Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » میرے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ ہے ، ایف بی آر کی رپورٹ بھی فراہم نہیں کی گئی :جسٹس فائز عیسیٰ
اہم خبریں

میرے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ ہے ، ایف بی آر کی رپورٹ بھی فراہم نہیں کی گئی :جسٹس فائز عیسیٰ

ایڈیٹردسمبر 5, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Qazi-Faez-Isa-Supreme-Court
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس کے فیصلے کے حوالے سے دائر نظر ثانی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے صدارتی ریفرنس میں دیے گئے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سرکاری عہدے داروں نے میرے اور اہل خانہ کے خلاف پروپیگنڈہ مہم چلائی، ایف بی آر کی رپورٹ نہ مجھے نہ اہلیہ کو فراہم کی گئی، ایف بی آر رپورٹ بھی ریفرنس کی مانند گمراہ کن پروپیگنڈہ کے لیے میڈیا کو لیک کی گئی، ایف بی آر کی رپورٹ سے میں اور اہلیہ متاثر ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 19 جون 2020کے فیصلے کے پیرا گراف 2 تا 11 پر نظر ثانی کر کے واپس لیا جائے، جون کے فیصلہ سے عدلیہ کی آزادی کو ایگزیکٹو کے ہاتھ میں دے دیا گیا، اور عدلیہ کی آزادی ایگزیکٹو کے ہاتھ میں دینا آئین کے خلاف ہے۔
انہوں نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس کے بعد ایم کیو ایم، پی ٹی آئی نے درخواستوں میں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا، سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا نجی طور پر ریفرنس کا بتانے کا مقصد استعفیٰ لینا تھا، سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے تعصب بارے درخواست کے دوسرے حصے کی سماعت نہیں کی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے کئی عہدے داروں کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں، علم نہیں کہ انہوں نے جائیدادوں کو پاکستان میں اپنے ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر کیا یا نہیں، ان عہدیداروں میں سید ذوالفقار عباس بخاری، شہزاد اکبر، یار محمد رند، ندیم بابر، عاصم سلیم باجوہ، شہباز گل ، فیصل واوڈا اور عثمان ڈار شامل ہیں۔
انہوں نے اپنی درخواست میں بتایا کہ ذوالفقار عباس بخاری کی 45 ولنگٹن روڈ لندن میں فلیٹ نمبر 3 جائیداد ہے، یار محمد رند کی سپرنگ ریذیڈنشل ولا اور انٹرنیشنل سٹی دبئی میں جائیداد ہے، ندیم بابر کا ہیوسٹن امریکا میں گھر ہے، شہباز گل کا امریکا میں گھر ہے۔
ان کا یہ بھی بتانا تھا کہ عاصم سیلم باجوہ کی اہلیہ کی امریکا میں 13 کمرشل اور 5 رہائشی جائیدادیں ہیں، فیصل واوڈا کی بیرون ملک 9 جائیدادیں ہیں، فیصل واوڈا کی لندن میں 7، ملائشیا اور دبئی میں ایک ایک جائیداد ہے جب کہ عثمان ڈار کی برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جائیداد ہے، شہزاد اکبر کی لندن میں جائیداد ہے اور ان کی اہلیہ کا اسپین میں ایک فلیٹ ہے۔
اپنی درخواست میں قاضی فائز عیسیٰ نے مطالبہ کیا کہ جسٹس یحیٰی آفریدی کے فیصلے کی روشنی میں میری درخواست کو قابل سماعت قرار دیا جائے، جسٹس مقبول باقر، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحیٰی آفریدی کو بھی بینچ کا حصہ بنایا جائے، اور درخواست کی سماعت ٹی وی پر لائیو نشر کرنے کا حکم دیا جائے۔اب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے دائر نظر ثانی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔
جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ 8 دسمبر کو سماعت کرے گا جب کہ جسٹس قاضی نے بینچ میں دیگر 3 ججز جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیی آفریدی،جسٹس مقبول باقر کو شامل کرنے کی ضمنی درخواست بھی کر رکھی ہے۔
( بشکریہ : جیو نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جسٹس فائز عیسیٰ سپریم کورٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم۔۔بس کچھ دن اور ٹھہر جاؤ
Next Article ففتھ جنریشن وار فیئر اور پاک ڈوزیئر۔۔امتیاز عالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 23, 2026

قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا

جنوری 20, 2026

تجربہ گاہ اور پیڑ کی بربادی: وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 13, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.