Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اکتوبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ”بے چاری“ سندھ پولیس اور آرمی چیف سے فریاد ۔۔ شاہد راحیل خان
سندھ

”بے چاری“ سندھ پولیس اور آرمی چیف سے فریاد ۔۔ شاہد راحیل خان

ایڈیٹراکتوبر 22, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bilawal bbc
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خبر یہ ہے کہ دو آدمی آئے، انہوں نے آئی جی پولیس کا دروازہ کھٹکھٹایا۔آئی جی صاحب باہر تشریف لائے اور وہ دو آدمی آئی جی صاحب کو اغوا کر کے لے گئے۔آپ کو یاد ہو گا کہ اس سے پہلے ایک آدمی موٹر سائیکل پر آیا تھا اور وفاقی وزیر علی زیدی کو پیپلز پارٹی اور عزیر بلوچ کے تعلقات پر مبنی معلومات کا لفافہ تھماکر رفو چکر ہو گیا تھا۔چلیں۔ وہ بات تو پرانی ہو گئی ۔سب بھول بھال گئے ہوں گے ، کہ یہاں تو ہر روز ایک نیا تماشہ برپا ہوتا ہے جب مداری کی پٹاری میں دکھانے کو بہت کچھ ہو تو پرانا کھیل کون یاد رکھے۔
تازہ کہانی یوں بیان کی جا رہی ہے کہ آئی جی صاحب کے اغوا کے بعد الصبح کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ابھی یہ خبر نہیں آئی کہ وہ دروازہ توڑنے والے وہی دو آدمی تھے یا اغوا شدہ آئی جی کو ملا کر تین ہو گئے تھے۔اس سارے قصے میں آئی جی صاحب کے اغوا کے ساتھ ساتھ دروازہ توڑنے کا ”تڑکا“کچھ زیادہ ہی لگ گیا ہے۔جس کی وجہ سے بلاول بھٹو کو دو دن شرم سے منہ چھپائے چھپائے پھرنا پڑا۔مگر جب سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کی طرف سے اجتماعی چھٹی پر چھٹی کی درخواستیں آنے لگیں تو بلاول بھٹو شرم کو بالائے طاق رکھ کر پریس کانفرنس میں آن پہنچے۔ملک میں اجتماعی زیادتی کے واقعات پر بھی کئی کئی دن تک ٹی وی چینلز دہائی دیتے رہتے ہیں مگر نقار خانے میں طوطی کی آواز کوئی نہیں سن پاتا۔ نہ پولیس کے کسی اعلیٰ افسر نے اس پر کبھی چھٹی مانگی نہ کسی نے استعفیٰ دیا۔نہ کسی سیاست دان یا حکمران کو شرم سے منہ چھپائے چھپائے پھرنا پڑا۔خیر۔ جہاں تک منہ چھپانے کا معاملہ ہے تو کورونا کی وجہ سے یہ سہولت سب کو حاصل ہے۔اس لئے بلاول بھٹو کیا قوم کے سب ”خیر خواہان“ہی منہ چھپا کر بیٹھتے ہیں۔
پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو کا بڑا اور اہم سوال ہی یہ تھا کہ وہ دو آدمی کون تھے؟ جو رات کے پچھلے پہر ہمارے آئی جی صاحب کو اغوا کر کے لے گئے۔اور مزے کی بات یہ ہے کہ ان دو آدمیوں کا پتہ چلانے کے لئے بلاول بھٹو نے اسی آرمی چیف کو مدد کے لئے پکارا جس کے خلاف اپنے جلسوں میں شریفوں کو ہزرہ سرائی کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔۔گویا۔ بیمار ہوئے جس کے سبب۔۔ اسی عطار کے لونڈے سے دوا مانگتے ہیں۔بلاول بھٹو نے اس معاملے میں براہ راست آرمی چیف سے مدد مانگ کر انہیں سندھ پولیس ، اور سندھ کے دیگر تمام اداروں کی بے بسی سے آگاہ کر دیا ہے ۔اور یہ معذوری ظاہر کر دی ہے کہ ایک صوبے کی انتظامیہ پر جہاں بلاول بھٹو کی پارٹی اپنے اقتدار کی تیسری مدت پوری کرنے جا رہی ہے ،اس پارٹی کی کوئی گرفت نہیں ہے ۔ اور صرف دو آدمی کبھی بھی آکر آئی جی صاحب جیسے شخص کو نہ صرف اغوا کر سکتے ہیں بلکہ آئی جی صاحب کی وساطت سے کسی پرائیویٹ ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کے کسی بندے کو گرفتار بھی کر سکتے ہیں۔ اس دورانیئے میں سندھ پولیس کی پوری فورس اور دیگر ایجنسیاں شاید جلسے میں ڈیوٹی دینے کے بعد تھکن اتار رہی تھیں۔
جہاں تک سند ھ پولیس کی بات ہے تو سندھ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ بیشمار جانیں گنوائیں ہیں۔مگر سندھ کے وڈیرہ کلچر کے مطابق سندھی وڈیرے سندھ پولیس کو بھی اپنے ذاتی گارڈز سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔پنجاب میں بھی شہری علاقوں کو چھوڑ کر دیہات میں یہی کلچر ہے۔بلاول بھٹو کو دکھ ہے کہ اس کے صوبے میں۔اس کی حکومت میں۔اس کی حکومت کے ماتحت پولیس کے ہاتھوں، اس کے مہمان کے ساتھ ایسا سلوک ہوا۔تو۔بلاول بھٹو صاحب۔ آپ کے صوبے میں۔آپ کی والدہ محترمہ کی وزارت عظمیٰ میں آپ کے ماموں جان ،میر مرتضیٰ بھٹو کا بہیمانہ قتل بھی اسی سندھ پولیس کے ہاتھوں ہوا تھا۔آپ نہ تو آج تک اپنے ماموں کے قتل کا سراغ لگا سکے ہیں نہ اپنی عظیم والدہ کے قاتلوں کو سزا دلوا سکے ہیں۔ہاں۔ البتہ ۔ آپ اس بات پر فرحاں و شاداں ہیں کہ اٹھارہ اکتوبر کا کراچی کا جلسہ اتنا بڑا تھا کہ بقول آپ کے اتنا بڑا جلسہ نہ تو آپ کے نانا کے دور میں ہوا نہ آپ کی والدہ محترمہ کے دور میں ہوا۔تو جناب ۔یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ اٹھارہ اکتوبر کا جلسہ ہر سال سانحہ کارساز میں اپنی جانیں قربان کر دینے والے پیپلز پارٹی کے ان سینکڑوں کارکنوں کی یاد میں ہوتا ہے۔ جو پیپلز پارٹی ۔ذوالفقار علی بھٹو۔ اور محترمہ بے نظیر بھٹو پر خوشی خوشی قربان ہونے پر تیار رہتے تھے۔آپ نے یہ جلسہ مولانا فضل الرحمان۔ مریم نوا ز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام کر دیا۔اور اب آپ دو آدمیوں کی تلاش کے لئے آرمی چیف سے مدد مانگ رہے ہیں۔۔اگر ان دو آدمیوں کی کوئی خبر مل جائے تو قوم کو ضرور بتائیے گا۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلاول بھٹو جنرل باجوہ سندھ پولیس پولیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : سندھ حکومت کو دھمکی اور شبلی فراز کی خواہش
Next Article ہوش کے ناخن لیں!۔۔حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 14, 2026

خیبر پختونخوا میں فتح خیل چوکی پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک

مئی 10, 2026

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 22, 2026
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 21, 2026
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 21, 2026
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.