Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈیرہ اسماعیل خان ’’ امن میلہ ‘‘ میں خود کش دھماکہ : 12افراد ہلاک ، 35 زخمی
  • آج بابائے جمہوریت کی 23 ویں برسی ہے
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا التوا ، عطا تارڑ اور سہیل آفریدی کی تکرار
  • پیٹرول میں اضافہ مسلسل جاری : آج 391 روپے 30 پیسے لیٹر ملے گا
  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ
  • پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نصرت جاویدکا تجزیہ: اپوزیشن کا عجلت میں اٹھایا قدم
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ: اپوزیشن کا عجلت میں اٹھایا قدم

ایڈیٹرمارچ 23, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پارلیمانی جمہوریت میں حکمران اشرافیہ کے مابین ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے اصل دنگل عوام کے براہ راست ووٹوں سے منتخب ہوئی قومی اسمبلی کے ’’اکھاڑے‘‘ میں برپا ہوتے ہیں۔اس حقیقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں بہت حیران ہوا جب اپوزیشن جماعتوں نے باہمی اختلافات بھلاکر رواں مہینے کے آغاز میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی۔
ذاتی طورپر اس تحریک کو میں قبل از وقت قرار دیتا رہا۔خلوص دل سے ویسے بھی اس خیال کا حامل ہوں کہ عمران خان صاحب کو بطور وزیر اعظم اپنے عہدے کی آئینی مدت مکمل کرنے کا موقعہ فراہم کرنا چاہیے ۔وہ اس سے قبل محلاتی نظر آتی کسی ’’سازش‘‘ کے ذریعے گھر بھیج دئے گئے توخود کو ’’سیاسی شہید‘‘ ثابت کرنے میں جت جائیں گے۔اس رائے کے باوجود یہ حقیقت بھی تسلیم کرنا ہوگی کہ کسی بھی وزیر اعظم کو پارلیمانی اصول وضوابط کے مطابق گھر بھیجنا بھی آئینی اور جمہوری عمل ہے۔اسے فقط ’’سازش‘‘ ہی شمار نہیں کیا جاسکتا۔وزیر اعظم پر اس تناظر میں حملہ آور ہونے کے لئے البتہ مناسب وقت کا انتظار لازمی تھا۔
میری دانست میں عمران خان صاحب کی فراغت کا بہترین ماحول جون 2022میں بآسانی بہم ہوجاتا۔ اس ماہ نئے مالی سال کا بجٹ پیش ہونا ہے۔مقامی اور عالمی منڈی کے حقائق کو ذہن میں رکھیں تو عمران حکومت کے لئے عوام کو مطمئن کرنے والا بجٹ تیار کرنے کی گنجائش ہی موجود نہیں ہے۔اس کے علاوہ عالمی معیشت کے نگہبان ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے ایسے تقاضے بھی ہورہے ہیں جن پر عملدرآمد سے مفر ناممکن نہیں تو بہت دشوار ضرورہے۔ اس کے تقاضے اگر نبھائے جائیں تو پاکستان میں مہنگائی،بے روزگاری اور کسادبازاری کا تدارک ممکن نہیں۔ نظر بظاہر عمران حکومت کے پیش کردہ بجٹ کے باعث اپوزیشن اگر ’’بس بھئی بس‘‘ والا پیغام دینے کو متحرک ہوئی نظر آتی تو عوام کی بے پناہ اکثریت اس کی ہمنوابن جاتی ۔
بہرحال بجٹ کا انتظار کرنے کے بجائے اپوزیشن جماعتوں نے اس کے پیش ہونے سے تین ماہ قبل ہی رواں مہینے کے آغاز میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی۔پارلیمانی حرکیات کا طالب علم ہوتے ہوئے میں مصر رہا کہ وزیر اعظم کے خلاف یہ تحریک پیش کرنے سے قبل اپوزیشن جماعتوں کو پہلا قدم سپیکر اسد قیصر کے خلاف اٹھانا چاہیے تھا۔سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتا ہے۔اس کی بدولت اپوزیشن جماعتیں اسد قیصر کو ان کے منصب سے ہٹانے میں کامیاب ہوجاتیں تو عوام کو واضح پیغام مل جاتا کہ عمران خان صاحب قومی اسمبلی میں اکثریت کھوبیٹھے ہیں۔ اسے کھودینے کے بعد انہیں وزارت عظمیٰ کے منصب پر براجمان رہنے کا سیاسی ہی نہیں اخلاقی جواز بھی میسر نہ رہتا۔اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لئے وہ قومی اسمبلی سے ایک بار پھر اعتماد کا ووٹ لینے کو مجبور ہوجاتے۔اب کی بار غالباََ ماضی کی طرح کامیاب نہ ہوپاتے۔
