Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » دعوت شیراز معہ کتاب!۔۔ شاہد مجید جعفری
شاہد مجید جعفری

دعوت شیراز معہ کتاب!۔۔ شاہد مجید جعفری

ایڈیٹرنومبر 11, 20208 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahid majeed jafery articles at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خواتین و حضرات موجودہ حالات کے تناظر میں کسی دانشور نے کیا خوب کہا ہے کہ جگ میں آ کر ادھر ادھر دیکھا، مہنگائی نظر آئی جدھر دیکھا ۔اب آپ سے کیا پردہ ، یہ عظیم مقولہ جس دانشور سے منسوب ہے اتفاق سے وہ عظیم دانشور نما آدمی بندہ حقیر فقیر بلکہ پُر تقصیر، میں ہی واقع ہوا ہوں۔ ادھر ہمارے محلے میں جب سے یہ مقولہ زبان د عام ہوا ہے تو ایسے میں چند مفسد اور شر پسند عناصرکہ جن کا کام ہی معاشرے میں انتشار پھیلانا ہے مارے حسد کے یہ کہنا شروع ہو گئے کہ یہ شعر اس کا اپنا نہیں بلکہ اس نے میر درد کے شعر کی پیروڈی کی ہے سو ہم نے دافعہء شر کی غرض سے یہ دندان شکن بیان جاری کردیا کہ اگر میر درد صاحب خود آ کر یہ کہہ دیں کہ یہ شعر میرا ہے تو بندہ ان کے حق میں دست بردار ہو جائے گا ۔ ہاں تو دوستو بندہ مہنگائی کے بارے میں عرض کر رہا تھاکہ باقی باتیں تو چھوڑیئے اب تو نوبت ایں جا رسید کہ جب دیسی ٹینڈوں جیسی مسکین سبزی بھی ہاتھ نہیں لگانے دیتی تو سوچیں ولائیتی ٹینڈوں کے نخرے کا عالم کیا ہوگا؟؟؟۔انہی حالات میں ہمیں خبر ملی کہ جناب حسین احمد شیرازی صاحب نے اپنی نئی کتاب” دعوت شیراز ” شائع کر وا دی ہے جس کی قیمت کا سن کر حکمرانوں کے مطابق ہمارا گھبرانا بنتا تو نہیں تھا لیکن پھر بھی ہم گھبرا گئے لیکن خود کو باذوق ثابت کرنے کے لیئے ہمیں یہ کتاب پڑھنا ضرور تھی اور پڑھنے کے لیئے کتاب کا خریدنا بھی از بس ضروری تھا پھر کتاب خریدنے سے پہلے یہ خیال آیا کہ پچھلی دفعہ جناب نے "بابو نگر ” بھی تو مفت ارسال فرمائی تھی ہو سکتا ہے اس دفعہ پھر مہربانی کر دی جائے ۔اور مہربانی کر دی گئی۔۔
وہ جو کہتے ہیں نا کہ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے استاد آخر استاد ہوتا ہے اور جناب شیرازی صاحب تو ویسے بھی ہمارے روحانی، دنیاوی ، غائبانہ حاضرانہ استاد و پیشوا اور گرو دیو ہیں سو انہوں نے از راہ عنایت ہمیں نیک تمناؤں کے ساتھ یہ کتاب ارسال کر دی (لیکن غضب یہ ہوا کہ انہوں نے ان "نیک” تمناؤں کی تفصیل ساتھ لف نہیں کی ۔اسی لیے ہم یہ سوچ سوچ کر ہلکان ہو ئے جا رہے ہیں کہ جانے ان کے ہاں نیک تمناؤں سے کیا مراد ہے ؟) لو جی سجنو کتاب کو مفت پا کر ہماری حالت بلکل اس غریب آدمی جیسے ہوگئی کہ جس کا اتفاق سےآخری خربوزہ میٹھا نکل آیا ہو۔
کتاب کے بارے میں کیا کہوں کہ چھوٹا منہ اور بڑی بات والا معاملہ ہے بہر حال یہ ہنسانے کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سوچنے پر بھی مجبور کر دیتی ہے (چو نکہ ہم نے سوچنا کچھ نہیں کہ سوچنے کا کام آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ذمہ لگایا ہے اس لیئے آپ صرف مزاح پر ہی گزارا کیجیئے گا) خیر کتاب پڑھنے کے بعد ہم نے اپنے ایک نیم دانشور دوست کو اس وعدے پر دی کہ وہ پڑھ کر واپس کر دے گا اور زرِ تلافی کے طور پر اس کی نئی خرید کردہ دو کتابیں اپنے پاس رکھ لیں۔ ویسے تو ہمارا یہ دوست بڑے آرام سے کتابیں پڑھتا ہے لیکن زر تلافی رکھوانے کی وجہ سے اس نے نہ صرف کتاب کو جلد پڑھ لیا بلکہ اسے دینے کے لیئے بقلم خود گھر آ گیا اور کتاب واپس کرتے ہوئے مجھ سے کہنے لگا اک بات تو بتاؤ اور وہ یہ کہ کیا شیرازی صاحب شادی شدہ ہیں ؟ تو اس پر میں اسے جواب دیتے ہوئے بولا کہ آپ کی شادی تو ہماری ہوش سے بھی پہلے ہو چکی تھی لیکن تم کیوں پوچھ رہے ہو ؟ اس پر وہ جیب سے نسوار نکال کر منہ میں ڈالتے ہوئے بولا اس لیئے پوچھا میرے بھائی کہ اتنا اچھا مزاح کوئی شادی شدہ بندہ (یا مظلوم شوہر ) ہی لکھ سکتا ہے کہ جس پر مشکلیں اتنی پڑیں کہ اس کا ہاسا نکل گیا ہو۔ پھر اچانک نیم دانشور میری طرف جھکا اور تھوڑے سخت لہجے میں بولا یہ بتاؤ کہ کیا شیرازی صاحب مجھے جانتے ہیں ؟ یا کبھی تم نے ان سے میرا تزکرہ کیا ہے؟اس پر میں حیرت سے بولا ہر گز نہیں، نہ تو وہ تمہیں جانتے ہیں اور نہ ہی تم اتنے جوگے ہو کہ تمہارا تزکرہ کیا جائے لیکن تم کیوں پوچھ رہے ہو ؟ اس پر نیم دانشور نے میرے ہاتھ سے کتاب چھینی اور ایک صفحہ نکال کر با آواز بلند پڑھتے ہوئے بولا اگر وہ مجھے نہیں جانتے تو پھر یہ انہوں نے یہ کیسے لکھ لیا۔ ” شادی کو اگر آرٹ کہا جائے تو مشکور صاحب کے لیئےیہ مارشل آرٹ ہے جس نےمار مار کر ان کو شل کر دیا ہے”(اتنا پڑھ کر نیم دانشور نے اپنی پیٹھ سہلائی جیسے کوئی پرانی چوٹ یاد آ گئی ہو) اس کے بعد اسی مضمون کی تین چار لائینیں چھوڑ کر بولا ” میں سکول میں باکسنگ کرتا تھا قسم لے لیں اتنے مکے تو مجھے باکسنگ رنگ میں نہیں پڑے تھے جتنے میں نے گزشتہ چند دنوں میں کھائے ہیں۔” اس لائن کو پڑھنے کے بعد اس نے بڑے غصے سے میری طرف دیکھا اور کہنے لگا اس بات کوتمہارے علاوہ اورکوئی نہیں جانتا تھا اس لیئے تم نے ہی میرا سیکرٹ آؤٹ کیا ہے اس سے پہلے کہ میں کچھ کہتا وہ مزید غصے سے بولا یہ سب تمہارا کیا دھرا ہے فرق صرف اتنا ہے کہ شیرازی صاحب نے نام تبدیل کر کے اسے مکالمے کے انداز میں تحریر کر دیا ہےجیسا کہ وہ لکھتے ہیں ” ہمارے دوست واجد صاحب نے اپنی شریک حیات کا تعارف "بڑی امی” کہہ کر کروایا تو ہم سوچ میں پڑ گئے کہ ان کا اتنی کم عمر خاتون کے ساتھ یہ رشتہ کیسے ہو سکتا ہے؟ہماری پریشانی بھانپ کر انہوں نےوضاحت کی کہ انہیں اتنی نصیحتیں اور جھڑکیاںاپنی والدہ سے نہیں ملی تھیں جتنی اس خاتون سے ۔۔تو پھر یہ ” بڑی امی” ہی ہوئی نا! یہ اپنی رفیقہ حیات کو "تقدیر” کہہ کر بلاتے ہیں ہم نے وجہ پوچھی تو بولےاس پر میرا کنٹرول جو کوئی نہیں”
نیم دانشور کو غصے میں دیکھ کر ہمارا ماتھا ٹھنکا کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ وہ غصے کا بہت گدھا بلکہ سور واقع ہوا ہے اس لیئے اسے پچکارتے ہوئے بولے قسم لے لو بھائی جو میں نے شیرازی صاحب کو تمہارے بارے میں ایک لفظ بھی بتایا ہو۔ مضمون میں تمہارے ساتھ مماثلت محض اتفاق ہے ویسے بھی اس قسم کی ملتی جلتی صورت حال کہانی گھر گھر کی ہے میری بات سن کر نیم دانشور نے چونک کرسر اُٹھایا اور میری طرف دیکھتے ہوئے بڑے ہی پراسرار لہجے میں بولا کیا واقعی ہر گھر کی یہی کہانی ہے؟ میں اس کی طرف دیکھ کر اثبات میں سر ہلانے ہی لگا تھا کہ ۔۔۔۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایوب خان: کیا واقعی پاکستان کے پہلے فوجی حکمران کی حکومت مہنگی چینی کی وجہ سے گری؟۔۔فاروق عادل
Next Article برطانیہ کے ٹریفک نظام پر ایک نظر ۔۔ فیضان عارف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.