Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کشمیریوں کو حق دیں گے کہ وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کے ساتھ : عمران خان
اہم خبریں

کشمیریوں کو حق دیں گے کہ وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کے ساتھ : عمران خان

ایڈیٹرفروری 5, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Imran Khan news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوٹلی : وزیر اعظم عمران خان نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ کشمیر کے لوگ جب پاکستان کے حق میں فیصلہ دیں گے تو وہ انھیں یہ حق دیں گے کہ وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر کوٹلی میں یوم یکہجتی کشمیر کے موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’میں کشمیر کے لوگوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ انشااللہ جب آپ کو آپ کا حق ملے گا۔ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر۔۔ جب آپ اپنی قسمت کا فیصلہ کریں گے، آپ کشمیر کے لوگ جب انشااللہ پاکستان کے حق میں فیصلہ کریں گے، اس کے بعد پاکستان کشمیر کے لوگوں کو وہ حق دے گا، ان کو وہ رائٹ دے گا کہ آپ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا آپ پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں، یہ آپ کا حق ہو گا۔‘
انھوں نے تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’دوسری وجہ سے آج یہاں اس وجہ سے آیا ہوں کہ میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو اطمینان دلانا چاہتا ہوں کہ سارا پاکستان آج مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے، مسلم دنیا آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ اگر مسلمان دنیا میں کوئی ملک اگر کسی بھی وجہ سے آپ کو سپورٹ نہیں کر رہی ہیں تو میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مسلمان ممالک کی عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔‘
وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اقوام متحدہ کو یاد کرانا چاہتا ہوں کہ آپ نے کشمیر کو وہ جو حق دیا گیا تھا، کشمیر کے لوگوں سے وہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ مشرقی تیمور کو یہ حق دیا گیا تھا، جس کے بعد وہاں ریفرنڈ کرایا گیا اور انھیں آزاد کر دیا گیا۔
یومِ یکجہتی کشمیر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ رہے گا اور انڈیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کوحل کرنے میں سنجیدہ ہے تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ تو بطور قوم ہماری قوت اور اعتماد کا نتیجہ ہے کہ ہم اہلِ کشمیر کی جائز امنگوں کے مطابق معاملے کے منصفانہ حل کے لیے غیر معمولی کاوش پر آمادہ ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ‘میں آج ہندوستان کو کہتا ہوں کہ یہ آپ کبھی جیت سکتے ہی نہیں ہیں۔ جب ایک آبادی مانتی نہیں ہے آپ کو اور جو تھوڑے سے لوگ کشمیر میں ہندوستان کی حمایت کرتے تھے، جب سے پانچ اگست سے جو آپ نے ظلم کرنا شروع کیا، لاک ڈاؤن کیا، کرفیو لگائے، وہ بھی تھوڑے سے لوگ آج آزادی چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہا میں لکھ کر دیتا ہوں کہ انڈیا نواز کوئی سیاستدان آج کشمیر میں الیکشن نہیں جیت سکتا ہے۔ انڈیا کے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس لیے آتے ساتھ ہی میں نے جو کوشش کی تھی کہ ہم کشمیر کا مسئلہ ڈائیلاگ کے ذریعے حل کریں۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت ہم حل کریں، میں پھر آپ کو کہہ رہا ہوں کہ اور کوئی دوسرا رستہ نہیں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ‘شروع میں مجھے سمجھ نہیں آئی کہ یہ کیوں نہیں آگے بڑھ رہا اور میرے ساتھ مذاکرات کیوں نہیں کر رہا تو پھر جب پلوامہ ہوا اور پھر ہندوستان کے جیٹ نے آ کر ہمارے درختوں کو شہید کیا۔۔۔مجھے درختوں سے بڑا لگاؤ ہے، بڑی تکلیف ہوئی مجھے کہ انھوں نے ہمارے درخت شہید کر دیے، لیکن تب ہی مجھے پتا چل گیا کہ یہ امن نہیں چاہتے، دوستی نہیں چاہتے، بلکہ وہ پلوامہ کو استعمال کرنا چاہتے تھے الیکشن جیتنے کے لیے۔’
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان پاک بھارت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر پر ریلیاں اور تقریبات
Next Article ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : سینیٹ انتخابات ،کیا پنجاب میں پی ٹی آئی مشکلات سے دوچار ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 3, 2026

نام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم

جولائی 28, 2026

پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.