عمران خان صاحب کی فراغت کے لئے آئندہ بجٹ کا انتظار کرنے کے بجائے اپوزیشن جماعتوں نے مارچ کا آغاز ہوتے ہی متحرک ہوکر ذات کے رپورٹر کے ذہن میں کئی سوالات کھڑے کردئیے۔ان کے چند سرکردہ رہ نما تنہائی میں ہوئی ملاقاتوں میں بھی ان کے تسلی بخش جوابات فراہم نہ کرپائے۔میری جستجو بالآخر محض یہ تلاش کر پائی کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے تئیں ٹھوس یا ناقص معلومات کی بنیاد پر یہ طے کرچکی ہیں کہ عمران خان صاحب آئندہ جون میں بجٹ پیش ہونے سے قبل مئی کے آخری ہفتے میں ایک اہم اور طاقت ور ترین ریاستی ادارے کے سربراہ کی بابت واضح اعلان کا ارادہ باندھے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں جو صاحب ان کی یک وتنہا ترجیح گردانے جارہے ہیں اپوزیشن جماعتیں خاص طورپر نواز شریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ ان سے بہت نالاں محسوس کرتی ہیں۔تحریک عدم اعتماد کے ذریعے درحقیقت عمران خان صاحب کو ہٹانا نہیں بلکہ مفروضہ تعیناتی روکنا مقصود ہے۔اسی باعث قومی اسمبلی کے سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد والا معقول ومنطقی دِکھتا ’’پہلا قدم‘‘ اٹھانے کے بجائے وزیر اعظم کو انتہائی عجلت میں براہ راست نشانے پر رکھ لیا گیا۔
معقول اور منطقی نظر آتے ’’پہلے قدم‘‘ سے گریز اب اپوزیشن جماعتوں کے گلے پڑ رہا ہے۔اسد قیصر نے آئینی احکامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپوزیشن کی جانب سے طلب کردہ قومی اسمبلی کے اجلاس کو ’’14دنوں کے اندر‘‘ طلب نہیں کیا۔25مارچ کی تاریخ طے کردی ہے۔ اسد قیصر نے اس فیصلے سے حکومت کو ڈھٹائی سے جو مہلت فراہم کی اسے عمران خان صاحب نہایت ذہانت اور لگن کے ساتھ تحریک انصاف سے منحرف ہوئے اراکین قومی اسمبلی کو عوام میں ’’گندا‘‘ کرنے کے لئے صرف کررہے ہیں۔اس کے علاوہ شہر شہر جاکر اپنے دیرینہ حامیوں (جسے انگریزی میں Core Constituencyیا Baseکہا جاتا ہے) کو بھی متحرک کرنے میں مصروف ہوگئے۔سپیکر کی جانب سے فراہم کردہ مہلت کی بدولت وہ اب اسلام آباد میں ’’دس لاکھ‘‘ حامیوں کا اجتماع منعقد کرنے کا ارادہ بھی باندھ چکے ہیں۔
دریں اثناء عمران حکومت نے صدارتی ریفرنس کے ذریعے سپریم کورٹ کو بھی یہ طے کرنے میں الجھادیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے دوران وزیر اعظم کے خلاف ووٹ دینے والے حکومتی جماعت کے اراکین قومی اسمبلی آئین کے آرٹیکل 63-Aکے تحت ’’فلور کراسنگ‘‘ کی وجہ سے محض موجودہ ایوان میں اپنی نشست سے محروم ہوجائیں گے یا ان کی نااہلی انہیں تاحیات قومی اسمبلی کی رکنیت کے حق سے محروم کردے گی۔ تحریک انصاف سے بغاوت کو تیار اراکین اسمبلی موجودہ قومی اسمبلی میں اپنی نشست کھونے کی فکر میں مبتلا نہیں۔تاحیات نااہلی کا خوف مگر انہیں مفلوج بنادے گا۔ اس خوف کی وجہ سے ان کی اکثریت شدت سے خواہش مند ہوگی کہ وزیر اعظم کیخلاف پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد پرقومی اسمبلی میں جلد از جلد گنتی کے عمل سے گریز ہو۔انتظار کرلیا جائے کہ سپریم کورٹ منحرف اراکین کے مستقبل کے بارے میں آئین کے آرٹیکل 63-Aکے تناظر میں کیا طے کرتی ہے۔عمران خان صاحب کو قصہ مختصر خود کو سنبھالنے کا وافر وقت مل گیا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرؤف کلاسراکا کالم:میں سب سے زیادہ جانتا ہوں!
Next Article عرفان صدیقی کا کالم:وزیر اعظم کا ”امر بالمعروف“ اور مولانا کا ”نہی عن المنکر“ جلسہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈیرہ اسماعیل خان ’’ امن میلہ ‘‘ میں خود کش دھماکہ : 12افراد ہلاک ، 35 زخمی

ستمبر 26, 2026

آج بابائے جمہوریت کی 23 ویں برسی ہے

ستمبر 26, 2026

سید مجاہد علی کا تجزیہ : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا التوا ، عطا تارڑ اور سہیل آفریدی کی تکرار

ستمبر 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈیرہ اسماعیل خان ’’ امن میلہ ‘‘ میں خود کش دھماکہ : 12افراد ہلاک ، 35 زخمی ستمبر 26, 2026
  • آج بابائے جمہوریت کی 23 ویں برسی ہے ستمبر 26, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا التوا ، عطا تارڑ اور سہیل آفریدی کی تکرار ستمبر 26, 2026
  • پیٹرول میں اضافہ مسلسل جاری : آج 391 روپے 30 پیسے لیٹر ملے گا ستمبر 26, 2026
  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ ستمبر 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.