ویسے تو دسمبر کا مہینہ ٹھنڈ سے بھرپور ہوتا ہے ایسی سردی پڑتی ہے کہ ہاتھ ٹھنڈے۔۔۔ پاوں ٹھنڈے۔۔۔سر ٹھنڈا۔۔۔کان ٹھنڈے۔۔۔ غرض اس ٹھنڈ سے بچنے کے لیے گرمائش کی ضرورت ہوتی ہے لیکن کیا عجب معاملہ ہے کہ شدید سردی میں بھی ستائیس دسمبر کو دل اداس اور آنکھ نم ہوجاتی ہے اور کیوں نہ ہو۔۔۔۔
میری آنکھوں کے سامنے وہ تمام مناظر گھومنے لگتے ہیں کہ جب میں ملتان اپنے دفتر میں موجود تھا اور رات کے آٹھ بجے میرے موبائل پر ایک کال آتی ہے اور دوسری جانب بولنے والا شخص کہتا ہے کہ میں راستے میں ہوں لیکن معلوم کرو بینظیر بھٹو کو راولپنڈی میں شہید کردیا گیا ہے۔۔۔میں فوری ٹی وی آن کرتا ہوں اور یہ صدمہ حقیقت کا روپ دھار چکا ہوتا ہے!! میں اسی لمحے اپنے کیمرہ مین کیساتھ کوریج کے لیے نکل پڑا راستے بلاک ہونا شروع ہوگئے تھے اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے
بہر حال کسی نہ کسی طرح میں ملک صلاح الدین ڈوگر کے الیکشن دفتر پہنچا جہاں پر لوگوں کا ہجوم تھا اور ٹی وی کے سامنے موڑے پر ملک صلاح الدین ڈوگر اور یوسف رضا گیلانی بیٹھے صرف ٹی وی سکرین کو بے سود دیکھ رہے تھے۔۔۔
اور پیچھے لوگ ایک دوسرے کے گلے لگ کر رو رہے تھے جبکہ زبان پر صرف یہی الفاظ تھے کہ
“ظالماں نیں بی بی نوں مار دتا اے”
ابھی یہ مناظر دیکھ رہا تھا کہ ہجوم سڑکوں پر نکلا اور جلاو گھیراو شروع ہوگیا لیکن ایسا ماحول تھا کہ جیسے کسی اپنے سگے کی موت ہوگئی ہو۔۔۔۔بس پھر جلاو گھیراو کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا تھا اور حکومتی مشینری بے بس ہوچکی تھی۔۔۔۔
دوسری جانب مشرف حکومت اس معاملے کو ہینڈل کرنے کے لیے مخدوم امین فہیم جیسے ظرف والے شخص کو ڈی ٹریک کررہی تھی لیکن اس اثناء میں سابق صدر آصف زرداری نے معاملات کنٹرول کیے اور ایک نعرہ لگایا کہ “جمہوریت بہترین انتقام ہے”
اس ایک لائن پر چلتے چلتے آج کا جمہوری نظام یہاں تک پہنچا۔۔۔
برسوں ایک دوسرے کے خلاف استعمال ہونے والی جماعتوں نے سمجھ لیا کہ استعمال کرنے والے کسی کے نہیں اور نظام حکومت چلانے والے پیچھے رہنے والوں کے گناہ اپنے سر ڈالتے ہیں۔۔۔۔
اسی سوچ بچار نے ماضی کے سیاسی حریفوں کو قریب آنے مجبور کردیا اور آج عورت کی حکمرانی کے خلاف باتیں کرنیوالے ،زرداری اور بی بی کو جیل اور پھر جلا وطن کرنیوالے سب بینظیر کی برسی میں شریک انکی شہادت کو تسلیم کرنے کے گواہ بنے ہوئے ہیں۔۔۔ سب بینظیر کی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں
دوسرے لفظوں میں ماضی کی غلط فہمیوں ، پراپگنڈا مہم ، کردار کشی اور مظالم پر ندامت کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں اور اس امر کو تسلیم کررہے ہیں کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔۔۔
کاش اس موقع پر تمام سیاسی اکابرین مستقبل میں ایک دوسرے کی کردار کشی نہ کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کریں
لیکن گمان یہی ہے کہ یہ ماضی کے تمام سیاسی حریف آج پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اکٹھے بغض عمران میں ہوئے ہیں اور جب عمران خان کی حکومت نہیں رہے گی تو یہ سب اپنی اپنی دوڑ لگائیں گے جو کہ ابھی بھی لگی ہوئی ہے لیکن آشکار نہیں ہورہی۔۔۔ جہاں تک موجود حکومت کا تعلق ہے تو وہ بھی اپنے پتے کھیل رہی ہیں حکومت اور پی ڈی ایم کے ذی شعور اور سنجیدہ سیاستدان اس بات سے بھی خائف ہیں کہ کہیں آپس کی لڑائی کا انجام ایسا نہ ہو کہ “لڑتے لڑتے ہوگئی گم ایک کی چونچ اور ایک کی دم “
اس لیے پس پردہ گفتگو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کا فی حد تک کارگر ہوتی ہے اس کا فیصلہ تو سینٹ کے انتخابات کریں گے۔۔۔۔
تاہم یہ امر بھی واضح ہے کہ اگر اجتماعی استعفے آگئے تو حکومت کا ٹھہرنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔۔۔۔
اب اس سارے سیاسی دنگل میں جمہوریت بچتی ہے یا نہیں اس پر بھی کچھ حلقے پریشاں ضرور ہیں لیکن جمہوریت کے ماننے والوں پر لازم ہے کہ اپنا سیاسی سکور جیسے چاہیے سیٹل کریں سیاسی انتقام بھی لیں لیکن انتقام کی آگ کو اس قدر نہ بھڑکائیں کہ وہ جمہوریت اور جمہوری رویوں کو ہی بھسم کردے
ٌٌ( بشکریہ : روزنامہ سب نیوز ۔۔ اسلام آباد )
جمعہ, نومبر 27, 2026
تازہ خبریں:
- اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
- شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
- ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
- ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
- ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
- مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
- پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ

