ملتان : ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ قلم کار معاشرے کے ترجمان ہیں، عصر حاضر میں قلم وقرطاس کی ترویج قابل تحسین امر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان رائٹرز ونگ کی نو منتخب کا بینہ برائے سال 2022-23 کی تقریب حلف برداری،رائٹرز سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ نوجوانوں کو قلم وقرطاس سے وابستہ کرنے کے لیے پاکستان رائٹرز ونگ کا کردار قابل ستائش ہے پاکستان رائٹرز ونگ جیسی مثبت تعمیری تنظیموں کا وجود کسی نعمت سے کم نہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف سینئر ادیب دانشور رضی الدین رضی اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ نے کہا کہ آج جہاں نو آموز قلم کاروں کی تربیت ضروری ہے وہیں مطالعہ اہم ہے اور مطالعہ سے بڑھ کر عملی تحریروں اور عملی میدان کی قلم کاری ہونی چاہیئے۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ ادیب شاکرحسین شاکر اور چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ، اظہر سلیم مجوکہ کا کہنا تھا کہ آج کتب بینی کی روایت دم توڑتی جارہی ہے مگر نسل نو کو جب پاکستان رائٹرز ونگ جیسے پلیٹ فارم کے ذریعے کتاب اور قلم،تحریر کے توسط سے وابستہ ہوتا دیکھتے ہیں تو اس طرز کی مثبت تعمیری سرگرمیاں ہوا کا ایک خوشگوار جھونکا ہیں ہم نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان سے توقع رکھتے ہیں کہ اس عمل کو جاری رکھیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست پاکستان رائٹرز ونگ محمد الیاس ممڑ، چیئرمین پاکستان رائٹرز ونگ قاری محمد عبداللہ، صدر صہیب اقبال، جنرل سیکرٹری عبدالرحیم خان نے کہاکہ ہم اپنی ذمہ داریوں پر مکمل طور پر عہدہ برآ ہونے کیلئے کوشاں رہینگے اور قلم قبیلے قلم وقرطاس کے اس سفر کو جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر تقریب سے قیصر عباس صابر، خواجہ مظہر صدیقی، راؤ ابرار زاہد، فیاض احمد اعوان، حسین عبدالرحمان نسیم، قاری ہدایت اللہ رحمانی، ڈاکٹر اکرم ہریری،سردار ساجد خان بلوچ،علی عمران ممتاز، نوازش علی ندیم، ساجد اقبال شجرا، میاں وقاص فرید قریشی، فیض رسول، سعید بلوچ، نعیم بلوچ نے خطاب کیا، اسرار احمد چوہدری، رانا وقاص اسلم، مخدوم عرفان رفیع،شہروز، جنید اکرم انصاری، مس راشدہ، مس میمونہ، محفوظ احمد، مجید احمد جائی، مختیار حسین سومرو، انوارلحق، مبین حسن، ایوب الحسن، حنظلہ انصاری، عمار انتظار، عابد علی، مبین حسن، عبدالباری خان، کاشف نواز، شہزاد عمران، ایوب الحسن، واعظ بن خالد سمیت علمی ادبی سماجی سیاسی مذہبی صحافتی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی نے نومنتخب عہدیداران پاکستان رائٹرز ونگ سے حلف لیا۔ سال 2021 کے بہترین اور زیادہ معیاری تحریر کے لحاظ سے سعید بلوچ، ساجد اقبال شجرا اور صہیب اقبال کو حسن کارکردگی سال کے بہترین ممبران کے ایوارڈ دیئے گئے۔
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

