Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, نومبر 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اعزاز سیدکا کالم:یوسف رضا گیلانی بمقابلہ عبدالحفیظ شیخ
اعزاز سید

اعزاز سیدکا کالم:یوسف رضا گیلانی بمقابلہ عبدالحفیظ شیخ

ایڈیٹرفروری 27, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
yousaf raza gilani
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گیلانی صاحب ، اگر سینٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست سے آپ حصہ لیں تو پارٹی کے لیے ہی نہیں بلکہ ساری اپوزیشن کے لیے بھی اچھا ہوگا۔ ہمیں یقین ہے کہ حکومت کے کچھ لوگ بھی آپ کو ووٹ دیں گے، نتیجے میں آپ سینیٹر بن جائیں گے۔ اگرسینیٹر بن گئے تو ممکن ہے اپوزیشن سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار بھی آپ ہوں ،ایسے میں چیئرمین سینیٹ نہ بھی بن سکے تو سینیٹ میں لیڈر آف دی اپوزیشن تو آپ ہی بنیں گے ۔ پیپلز پارٹی کے نوجوان سینیٹر مصطفی نواز نے فون پر سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے بات کی اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خواہش کا اظہار کیا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے سوچ بچار اور قریبی ساتھیوں سے مشورے کے بعد اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے ہاں کردی۔ اس دوران ن لیگ کے چیدہ رہنمائوں شاہد خاقان عباسی اورپرویز رشید کے ذریعے مریم نواز کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔
اس بار یوسف رضاگیلانی سینیٹ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے تھے بلکہ ان کے بیٹے حیدرگیلانی اور قاسم گیلانی نے سینیٹ کی نشست پر پنجاب سے نظریں جما رکھی تھیں۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے سینیٹ انتخابات لڑوانے کی تدبیر نے سارا منظر نامہ بدل ڈالا۔
یوسف رضاگیلانی ملک کے سابق وزیراعظم ہی نہیں بلکہ وہ ملکی سیاست کا خوشگوارچہرہ ہیں۔ ان کا یہی پس منظر سینیٹ میں اسلام آباد کی نشست سے انہیں ایک طاقتور امیدوار بنا تا ہے۔ مگر یہ سوال ابھی برقرار ہے کہ آیا وہ سینیٹ الیکشن جیتیں گے یا نہیں؟سینیٹ کا اسلام آباد سے رکن منتخب ہونے کے لیے اس وقت قومی اسمبلی کے 342 ارکان اسمبلی نے ووٹ ڈالنا ہے۔ سرکاری طورپرحکومت کے پاس تمام اتحادیوں کو شامل کرکے 180ووٹ ہیں جبکہ اپوزیشن 160ووٹوں کی حامل ہے۔اپوزیشن کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بننے کیلئے اپنے مدمقابل پر برتری کیلئے مجموعی طورپر11ووٹ درکار ہیں۔
اپوزیشن کا خیال ہے کہ وہ حکومت میں شامل جی ڈی اے کے تین ارکان قومی اسمبلی ، 2 آزاد ارکان ، جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی اور 12کے قریب ان ارکان قومی اسمبلی کی حمایت حاصل کرلے گی جو حکومت میں رہتے ہوئے حکومت سے نالاں ہیں۔ بلاول بھٹو اور یوسف رضاگیلانی کی 25فروری کو لاہور میں مریم نواز سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن کو 9کے قریب حکومتی ارکان قومی اسمبلی کی فہرست بھی دی گئی۔ یہ وہ حکومتی ارکان ہیں جو آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کی طرف سے ٹکٹ کی یقین دہانی پر سینیٹ میں اپنا ووٹ اپوزیشن کو دینے کیلئے تیار ہیں۔ ن لیگ سے تحریک انصاف کے بعض ارکان الگ سے براہ راست رابطے میں ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ن لیگ پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعظم کے لیے قومی اسمبلی کی اپنی اتنی نشستوں کی قربانی کیوں دے گی ؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یوسف رضا گیلانی کا جہانگیر ترین سے بھی گہرا تعلق ہے۔ جہانگیر ترین کی اہلیہ آمنہ ترین یوسف رضا گیلانی کی ماموں زاد ہیں، اس لیے ترین اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کی مدد کرکے عمران خان سے اپنا بدلہ بھی لے سکتے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ جہانگیر ترین اتنا بڑا رسک کسی ہلہ شیری کے بغیر لے سکتے ہیں۔
یوسف رضاگیلانی متاثر کن ہیں مگر اس سب کے باوجود اگر سپریم کورٹ کی طرف سے ووٹنگ خفیہ بھی قرار دے دی جائے تو اسٹیبلشمنٹ کبھی غیر جانبدار نہیں ہوگی۔ اسکی غیر جانبداری دراصل اپوزیشن کی جانبداری ہوگی۔ اگر یوسف رضا گیلانی سینیٹ کا انتخاب جیت گئے تو جیت کے فوری بعد اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائیں گی۔ کیا موجودہ نظام ایسی اپوزیشن کے ہاتھ دینے کا رسک لیا جاسکتا ہے جس پر اسٹیبلشمنٹ اعتماد کرنے کے لیے تیار نہیں ؟ نہیں ایسا نہیں ہوسکتا کیونکہ اسٹیبلشمنٹ کے بڑوں کا مستقبل بھی اسی حکومت کے فیصلہ سازوں سے جڑا ہوا ہے۔
یوسف رضا گیلانی کے مدمقابل سندھ سے تعلق رکھنے والے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ہیں۔ شیخ صاحب کا اسٹیبلشمنٹ سے بڑا گہرا تعلق ہے۔ اسی تعلق کے باعث انہیں موجودہ حکومت میں وزارت خزانہ کی کنجی دی گئی اور وہ سینیٹ کے میدان میں بھی اتارے گئے۔ شیخ صاحب کو انتخابی دنگل میں اتارنے والے پوری سپورٹ فراہم کررہے ہیں اور اپوزیشن کے بعض ارکان سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔ ڈر تو یہ ہے کہ حکومت کی بجائے اس باربھی اپوزیشن کے ووٹ کم نہ ہوجائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسکہ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے اور حمزہ شہباز کی ضمانت سے ماحول میں حکومت کے خلاف ایک ارتعاش ضرور پیدا ہوا ہے تاہم حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے سے پرے نہیں ہوئے۔ موجودہ حکومت کا تحفظ اسٹیبلشمنٹ کا اپنا تحفظ ہے۔ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہے یا ہوتی ہے وہ شاید حقائق کا درست ادراک نہیں رکھتے۔ ایسا ماضی میں بھی کبھی نہیں ہوا اور آئندہ بھی نہیں ہوگا۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم:پلان بی ؟
Next Article ایازامیرکا کالم:لو ہم بھی پارسا ہوئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 1, 2026

فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 31, 2026

گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اکتوبر 31, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 31, 2026
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 31, 2026
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم اکتوبر 30, 2026
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.