے پوچھ کہ بڑا کہانی لکھنے والا کون ہے۔
اور اگر موقع ملے تو ہماری جاری و ساری مشٹیکوں کی معافی بھی مانگ لینا۔ ہیپی برڈے منٹو۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کا کالم:ایک شخص جسے ضائع کر دیا گیا!
Next Article پولیس کو مسجد نبوی واقعہ پر مقدمات درج نہ کرنے کا حکم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.