Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » محبت کرنے والوں سے ایک گزارش!۔۔گل نو خیز اختر
لکھاری

محبت کرنے والوں سے ایک گزارش!۔۔گل نو خیز اختر

ایڈیٹردسمبر 6, 202012 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اشرف ایک ٹی وی چینل میں کیمرہ مین ہے۔ تعلیم میٹرک اورشکل و صورت مناسب ہے۔دو سال پہلے اِسے ایک لڑکی سے محبت ہوگئی ۔ یہ ہر ریکارڈنگ پر مجھے ’’پارو‘‘کے قصے سناتا تھا۔ پارو بھی اشرف کی طرح’’ اعلیٰ تعلیم یافتہ ‘‘تھی‘ ماڈلنگ کا شوق تھا۔ ایک دن اشرف سے ملاقات ہوگئی اور پہلی ملاقات ہی محبت میں بدل گئی۔ اشرف نے مجھے ایک دن اُس کی تصویر بھی دکھائی جس میں اُس کی پارو، سبز رنگ کی لپ اسٹک لگائے اپنے گھر کے فریج پہ ہاتھ رکھے بڑے فخر سے کھڑی تھی۔
دونوں ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے تھے لیکن دونوں کے گھر والے اس شادی کے خلاف تھے،ایک دن اشرف نے مجھے بتایا کہ گھر والے راضی نہ ہوئے تو میں نے اور پارو نے طے کر لیا ہے کہ ہم کورٹ میرج کرکے کرائے پر گھر لے کر علیحدہ رہیں گے۔ میں نے حیرت سے پوچھا’’کتنی تنخواہ ہے تمہاری؟‘‘ آرام سے بولا’’اٹھارہ ہزار‘‘۔ میں نے گھور کر اُسے دیکھا’’تو تمہارا کیا خیال ہے اٹھارہ ہزار میں گھر کا کرایہ ، بجلی کا بل، گیس کا بل، پانی کا بل اور دیگر ضروریات پوری کر لو گے؟‘‘ اشرف نے طنزیہ لہجے میں میری طرف دیکھا’’سرجی!لگتا ہے آپ محبت کی طاقت کو نہیں جانتے،پارو کہتی ہے کہ مجھے کچھ نہیں چاہیے ‘ اُسے صرف میرا پیار چاہیے‘‘۔میں کچھ بولنے ہی والا تھا کہ اشرف جلدی سے پھر بول پڑا’’سرجی!پارو کی محبت نے مجھے بہت طاقتور بنا دیا ہے،اب میں ساری دنیا سے لڑ کر اپنا حق لے سکتا ہوں‘‘۔میں نے احتیاطا ً پوچھا’’تم نے بتایا تھا کہ تمہیں تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی،تو کیا تم نے چینل کے مالک سے بات کی؟‘‘ ۔ سہم کر بولا’’نہیں سر!وہ تو ہر وقت غصے میں ہوتے ہیں، خواہ مخواہ نوکری سے ہی نہ نکال دیں۔‘‘ پھرایک دن اشرف اور پارو کی کورٹ میرج ہوگئی اور دونوں ایک کمرے کے فلیٹ میں رہنے لگے۔
شادی کو چھ ماہ ہی گزرے تھے کہ ایک دن پتا چلا کہ پارو اور اشرف کی بھیانک لڑائی ہوئی ہے اور پارو اپنے میکےچلی گئی ہے۔میں نے اشرف کو فون کر کے بات پوچھی تو دانت پیس کر بولا’’کیا بتاؤں سر جی! اِس منحوس شکیلہ نے تو میری زندگی عذاب کر کے رکھ دی ہے‘‘۔ میں چونکا ’’شکیلہ؟؟؟ ‘‘یہ کون ہے؟۔‘‘ بے بسی سے بولا’’یہ وہی پارو ہے،کم بخت کا اصل نام شکیلہ ہے ‘‘۔ میں نے فوری طور پر پوچھا کہ ہوا کیا ہے؟ اشرف نے جو تفصیل بتائی اُس کا مختصر خلاصہ یہ تھا کہ ’’پارو عرف شکیلہ اُس سے روز نئی نئی چیزیں خریدنے کی فرمائش کرتی ہے،کرایہ اور دیگر بلوں کی رقم ادا کرنے کے بعد اشرف کے پاس کچھ نہیں بچتا لہٰذا وہ سیخ پا ہوجاتاہے‘‘۔ میں نے یاد دلایا کہ تمہیں تو پارو کی محبت نے طاقتور بنا دیا تھا۔ غصے سے بولا’’اُس وقت میں نے اِس پینڈو کو سوتے ہوئے نہیں دیکھا تھا،سر جی ! یقین کریں مردوں کی طرح خراٹے لیتی ہے، صبح اٹھتی ہے تو جب تک منہ پر پانی کے چھینٹے نہ مار لے‘ آنکھیں بھینگی لگتی ہیں۔ کچھ دنوں بعد اشرف نے بتایا کہ پارو سے صلح ہوگئی ہے اور وہ دوبارہ اُس کے پاس آگئی ہے۔تین چار ماہ بعد پھر دونوں میں گھمسان کی جنگ ہوئی،اب کی بار اشرف نے میرے آگے ہاتھ جوڑ دیے’’سر جی! میں تو تنگ آگیا ہوں،آپ ہی اِسے کچھ سمجھائیں۔‘‘ میں نے وعدہ کیا کہ میں شام کو اُن کی طرف ضرور چکر لگائوں گا۔آفس سے فارغ ہوکر میں اشرف کے فلیٹ پر آگیا،دونوں ایک دوسرے سے سخت ناراض لگ رہے تھے‘ میں نے پارو سے پوچھا ’’بی بی ! تم بھی تو اشرف سے بہت محبت کرتی تھیں، یہ ساری محبت کدھر گئی؟‘‘ پارو پھٹ پڑی’’مجھے کیا پتا تھا کہ میرے نصیب پھوٹ جائیں گے، شادی سے پہلے تو یہ روز نہا دھو کر ’صاف ستھری شرٹ پہن کر مجھ سے ملنے آیا کرتا تھا‘ میں سمجھتی تھی شاید ایسا ہی ہے، لیکن شادی کے بعد پتا چلا کہ یہ کتنا ڈنگر ہے، چھ چھ دن نہاتا نہیں،صبح غسل خانے میں کلی کرتے ہوئے ایسی ایسی آوازیں نکالتاہے کہ میرا جی متلانے لگتاہے، کام سے واپس آتا ہے تو پھٹی ہوئی بنیان اور کچھا پہن کرٹی وی دیکھنے لگ جاتاہے،دو دو مہینے تک ناخن نہیں کاٹتا،خود روز سگریٹ کی ڈبی پھونک جاتاہے،میں ہاضمے کے لیے بوتل مانگ لوں تو موت پڑ جاتی ہے۔بس میں نے اِس کے ساتھ نہیں رہنا‘‘۔ میں سمجھ گیا کہ حالات کافی خراب ہوچکے ہیں۔ ایک ہفتے بعددونوں میں طلاق ہوگئی۔آج دونوں اپنے اپنے گھر بہت خوش ہیں۔
محبت سچائی کا نام ہے، جہاں سچائی نہیں رہتی وہاں محبت بھی نہیں رہتی اور سچائی یہ ہے کہ جس سے ہم پیار کرتے ہیں وہ ہر وقت ویسا نہیں ہوتاجیسا ہم اُسے دیکھتے ہیں۔ اگر وہ کوئی انسان ہے توعین ممکن ہے کہ وہ خراٹے بھی لے ۔ اُس کے بال بھی الجھے ہوئے ہوں ۔کسی بات میں کنجوسی بھی دکھائے۔غصہ بھی کرے۔ بیزاری بھی دکھائے ۔ بلند آواز میں ڈکار بھی لے۔ منہ پھاڑ کر جماہی بھی لے۔ سرِ عام خارش بھی کرتا پھرے وغیرہ وغیرہ۔ہم سب اپنے گھروں میں کچھ اور ہوتے ہیں اور باہر کچھ اور۔ لباس سے شخصیت تک ہم روز ایک دوہری زندگی گزارتے ہیں۔ ٹھیک ہے باہر کے ماحول کے تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالنا بھی ضروری ہے۔ لیکن جس سے آپ محبت کرتے ہیں اور جسے اپنی زندگی کاحصہ بنانے جارہے ہیں‘ اُسے ضرور کھل کے بتائیں کہ آپ کی اصلیت کیا ہے۔جس کو آپ سے پیار ہے اُسے آپ پسینے میں شرابور بھی اچھے لگیں گے۔ بڑھی ہوئی شیو میں بھی اچھے لگیں گے۔ موٹے پیٹ میں بھی اچھے لگیں گے اور کالی رنگت میں بھی اچھے لگیں گے۔مردہو یا عورت،ہر انسان ایک جیسا ہے۔کسی کا اصل زیادہ دیر تک چھپا نہیں رہ سکتا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleففتھ جنریشن وار فیئر اور پاک ڈوزیئر۔۔امتیاز عالم
Next Article ڈاکٹر ظفر الطاف۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.