اسلام آباد : سال نو کے موقع پر قوم کے لیے پیٹرول کی قیمت سے متعلق بری خبر یہ ہے کہ حکومت نے قیمتیں بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سےکم اضافہ کرنےکی منظوری دی ہے ۔
اعلامیے کے مطابق اوگراکی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10.68 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی اور ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے اضافہ کی منظوری دی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ منظور کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل میں 10.92 روپے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل میں 14.87 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا تھا تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.36 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.95 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے فی لیٹر ، ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگی۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 73روپے 65پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 71روپے 81پیسے مقرر کی گئی ہے جو آج رات 12 بجے سے 15 جنوری تک نافذ العمل رہیں گی۔
( بشکریہ ۔۔ جیو نیوز )
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا

