Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟
  • اگلے تین روز کے لیے پیٹرول چار روپے لیٹر سستا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » میں، میں، میں۔۔یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
لکھاری

میں، میں، میں۔۔یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ایڈیٹردسمبر 20, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کسی بیگانی شادی میں اجنبی لوگوں کے درمیان پکی سی شکل بنا کر بیٹھنے سے زیادہ بورنگ کوئی کام نہیں۔ ویسے تو میں خاصا آدم بیزار قسم کا آدمی ہو ں، خواہ مخواہ کسی سے گفتگو کا آغاز نہیں کرتا مگر ایسے میں اگر کوئی خوش اخلاقی سے ابلتا ہوا میزبان کسی دوسرے مہمان سے تعارف کروادے تو بات شرو ع ہو ہی جاتی ہے۔شادی ہو، مرگ ہو، جہاز میں برابر والی نشست کا مسافر ہو، ڈاکٹر کے کلینک میں اپنی باری کا انتظار کرتا ہوا مریض ہو یا یونہی کوئی راہ چلتا اجنبی ہو،آپ کسی بھی موقع پر گفتگو شروع کرکے دیکھیں،تھوڑی دیر بعد آ پ کو احساس ہوگا کہ مد مقابل گفتگو کے نام پر ”میں، میں،میں“ کی گردان کر رہا ہے۔”السلام علیکم جناب، آ پ کی تعریف؟ جی وعلیکم السلام، میرا نام ع غ ہے۔ ماشا اللہ بڑا خوبصورت نام ہے، میرے چھوٹے بیٹے کا نام بھی ع غ ہے، بہت پیارا بچہ ہے، بالکل اپنی ماں پر گیا ہے، اصل میں میری شادی کافی جلدی ہو گئی تھی، اسی لیے میرے تینوں بچے ماشااللہ دیکھنے میں میرے جتنے ہی بڑے لگتے ہیں، تینوں کی عمروں میں صرف چار چار ماہ کا فرق ہے، جی اب آپ پوچھیں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے تو جناب والا بس اسے ایک ریکارڈ ہی سمجھیں، ویسے تو میری کم عمری کی شادی بھی ایک ریکارڈ ہے لیکن خیر جانے دیں، آپ کیا کرتے ہیں، میں تو سریا امپورٹ کرتا ہوں، کبھی گردن میں فٹ کروانا ہو تو مجھے ضرور یاد کیجیے گا، یہ رہا میرا کارڈ، آپ کو ایک مزے کی بات سناتا ہوں، جب یہ ع غ، یعنی میرا چھوٹا بیٹا پیدا ہونے والا تھا تو میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ اِس مرتبہ بچے کا نام میں رکھوں گا اور میں نے نام بھی سوچ لیا، ط ظ، آپ خود بتائیے کتنا خوبصورت نام ہے، لیکن وہ نہیں مانی، کہنے لگی کہ نام رکھنا ماں کا حق ہے، ع غ پر اڑ گئی، میں بھی تھوڑی دیر اپنی بات پر قائم رہا، وہ اُس وقت روٹیاں پکا رہی تھی، مذاق میں اس جیون جوگی نے ہاتھ میں پکڑا ہوا بیلنا میرے سر میں مارا، نہایت مترنم سی آواز نکلی، سو یوں سمجھئے جیسے پیانو کا آخری سُر ہو تاہے، آج تک اس کا نشان نہیں گیا، یہ دیکھیں میرے سر پر، ہاتھ لگا کر دیکھیں، یہ جو خوبصورت سا گومڑ نظر آ رہا ہے، سری لنکا کے نقشے جیسا،یہ اسی نیک بخت کی دین ہے، خدا اسے خوش رکھے،ٹھوکر نیاز بیگ سے پرے اُس کے باپ کی پچاس ایکڑ زمین ہے، انکل ماشا اللہ اب پچاسی برس کے ہو گئے ہیں،حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد ہے، میری مسز اُن کی اکلوتی اولاد ہے۔۔۔آپ کے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا؟“
