Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » محمد حنیف کا کالم: پنجاب اور فوج، ایک لوّ سٹوری
لکھاری

محمد حنیف کا کالم: پنجاب اور فوج، ایک لوّ سٹوری

ایڈیٹراکتوبر 21, 20204 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
muhammad hanif writes about land aloted to raheel sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کبھی کبھی خوشگوار حیرت ہوتی ہے اُن نوجوانوں سے مل کر جنھیں اقبال، غالب، فیض یا پروین شاکر کا کوئی شعر یاد ہو نہ ہو، جون ایلیا کا شعر ضرور یاد ہوتا ہے۔جون ایلیا کو زندگی میں بھی بہت پیار ملا اور وفات کے بعد تو اُن کے دشمن بھی انھیں حضرت جون ایلیا کہہ کر یاد کرتے ہیں۔
گوجرانوالہ جلسے میں نواز شریف نے نام لیا تو یہ بحث شروع ہو گئی کہ یہ تاریخی واقعہ ہے یا بس دودھ پتی میں اُبال۔
مجھے جون ایلیا کے شعر یاد آ گئے:
شرم، دہشت، جھجک، پریشانی
ناز سے کام کیوں نہیں لیتیں
یہ، مگر، وہ، یہ سب کیا ہے
تم میرا نام کیوں نہیں لیتیں
ایک طرف سے نعرے لگے کہ تاریخی کام ہو گیا، دوسری طرف سے الزام لگا بغاوت ہو گئی ہے۔
جون ایلیا کے نوجوان مداحوں کو، جن میں سے یقیناً کئی پی ٹی آئی میں بھی شامل ہیں، شاید یہ پتا نہ ہو کہ پرانے زمانے میں شریف گھرانوں (نہیں نہیں اور بھی شریف گھرانے ہوتے تھے) بیویاں شوہر کا نام نہیں لیتی تھیں۔ یہ بھی کہا جاتا کہ خاوند کا نام لینے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے، تو ‘منے کے ابا’ اور یہ وہ کہہ کر نکاح بچایا جاتا تھا۔
مجھے یقین ہے کہ یہ رسم صرف کچھ زیادہ ہی شریف گھرانوں میں تھی کیونکہ میں نے گاؤں گوٹھوں میں کاشتکار خواتین کو نہ صرف خاوند کا نام لیتے سُنا ہے بلکہ وہ اس کے ساتھ ایک گالی بھی جڑ دیتی تھیں کیونکہ انھیں پتا تھا کہ شوہر کو بات سمجھانے کے لیے یہ کرنا پڑتا ہے۔
پی ٹی آئی کے نوجوان پاکستان میں جدیدیت کی علامت ہیں اور مجھے یقین ہے کہ انھیں پتا ہے کہ شوہر کا نام لینے سے نکاح نہیں ٹوٹتا بلکہ دوسروں کی ماؤں بہنوں کا نام لینے سے بھی کچھ نہیں ہوتا بس بیانیے میں رنگ بھر جاتا ہے۔
یار لوگوں کو پوری تحریک میں صرف باجوہ اور فیض کے نام یاد رہ گئے۔ مجھے تو صرف پیار کے ترانے اور کچھ میٹھے گلے شکوے سنائی دیے۔ کسی نے نہیں کہا کہ اداروں کا احترام ہے، کسی نے نہیں کہا کہ اداروں سے پیار ہے، کسی نے نہیں کہا کہ ہمیں اپنی فوج کو دنیا کی بہترین فوج بنانا ہے (حالانکہ ہمیں پرائمری سکول سے یہ بتایا جاتا ہے کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔)
میری آنکھوں میں اس وقت آنسو آ گئے جب کسی نے اداروں کو پلکوں سے تشبیہ دی اور یہ کہا کہ پلکیں آنکھوں کی حفاظت کرتی ہیں اور اگر پلکوں کا بال آنکھوں میں آ جائے تو آنسو نکل آتے ہیں اور پھر بال کو بھی نکالنا پڑتا ہے۔
