Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اکتوبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » یاسر پیرزادہ کا کالم:آرام طلب لوگوں کے لیے
لکھاری

یاسر پیرزادہ کا کالم:آرام طلب لوگوں کے لیے

ایڈیٹراپریل 24, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج صبح ساڑھے سات بجے میری آنکھ کھلی تو حسب عادت میں نے سوچا کہ ابھی کچھ دیر مزید سو لیا جائے ۔ دوسری مرتبہ ساڑھے آٹھ بجے گھڑی پر نظر پڑی، دماغ نے مشورہ دیا کہ اب اٹھ جانا چاہیے ، ویسے بھی تمام موٹیویشنل سپیکر صبح سویرے اٹھ کر ورزش کا مشورہ دیتے ہیں ،مگر دل نے کہا کہ جو مزا نیند کے اِس اضافی آدھ گھنٹے میں آئے گا وہ کسی اور کام میں نہیں آسکتا ، ورزش میں تو بالکل نہیں ۔ظاہر ہے کہ میں نے دل کی بات مان لی ۔تیسری مرتبہ موبائل فون کا الارم بجا تو اُس وقت ساڑھے نو ہو چکے تھے ۔اِس مرتبہ میں نے دل کو ڈانٹ ڈپٹ کر سلا دیا اور بستر سےتقریباً چھلانگ مار کر اٹھ گیا۔منہ ہاتھ دھو کر اخبارات نکالے ، سب کی سُرخیاں کم و بیش ایک جیسی تھیں ، خبریں بھی وہی تھیں جو شام کو ٹی وی پر نشر ہو چکی تھیں، بیزار ہو کر اخبارات پرے رکھ دیے اور موبائل فون اٹھا لیا۔سوشل میڈیا کےکھاتے دیکھے ، دوستوں کومزاحیہ پیغامات فارورڈ کیے ،غیر ضروری چیزیں ڈیلیٹ کیں ، اِس ’ذہنی مشقت ‘ میں مزید ایک گھنٹہ نکل گیا۔ اب ساڑھے دس بجے چکے تھے ۔رمضان میں کالم بھیجنے کا وقت بارہ بجے تک ہے ، میں آدھ گھنٹے کی رعایت لے کر ساڑھے بارہ تک بھیج دیتا ہوں، اِس حساب سےاب بھی دو اڑھائی گھنٹے باقی تھے ۔ یہی سوچ کر پورے گھر کاایک چکر لگایا ، باہر لان میں کام ہورہا تھا ، وہاں ایک دو لوگوں کو خواہ مخواہ ہدایات جاری کیں ، واپس اپنے سٹدی روم میں آیا، چندکتابیں غلط جگہ رکھی تھیں انہیں صاف کرکے ترتیب سے رکھا، کونے میں پڑا ہوا لیمپ مجھے ٹھیک نہیں لگا ، اُس کی جگہ تبدیل کی ، مگر وہاں بھی بات نہیں بنی ، میں نے لیمپ واپس اسی جگہ رکھ دیا۔ اِن تمام ضروری نوعیت کے کاموں سے فارغ ہونے کے بعد میں نےگھڑی پر نظر ڈالی تو اُس کی سوئیاں گیارہ بجا رہی تھیں ۔ دل کو تسلیٰ دی کہ ڈیڑھ دو گھنٹوں میں کالم ’کھینچ ‘ لوں گا۔لیکن اس کے بعد مجھے دوبارہ نیند آگئی اور میں یہ سوچ کر لیٹ گیا کہ دس منٹ میں فریش ہوکر اٹھوں گا۔ جب اٹھا تو بارہ بج چکےتھے۔
اصولاً ایک کالم نگار کواپنے قارئین کو یہ باتیں نہیں بتانی چاہئیں کیونکہ کالم نگار اپنے تئیں ایک مثالی انسان ہوتا ہے ، اس کی زندگی ڈسپلن سے عبارت ہوتی ہے ، نہ وہ وقت ضائع کرتا ہے اور نہ ہی اسے فضول کاموں سے دلچسپی ہوتی ہے ، جونہی اسے وقت ملتا ہے وہ کوئی نہ کوئی کتاب کھول لیتا ہے اور پڑھنا شروع کردیتا ہے اور یہ بتانے کی ضرورت تو بالکل نہیں کہ وہ دن میں دو گھنٹے ورزش بھی کرتا ہے ۔سچی بات ہے کہ آج میرا ارادہ یہی تھا کہ قارئین کو بتاؤں کہ زندگی میں ڈسپلن کی کیا اہمیت ہے، کامیاب لوگ کس طرح خود پر جبر کرکے صبح پانچ بجے اٹھتے ہیں اور ناکام لوگ کی کون سی عادات انہیں ناکام بناتی ہیں مگر میری نیند نے آج کے کالم بھانڈا ہی پھوڑ دیا۔تاہم مجھے لگتا ہے کہ فی زمانہ لوگ قول و فعل کے تضاد کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے چنانچہ آپ بھی میری آج کی بیان کردہ روٹین کو نظر انداز کردیں اور صرف اُن مشوروں پر توجہ دیں جو میں نے سنبھال کر رکھے ہوئے تھے ۔میری خواہش ہے کہ کاش میں خودبھی اِن مشوروں پر عمل کروں ۔
پہلا مشورہ تو بالکل صاف ہے کہ زندگی میں ڈسپلن پیدا کریں ، وارن بوفے کہتا ہے کہ زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ دوسرے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ چالاک ہوں بلکہ اتنا ہی کافی ہے کہ آپ زیادہ ڈسپلن سے کام لیں۔ اگر آپ اپنے دن کا آغاز صبح جلدی اٹھ کر کریں گے تو آپ کے پاس زیادہ وقت ہوگا ۔چند سال پہلے میں صبح سات بجے اٹھ کر جِم جایا کرتا تھا اور آٹھ بجے جب واپس آتا تھا تو خود کو دنیا کا سب سے خوش قسمت شخص سمجھتا تھا ، مجھے لگتا تھا کہ میرے پاس وقت ہی وقت ہے ۔یہ روٹین میرے اُس جِم ٹرینر کی وجہ سے خراب ہوئی جو شاید مجھے سو میٹر کی دوڑ میں اولمپک کاطلائی تمغہ دلوانا چاہتا تھا ۔ شاید ہم سب کو اپنی ناکامی کے لیے ایک ولن چاہیے ہوتا ہے ، اُس ٹرینر کو آپ میرا ولن سمجھ لیں ۔ورزش سب سے مشکل کام ہے اور اگریہ کام صبح سویرے ہی نمٹ جائے تو باقی کا دن ہشاش بشاش گذرتا ہے ، اِس پورے کام کا سب سے مشکل مرحلہ صبح چھ بج کر پچاس منٹ پر اٹھنا ہے ، ہم صرف پانچ منٹ کی نیند کی خاطر پورا دن برباد کردیتے ہیں ۔ اگر آپ اپنے کمرے سے ہی باہر نہیں نکلتے یا ایک ہی جگہ بیٹھے بیٹھے وقت ضائع کرتے رہتے ہیں تو آپ میں اوراُس جیل کے قیدی میں کوئی فرق نہیں جس کے پاؤں میں بیڑیاں ہیں ۔امریکی اداکار ڈینزل واشنگٹن نے بہترین اداکار کا ایوارڈ لیتے ہوئے ایک تقریر کی اور اُس میں وہ تمام باتیں کیں جو شاید نئی نہیں تھیں مگر اُس کا انداز مختلف تھا ، اس نے کہاکہ’’ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ آرام طلبی ہے، ناکامی کی صورت میں پیدا ہونے والی مشکلات اور تکالیف انسان کو کم نقصان پہنچاتی ہیں ،زیادہ نقصان آرام طلبی سے پہنچتا ہے، زندگی میں انسان کو خواب ضرور دیکھنے چاہئیں مگر خالی خولی خواب کسی کام کے نہیں ہوتے ، انہیں پانے کے لیے اہداف مقرر کرنے پڑتے ہیں ، اگر ایسا نہ کیا جائے تو انسان مایوسی میں گر جاتا ہے ، لہذا اپنے اہداف مقرر کریں ، سالانہ ، ماہانہ بلکہ روزانہ کے اہداف ، میں کوشش کرتا ہوں کہ روزانہ اپناکوئی ہدف مقرر کروں اور پھر اسے حاصل کروں ، یہ آسان کام نہیں ، اِس کام کے لیے مستقل مزاجی اور ڈسپلن درکار ہے ،اس کے لیے آ پ کو روزانہ منصوبہ بندی کرنی ہوگی ، انتھک محنت کرنی ہوگی ،کامیاب لوگ یہی کرتے ہیں ، اِس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔۔۔‘‘
دوسرا مشورہ ہے زندگی میں فوکس کرنا ، ہم زندگی میں جو مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں اسے فوکس کرکے حاصل کیا جا سکتا ہے ، روزانہ دس کاموں پر تھوڑی تھوڑی توجہ دینے کی بجائے ایک کام پر سو فیصد توجہ دینا زیادہ سود مند ہے ۔ جب بندہ تازہ تازہ موٹیویٹ ہوتا ہے تو وہ اپنے لیے بڑے بڑے اہداف مقرر کر لیتا ہے ، جیسے میں روزانہ کسی کتاب کے سو صفحے پڑھوں گا، ایک گھنٹہ جِم کروں گا ، کسی بچے کو پڑھاؤں گا، نیا ہنر سیکھوں گا ، مگر پھر اِن میں سے کچھ بھی نہیں ہوپاتا۔اِس کا طریقہ علما نے یہ بتایا ہے کہ لالچ کرنے کی بجائے تھوڑے پر اکتفا کریں ، روزانہ کتاب کا صرف ایک صفحہ پڑھنے سے شروعات کریں مگر وہ ایک صفحہ ضرور پڑھیں ، اس کے بعد اُس میں اضافہ کرتے چلے جائیں تاوتیکہ وہ آپ کی عادت بن جائے ۔ آخری مشورہ۔ زیادہ موٹیویٹ ہونے کی ضرورت نہیں ۔ بس زندگی میں ڈسپلن رکھیں، جو ہدف اپنے لیے مقرر کریں اسے اسی وقت میں حاصل کرنے کی کوشش کریں جو وقت خود آپ نے مقرر کیا ہے ، مستقل مزاج رہیں ،اپنے جیسا کوئی دوسرا بندہ تلاش کریں جسے آپ کی زندگی کے اہداف کا علم ہو اور وہ اُن کی بنیاد پر آپ کا احتساب کرسکے۔ وزن کم کرنے میں یہ بات بہت فائدہ دیتی ہے ، میں آزما چکا ہوں ۔اِس کے لیے ضروری ہے کہ آپ خود کو ایمانداری سے احتساب کے لیے پیش کریں ، یہ ممکن نہیں کہ آپ اپنے محتسب دوست سے بھی جھوٹ بولیں اور پھر یہ امید رکھیں کہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔ جو مرد حضرات اب بھی یہ کالم پڑھ کر موٹیویٹ نہیں ہوئے اُن کے لیے آخری ٹِپ یہ ہے کہ احتساب کے لیے کوئی مناسب سی خاتون تلاش کریں ، احتساب بھی ہوجائے گا اور دل بھی لگا رہے گا۔
کالم کی دُم: اِن تمام مشوروں پر عمل کرنے کے باوجود اگر کوئی شخص کامیاب نہیں ہوتا تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کا ’آڈٹ‘ کرے، اِس آڈٹ کا طریقہ کیا ہے ، انشا اللہ پھر کبھی یہ بات ہوگی۔
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعارف علوی نے پھررکاو ٹ ڈال دی:حمزہ شہباز وزیراعلیٰ کا حلف نہ اٹھا سکے
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم: یہ کون ہیں، کہاں سے اترے ہیں؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی

اکتوبر 22, 2026

پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 22, 2026

ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اکتوبر 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی اکتوبر 22, 2026
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 22, 2026
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 21, 2026
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 21, 2026
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.