میرے دوست الف کا خیال ہے کہ میں خواہ مخواہ لوگوں مضحکہ اڑاتا ہوں، اُس کا کہنا ہے کہ ”یہ لوگ تمہاری طر ح کالم نہیں لکھتے، اِن لوگو ں کے پاس اپنی ذاتی زندگی کے علاوہ کوئی بات نہیں لہذا تم اسے اِن کا کالم ہی سمجھا کرو، بالکل ویسے جیسے تمہیں اپنے کالم کے متعلق یہ غلط فہمی ہے کہ لوگ اسے دلچسپ سمجھ کر پڑھتے ہیں اسی طرح اِن عام لوگوں کا بھی یہی خیال ہے کہ اِن کی زندگی بہت دلچسپ ہے!“اِس آخری جملے میں الف نے گویا میرا کلیجہ ہی نکال کر رکھ دیا۔اگر میرے ہاتھ میں بھی اُس وقت بیلنا ہوتا تو یقینا میں الف کے سر پر مار کرامریکہ کے نقشے جیسا گومڑ بنا دیتامگر میں نے یہ ارادہ ملتوی کر دیا کیونکہ اگلے روز ہم نے اکٹھے ایک شادی میں شرکت کرنی تھی۔کورونا کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر الف نے نہ صرف ماسک پہنابلکہ سر پر ہلمٹ نما شیشے کا ڈھکن بھی چڑھا لیا جو عموماً ڈاکٹر لوگ کورونا وارڈ میں استعمال کرتے ہیں۔ابھی تو الف اِس بات پر مصر تھا کہ وہ سفید رنگ کا کفن نما لباس پہن کر شادی میں جائے گا مگر میں نے اُس صورت میں ساتھ جانے سے صاف انکار کر دیا۔شادی الف نے ہماری ملاقات ایک لکھاری سے ہوئی جو ہاتھ میں اپنی کتابوں کا سیٹ لیے گھوم رہا تھا، پہلے تو اُس نے ہم سے معانقے کی کوشش کی جسے ہم نے نہایت شائستگی سے نظر انداز کردیا، اُس کے بعد موصوف نے اپنی کتاب پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ میری نئی کتاب ہے، گزشتہ ماہ ہی مارکیٹ میں آئی ہے اورآپ کو یہ جان کر خوشی اور حیرانی ہوگی کہ اِس قلیل عرصے میں ہی یہ برصغیر پاک و ہند کی سب سے زیادہ بِکنے والی کتابوں کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے۔“ یہ کہہ کر اُس نے جیب سے روزنامہ ’کالک‘کا تازہ شمارہ نکالا اور ایک خبر پر انگلی رکھتے ہوئے کہا ”یہ دیکھیں۔“الف نے مجھ سے اخبار چھین کر پوری خبر پڑھی اور پھر کہا ”نوجوان، ایسی کتابیں یوں مفت نہیں بانٹنی چاہئیں، نظر لگ جاتی ہے، اسے ایمزون پر رکھواؤ۔“اس دن کے بعد سے وہ لکھار ی جیف بیزوس کا پتہ تلاش کرتا پھر رہا ہے۔
عام لوگوں کی کیا بات کریں اچھے خاصے پڑھے لکھے بھی اسی ”میں سینڈروم“ کا شکار ہیں۔سرکاری افسران، خاص طور سے جب وہ ریٹائر ہو جائیں، اپنی بات کا آغاز ہی اِس جملے سے کرتے ہیں کہ While I was posted as۔۔۔اور پھر اس کے بعد ’آئی‘ کی ایسی گردان شروع کرتے ہیں کہ بندے کی سر ہلاتے ہلاتے گردن تھک جاتی ہے۔ کچھ دن پہلے ایسے ہی ایک ریٹائر سرکاری افسر سے ملاقات کرنی پڑ گئی، موصوف نے چائے پلانے کے بہانے بٹھا لیا اور اپنی مختلف تعیناتیوں کے قصے سنانے لگے۔ پندرہ منٹ کی نان سٹاپ یکطرفہ گفتگو میں موصوف نے بلا مبالغہ پینتیس مرتبہ ’آئی‘ کا ستعمال کیاہوگا۔ممکن ہے آپ سوچیں کہ اچھا ہے پندرہ منٹ میں جان چھوٹ گئی مگر ایسا نہیں ہوا، پندرہ منٹ بعد انہوں نے محض سانس لینے کی غرض سے توقف کیا تھا اور شفیق الرحمن کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق مجھے ہاتھ کے اشارے سے بولنے سے منع کیا تھا کہ ابھی اُن کی بات مکمل نہیں ہوئی۔بہرحال کسی نہ کسی طرح میں ان کی بزم سے پریشان ہو کر نکل ہی آیا۔
اگر آپ بھی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کی گفتگو سے کتنا محظوظ ہوتے ہیں تو اپنی گفتگو میں لفظ ’میں‘ کی گنتی کرکے دیکھیں، حیرت انگیز نتائج نکلیں گے۔
(گردوپیش کے لیے ارسال کیاگیا کالم)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا اس ملک میں صرف علی وزیر ہی قانون شکن ہے ؟
Next Article نہلے پہ دہلے کی سیاست۔۔امتیاز عالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 21, 2026

محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم

اکتوبر 20, 2026

جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 21, 2026
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 19, 2026
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا اکتوبر 18, 2026
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.