بغاوت کی بُو سونگھنے والوں کو شاید بے چینی اس لیے ہوئی کہ یہ نکاح توڑ نام وسطی پنجاب میں لیے گئے ورنہ ایسے بہت سے نام کئی سالوں سے لاپتہ افراد کے پیاروں کی جانب سے کٹوائی جانے والی ایف آئی آرز اور کورٹ پیٹیشنوں میں موجود ہیں۔
اپنے قتل سے پہلے کچھ نام بینظیر بھٹو بھی لکھ کر دے گئیں تھیں، ان میں سے ایک صاحب آج کل ہمارے وزیر داخلہ ہیں اور میٹھی سی زبان میں غداروں کے انجام کی طرف اشارے بھی کرتے رہتے ہیں۔
تاریخی طور پر غدار ہونے کے لیے یہ شرط تھی کہ آپ پنجابی نہ ہوں۔ کبھی کبھی کوئی پپو غدار پیدا ہو جاتا تھا تو اس کے ساتھ سلوک بھی پپوؤں والا کیا جاتا تھا۔ لندن سے جدہ، جدہ سے لندن وغیرہ۔ اگر وہی بات کوئی بزرگ بلوچ بھی کرے تو اس کو غار میں گھس کر مارا جاتا تھا۔
لیکن پچھلے دس پندرہ سالوں میں پنجاب میں غداروں کی تلاش جاری تھی اور اب اس کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ایک غدار میرے آبائی شہر اوکاڑہ سے بھی برآمد کیا گیا تھا۔ اللہ کا شکر ہے کہ تیس سے زائد مقدموں میں ضمانت کے بعد وہ ابھی رہا ہوئے ہیں۔ لیکن جب ان پر دوسرے مقدموں کے علاوہ دہشت گردی کا الزام لگا تو دل میں یہی آیا تھا کہ پورا ملک گھوم کر دیکھ لیا میرے شہر والوں سے زیادہ فوج سے کوئی محبت نہیں کرتا۔ خدا خیر کرے ہم اپنے آپ سے غداری کیوں کرنے لگے۔
لیکن یہ بھی یاد رہے کہ غداروں کی فصل راتوں رات نہیں اُگا کرتی۔ وقت کرتا ہے پرورش برسوں۔۔۔
گلے شکوے کو بغاوت نہ ہی سمجھا جائے تو بہتر ہے کیونکہ اتنی پرانی لو سٹوری اس نئے موڑ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ لو سٹوری کا دوسرا کردار ادارہ ہے اور جب ادارے کا سربراہ کسی سویلین سے اپنے عہدے کی ایکسٹینشن لیتا ہے، چاہے اس کے لیے سترہ منٹ کی تاریخی قانون سازی ہی کرنا پڑے، تو اس کی ایکسٹینشن کے معاہدے میں ہلکی پھلکی بے عزتی کی شق شامل ہوتی ہے۔ جنرل کیانی جیسے مفکر کو بھی برداشت کرنا پڑی تھی۔
باقی اس کورونا اور آٹے دال کی قیمتوں کے بحران میں جتنے ٹرک ہوں گے اتنی ہی بتیاں، اور سیاسی بحث اسی نقطے پر آ پہنچے گی کہ آدھے دانشور قائد کے مزار کی حرمت کے بارے میں پریشان رت جگے کاٹیں گے۔ ایک سیاستدان کے مزار پر اگر سیاسی نعرے نہیں لگیں گے تو کیا قوالی ہو گی۔
یہ ایسا ہی ہے جیسے کہا جائے کہ داتا گنج بخش کے مزار پر معرفت کی بات مت کرو، یا نام لے کر یا نام لیے بغیر یہ کہا جائے کہ بڑے باجوہ صاحب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں یا یہ کہ چھوٹے باجوہ صاحب کا کسی بھی بزنس سے کیا لینا دینا۔
باقی جون ایلیا آپ کو چوائس دے گئے ہیں کہ نام نہ لینے کی وجہ شرم ہے، دہشت ہے، جھجک یا ا۔۔۔ فیصلہ آپ نے خود کرنا ہے۔
ْ( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہمیں نادرہ یا گوری نہ سمجھا جائے ،پلیز!۔۔ذرا ہٹ کے/یاسر پیرزادہ
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : سندھ حکومت کو دھمکی اور شبلی فراز کی خواہش
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.