ملتان ( عمران عثمانی سے ) 18 جنوری پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ایک اعتبار سے اہم ہے،اس نے اسی روز آسٹریلیا کی سرزمین پرپاکستان نے تاریخ کی پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کی۔14 جنوری 1977 کو شروع ہونے والا ٹیسٹ 18جنوری کو پاکستان کی8وکٹ کی فتح پر مکمل ہوا۔
سڈنی میں پاکستان کی فتح کے مرکزی ہیروفاسٹ بائولرز عمران خان اور سرفراز نواز تھے،دونوں نے 20 میں سے 18 وکٹیں اپنے نام کیں،ان میں بھی 12 وکٹیں عمران خان کی تھیں۔آسٹریلیا کی پہلی اننگ 211پر سمٹ گئی۔عمران خان نے 102رنز دے کر 6وکٹیں لیں۔جواب میں پاکستان نےآصف اقبال کی سنچری کی بدولت 360رنزبنائے۔149رنزکی سبقت اہم تھی،میزبان ٹیم دوسری اننگ میں بھی نہ چلی اور 180پر باہر ہوگئی،عمران خان نے اس بار 63 رنز دے کر 6وکٹیں لیں،پاکستان کو فتح کے لئے32 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2وکٹ پر مکمل کرلیا۔عمران خان نے میچ میں 165رنزکے عوض 12 کھلاڑی آئوٹ کئے۔
کیا ہی اتفاق تھا کہ یہ 3 میچز کی سیریز کا تیسرا ور آخری ٹیسٹ تھا،پاکستان نے اس فتح کے ساتھ ہی سیریز 1-1سے برابری پر ختم کی جو اس زمانہ کا بڑا کارنامہ تھا.
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں

