لاہور : ا پوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔جیونیوز کے مطابق امیگریشن حکام نے اپوزیشن لیڈر اور (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کو لاہور ائیرپورٹ پر روک لیا۔
شہباز شریف لاہور ائیرپورٹ سے قطر روانہ ہورہے تھے جہاں سے انہیں طبی معائنے کے لیے لندن جانا تھا لیکن ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ حکام نے شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں اس پر شہباز شریف نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا آرڈر ہے، ون ٹائم ٹریویل کی اجازت دی ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے امیگریشن حکام کو عدالت کے احکامات بھی دکھائے اور عطا تارڑ نے حکام کو عدالتی حکم نامہ پڑھ کر بھی سنایا۔ امیگریشن حکام کی جانب سے بیرون ملک روانگی کی اجازت نہ دیے جانے پر شہباز شریف واپس گھر روانہ ہوگئے۔
شہبازشریف نے بیرون ملک جانےکی اجازت نہ دینےکی تحریری وجہ بتانےکامطالبہ کیا تھا جس پر حکام نے انہیں آف لوڈ کیے جانے سے متعلق تحریری طورپرآگاہ کردیا ہے۔آف لوڈ فارم میں بتایا گیا ہےکہ شہبازشریف کےحوالے سے سسٹم ابھی اپ ڈیٹ نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 8 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ دوسری جانب حکومت نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے فیصلےکیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کوبیرون ملک جانے سے روکے جانے کے معاملے پر کہا کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈی جی ایف آئی اے کا اختیار ہے اور شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانےکی کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔
وزیر اطلاعات نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالے جانے پر کہا کہ حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
پیر, ستمبر 14, 2026
تازہ خبریں:
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

