ڈیرہ غازی خان : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے لادی گینگ کے سرغنہ کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں آپریشن کے دوران ملزم نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی تو اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ مارا گیا ملزم خدا بخش لادی کئی افراد کے قتل میں ملوث تھا جبکہ ہلاک ملزم سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل رانا کے مطابق پولیس مقابلہ تھانا کوٹ مبارک کے علاقہ میں ہوا جبکہ لادی گینگ کا سرغنہ قتل، ڈکیتی، اقدام قتل اوردیگروارداتوں میں مطلوب تھا۔ خدا بخش لادی نے ایک دیہاتی رمضان کے ہاتھ پاؤ ں کاٹ کر اسے قتل کیا اور پھر ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کی ۔ وزیر اعظم عمران خان، اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لادی گینگ کے خلاف آپریشن کا حکم دے رکھا تھا۔
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

